🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
185. باب فضل الوضوء
باب: وضو کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1031
وعن أَبي مالك الأشعري - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «الطُّهُورُ شَطْرُ الإيمَانِ» . رواه مسلم.
وَقَدْ سبق بطوله في باب الصبر، وفي البابِ حديث عمرو بن عَبَسَة - رضي الله عنه - السابق في آخر باب الرَّجَاءِ، وَهُوَ حديث عظيم؛ مشتمل عَلَى جمل من الخيرات.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”طہارت (پاکیزگی) نصف ایمان ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
یہ حدیث پوری تفصیل کے ساتھ باب الصبر میں گزر چکی ہے۔ اور اس باب میں سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کی وہ حدیث بھی ہے جو باب الرجاء کے آخر میں گزر چکی ہے، اور وہ ایک عظیم حدیث ہے جو بہت سی بھلائیوں پر مشتمل ہے۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1031]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (438). أخرجه: مسلم 2/ 208 (832) (294).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 25 پر گزر چکی ہے۔
«السَّابِقُ» : سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث نمبر 438 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1032
وعن عمر بن الخطاب - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَا مِنْكُمْ مِنْ أحَدٍ يَتَوَضَّأُ فَيُبْلغُ - أَوْ فَيُسْبِغُ - الوُضُوءَ، ثُمَّ يقول: أشهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، وَأشْهَدُ أنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ؛ إِلاَّ فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ الجَنَّةِ الثَّمَانِيَةُ يَدْخُلُ مِنْ أَيِّهَا شَاءَ» . رواه مسلم.
وزاد الترمذي: «اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ، وَاجْعَلْنِي مِنَ المُتَطَهِّرِينَ» .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جو شخص بھی وضو کرے اور پورا - یا (فرمایا:) کامل - وضو کرے، پھر کہے: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» (میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں)، تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں، وہ ان میں سے جس سے چاہے داخل ہو جائے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ترمذی نے یہ اضافہ کیا ہے: «اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ، وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ» (اے اللہ! مجھے بہت توبہ کرنے والوں میں سے بنا دے اور مجھے خوب پاکیزگی حاصل کرنے والوں میں سے بنا دے)۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1032]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 144 (234) (17)، والترمذي (55).
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: أما زيادة " ومن عبداك الصالحين. . " الخ فلا أصل لها
قال الشيخ الألباني: صحيح

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
186. باب فضل الأذان
باب: اذان کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1033
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا في النِّدَاءِ والصَّفِ الأَوَّلِ، ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلاَّ أَنْ يَسْتَهِمُوا عَلَيْهِ لاسْتَهَمُوا عَلَيْهِ، ولو يَعْلَمُونَ مَا فِي التَّهْجِيرِ لاَسْتَبَقُوا إِلَيْهِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي العَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
«الاسْتِهَامُ» : الاقْتِرَاعُ، وَ«التَّهْجِيرُ» : التَّبْكِيرُ إِلَى الصَّلاةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اذان اور پہلی صف میں کیا (اجر) ہے، پھر وہ اس کے لیے قرعہ اندازی کے سوا کوئی راستہ نہ پائیں تو ضرور اس پر قرعہ اندازی کریں، اور اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ (نماز کے لیے) جلدی آنے میں کیا (اجر) ہے تو ضرور اس کی طرف ایک دوسرے سے سبقت کریں، اور اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ عشاء اور فجر (کی نماز) میں کیا (اجر) ہے تو ضرور ان میں آئیں اگرچہ گھٹنوں کے بل گھسٹ کر آنا پڑے۔“
(متفق علیہ)
«الِاسْتِهَامُ»: قرعہ اندازی کرنا۔ اور «التَّهْجِيرُ»: نماز کے لیے جلدی (اول وقت میں) جانا۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1033]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 159 - 160 (615)، ومسلم 2/ 31 (437) و(129).
وضاحت: «الْعَتَمَةِ» : عتمہ سے مراد آخری نماز (عشاء) کا وقت ہے۔ (لسان العرب 9/41)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1034
وعن معاوية - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «المُؤَذِّنُونَ أطْوَلُ النَّاسِ أعْناقًا يَوْمَ القِيَامَةِ» . رواه مسلم.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن مؤذن لوگوں میں سب سے لمبی گردنوں والے ہوں گے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1034]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 5 (387) (14).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1035
وعن عبدِ الله بن عبدِ الرَّحْمانِ بن أَبي صَعصعة: أنَّ أَبَا سَعيد الخدريَّ - رضي الله عنه - قَالَ لَهُ: «إنِّي أرَاكَ تُحبُّ الغَنَمَ وَالبَادِيَةَ فَإذَا كُنْتَ في غَنَمِك - أَوْ بَادِيتِكَ - فَأذَّنْتَ للصَّلاَةِ، فَارْفَعْ صَوْتَكَ بِالنِّدَاءِ، فَإنَّهُ لا يَسْمَعُ مَدَى صَوْتِ المُؤذِّنِ جِنٌّ، وَلاَ إنْسٌ، وَلاَ شَيْءٌ، إِلاَّ شَهِدَ لَهُ يَومَ القِيَامَةِ» قَالَ أَبُو سَعيدٍ: سمعتُهُ مِنْ رَسولِ الله - صلى الله عليه وسلم. رواه البخاري.
عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابی صعصعہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”میں دیکھتا ہوں کہ تم بکریوں اور جنگل (صحرا) کو پسند کرتے ہو، تو جب تم اپنی بکریوں - یا اپنے جنگل - میں ہو اور نماز کے لیے اذان دو تو اذان میں اپنی آواز بلند کرو، کیونکہ مؤذن کی آواز جہاں تک پہنچتی ہے، اسے جو بھی جن، انسان یا کوئی اور چیز سنتی ہے، وہ قیامت کے دن اس کے لیے گواہی دے گی۔“ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1035]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 158 (609).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1036
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا نُودِيَ بالصَّلاَةِ، أدْبَرَ الشَّيْطَانُ، وَلَهُ ضُرَاطٌ حَتَّى لاَ يَسْمَعَ التَّأذِينَ، فَإذَا قُضِيَ النِّدَاءُ أقْبَلَ، حَتَّى إِذَا ثُوِّبَ للصَّلاةِ أدْبَرَ، حَتَّى إِذَا قُضِيَ التَّثْوِيبُ أقْبَلَ، حَتَّى يَخْطِرَ بَيْنَ المَرْءِ وَنَفْسِهِ، يَقُولُ: اذْكُرْ كَذَا واذكر كَذَا - لِمَا لَمْ يَذْكُر مِنْ قَبْلُ - حَتَّى يَظَلَّ الرَّجُلُ مَا يَدْرِي كَمْ صَلَّى» . متفقٌ عَلَيْهِ.
«التَّثْوِيبُ» : الإقَامَةُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کے لیے اذان دی جاتی ہے تو شیطان پیٹھ پھیر کر گوز مارتا ہوا بھاگتا ہے تاکہ اذان نہ سنے، پھر جب اذان پوری ہو جاتی ہے تو واپس آ جاتا ہے، یہاں تک کہ جب نماز کے لیے اقامت کہی جاتی ہے تو پھر پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتا ہے، یہاں تک کہ جب اقامت پوری ہو جاتی ہے تو واپس آ جاتا ہے، یہاں تک کہ آدمی اور اس کے دل کے درمیان وسوسے ڈالتا ہے اور کہتا ہے: فلاں بات یاد کرو، فلاں بات یاد کرو - وہ باتیں جو اسے پہلے یاد نہ تھیں - یہاں تک کہ آدمی (اس حال میں ہو جاتا ہے کہ) نہیں جانتا کہ اس نے کتنی (رکعتیں) پڑھی ہیں۔“
(متفق علیہ)
«التَّثْوِيبُ»: اقامت۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1036]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 158 (608)، ومسلم 2/ 6 (389) (19).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1037
وعن عبدِ الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم: أنّه سمع رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إِذَا سَمِعْتُمُ النداء فَقُولُوا مِثْلَ مَا يَقُولُ، ثُمَّ صَلُّوا عَلَيَّ؛ فَإنَّه مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلاَةً صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرًا، ثُمَّ سَلُوا اللهَ لِيَ الوَسِيلَةَ؛ فَإنَّهَا مَنْزِلَةٌ في الجَنَّةِ لاَ تَنْبَغِي إِلاَّ لِعَبْدٍ مِنْ عِبَادِ اللهِ وَأرْجُو أَنْ أكونَ أنَا هُوَ، فَمَنْ سَألَ لِيَ الوَسِيلَةَ حَلَّتْ لَهُ الشَّفَاعَةُ» . رواه مسلم.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم اذان سنو تو اسی طرح کہو جیسے وہ (مؤذن) کہتا ہے، پھر مجھ پر درود بھیجو، کیونکہ جو مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ اس کے بدلے اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔ پھر اللہ سے میرے لیے وسیلہ مانگو، کیونکہ وہ جنت میں ایک مقام ہے جو اللہ کے بندوں میں سے صرف ایک بندے کے لائق ہے، اور مجھے امید ہے کہ وہ میں ہی ہوں گا۔ تو جس نے میرے لیے وسیلہ مانگا، اس کے لیے (میری) شفاعت واجب ہو گئی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1037]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 4 (384) (11).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1038
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا سَمِعْتُمُ النِّدَاءَ، فَقُولُوا كَمَا يَقُولُ المُؤذِّنُ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم اذان سنو تو اسی طرح کہو جیسے مؤذن کہتا ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1038]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 159 (611)، ومسلم 2/ 4 (383) (10).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1039
وعن جابر - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ قَالَ حِيْنَ يَسْمَعُ النِّدَاءَ: اللَّهُمَّ رَبَّ هذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ، وَالصَّلاَةِ القَائِمَةِ، آتِ مُحَمَّدًا الوَسِيلَةَ، وَالفَضِيلَةَ، وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَهُ، حَلَّتْ لَهُ شَفَاعَتي يَوْمَ القِيَامَةِ» . رواه البخاري.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اذان سنتے وقت یہ کہا: «اَللّٰهُمَّ رَبَّ هٰذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ، وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ، آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ، وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَهُ» (اے اللہ! اس کامل دعوت اور قائم ہونے والی نماز کے رب! محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرما، اور انہیں اس مقامِ محمود پر فائز فرما جس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے)، تو قیامت کے دن اس کے لیے میری شفاعت واجب ہو گئی۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1039]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 159 (614).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1040
وعن سعدِ بن أَبي وقَّاصٍ - رضي الله عنه - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - أنَّه قَالَ: «مَنْ قَالَ حِيْنَ يَسْمَعُ المُؤَذِّنَ: أشْهَدُ أَنْ لاَ إلَه إِلاَّ اللهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، وَأنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، رَضِيتُ بِاللهِ رَبًّا، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا، وَبِالإسْلامِ دِينًا، غُفِرَ لَهُ ذَنْبُهُ» . رواه مسلم.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مؤذن (کی اذان) سنتے وقت یہ کہے: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، رَضِيتُ بِاللهِ رَبًّا، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا» (میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور یہ کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، میں اللہ کے رب ہونے پر، محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے رسول ہونے پر اور اسلام کے دین ہونے پر راضی ہوں) تو اس کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1040]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 4 (386) (13).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں