🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
63. بَابُ: صَبِّ الْخَادِمِ الْمَاءَ عَلَى الرَّجُلِ لِلْوُضُوءِ
باب: وضو کے لیے خادم کے پانی ڈالنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 79
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ، عَنْ ابْنِ وَهْبٍ، عَنْ مَالِكٍ، وَيُونُسَ، وَعَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُمْ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ، يَقُولُ:" سَكَبْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تَوَضَّأَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ، فَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ". قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: لَمْ يَذْكُرْ مَالِكٌ، عُرْوَةَ بْنَ الْمُغِيرَةِ.
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے غزوہ تبوک میں جس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، آپ پر پانی ڈالا، پھر آپ نے اپنے دونوں موزوں پر مسح کیا ۱؎۔ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 79]
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ میں نے غزوۂ تبوک میں وضو کے دوران میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعضائے مبارکہ پر پانی ڈالا، پھر آپ نے موزوں پر مسح فرمایا۔ ابو عبدالرحمٰن (امام نسائی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں کہ امام مالک رحمہ اللہ نے (عباد بن زید کے بعد) عروہ بن مغیرہ کا ذکر نہیں کیا۔ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 79]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الوضوء 35 (182)، 48 (203)، المغازي 81 (4421)، اللباس 11 (5799)، صحیح مسلم/الطہارة 22 (274)، الصلاة 22 (274)، سنن ابی داود/الطہارة 59 (149، 151)، سنن ابن ماجہ/فیہ 84 (545)، (تحفة الأشراف: 11514)، موطا امام مالک/فیہ 8 (41)، مسند احمد 4/249، 251، 254، 255، سنن الدارمی/الطہارة 41 (740)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 82، 124، 125 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
64. بَابُ: الْوُضُوءِ مَرَّةً مَرَّةً
باب: اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھونے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 80
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، قال: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قال: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِوُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟" فَتَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے بارے میں نہ بتاؤں؟ پھر انہوں نے اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا۔ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 80]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کیا میں تمہیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے بارے میں نہ بتاؤں؟ پھر (یہ کہہ کر) انہوں نے اعضائے وضو کو ایک ایک دفعہ دھویا۔ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 80]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الوضوء 22 (157)، سنن ابی داود/الطہارة 53 (138)، سنن الترمذی/فیہ 32 (42)، سنن ابن ماجہ/فیہ 45 (411)، (تحفة الأشراف: 5976)، مسند احمد 1/233، 332، 236، سنن الدارمی/الطہارة 29 (724) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
65. بَابُ: الْوُضُوءِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا
باب: اعضاء وضو کو تین تین بار دھونے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 81
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، قال: أَنْبَأَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، قال: حَدَّثَنِي الْمُطَّلِبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ،" تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا". يُسْنَدُ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
مطلب بن عبداللہ بن حنطب کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم نے وضو کیا، اور اعضاء وضو کو تین تین بار دھویا، وہ اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع کر رہے تھے۔ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 81]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے اعضائے وضو کو تین تین بار دھویا اور وہ اس فعل کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرتے تھے۔ [سنن نسائي/ذكر الفطرة/حدیث: 81]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الطہارة 46 (414)، (تحفة الأشراف: 7458)، مسند احمد 2/8، 132 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں