🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
188. باب فضل صلاة الصبح والعصر
باب: صبح اور عصر کی نماز کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1051
وعن جرير بن عبد الله البَجَليِّ - رضي الله عنه - قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - فَنَظَرَ إِلَى القَمَرِ لَيْلَةَ البَدْرِ، فَقَالَ: «إنَّكُمْ سَتَرَونَ رَبَّكُمْ كَمَا تَرَوْنَ هَذَا القَمَرَ، لاَ تُضَامُونَ في رُؤْيَتهِ، فَإنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لاَ تُغْلَبُوا عَلَى صَلاَةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا، فَافْعَلُوا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
وفي رواية: «فَنَظَرَ إِلَى القَمَرِ لَيْلَةَ أرْبَعَ عَشْرَةَ» .
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے، آپ نے چودھویں رات کے چاند کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”بے شک تم اپنے رب کو اسی طرح دیکھو گے جس طرح اس چاند کو دیکھ رہے ہو، اس کے دیکھنے میں تمہیں کوئی دھکم پیل (اور دقت) نہیں ہو گی، لہٰذا اگر تم یہ کر سکو کہ سورج طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے کی نماز کے معاملے میں مغلوب نہ ہو (یعنی وہ نماز تم سے رہ نہ جائے) تو ضرور ایسا کرو۔“
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چودہ تاریخ کی رات چاند کی طرف دیکھا۔“ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1051]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 145 (554)، ومسلم 2/ 113 (633) (211).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1052
وعن بُرَيْدَة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ تَرَكَ صَلاَةَ العَصْرِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ» . رواه البخاري.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے عصر کی نماز چھوڑ دی اس کا عمل ضائع ہو گیا۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1052]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 145 (553).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
189. باب فضل المشي إلى المساجد
باب: مساجد کی طرف چل کر جانے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1053
عن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ غَدَا إلى المَسْجِدِ أَوْ رَاحَ، أعَدَّ اللَّهُ لَهُ فِي الجَنَّةِ نُزُلًا كُلَّمَا غَدَا أوْ رَاحَ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص صبح یا شام مسجد کی طرف گیا، اللہ اس کے لیے جنت میں مہمانی تیار کرتا ہے، جب بھی وہ صبح یا شام کو جائے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1053]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (123). أخرجه: البخاري 1/ 168 (662)، ومسلم 2/ 132 (669).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 123 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1054
وعنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ تَطَهَّرَ في بَيْتِهِ، ثُمَّ مَضَى إلى بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللَّهِ، لِيَقْضِي فَرِيضَةً مِنْ فَرَائِضِ اللَّهِ، كَانَتْ خُطُواتُهُ، إحْدَاهَا تَحُطُّ خَطِيئَةً، وَالأُخْرَى تَرْفَعُ دَرَجَةً» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے گھر میں وضو کرے، پھر اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر کی طرف چلے تاکہ اللہ کے فرائض میں سے کوئی فریضہ ادا کرے، تو اس کے قدم (ایسے ہوتے ہیں کہ) ان میں سے ایک گناہ مٹاتا ہے اور دوسرا درجہ بلند کرتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1054]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 131 (666) (282).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1055
وعن أُبيّ بن كعبٍ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنَ الأنْصَارِ لاَ أَعْلمُ أَحَدًا أبْعَدَ مِنَ المَسْجِدِ مِنْهُ، وَكَانَتْ لا تُخْطِئُهُ صَلاَةٌ، فَقيلَ لَهُ: لَوْ اشْتَرَيْتَ حِمَارًا لِتَرْكَبَهُ في الظَّلْمَاءِ وَفِي الرَّمْضَاءِ، قَالَ: مَا يَسُرُّنِي أنَّ مَنْزِلِي إلى جَنْبِ المَسْجِدِ، إنِّي أُرِيدُ أَنْ يُكْتَبَ لِي مَمْشَايَ إلى المَسْجِدِ، وَرُجُوعِي إذَا رَجَعْتُ إلى أهْلِي. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «قَدْ جَمَعَ اللَّهُ لكَ ذَلِكَ كُلَّه» . رواه مُسلِم.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: انصار میں سے ایک آدمی تھا، میں کسی کو نہیں جانتا جو اس سے زیادہ مسجد سے دور (رہتا) ہو، اور اس کی کوئی نماز (جماعت سے) نہیں چھوٹتی تھی۔ اس سے کہا گیا: اگر تم ایک گدھا خرید لو تاکہ اندھیرے میں اور سخت گرمی میں اس پر سوار ہو (کر آیا کرو تو کیا ہی اچھا ہو)۔ اس نے کہا: مجھے یہ بات پسند نہیں کہ میرا گھر مسجد کے پہلو میں ہو، میں چاہتا ہوں کہ میرا مسجد کی طرف چل کر آنا اور جب میں اپنے گھر والوں کی طرف لوٹوں تو میرا لوٹنا (بھی) میرے لیے لکھا جائے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے تیرے لیے یہ سب کچھ جمع کر دیا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1055]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (137). أخرجه: مسلم 2/ 130 (663).
وضاحت: «الرَّمْضَاءِ» : سخت گرمی۔ (لسان العرب 5/315، مادہ: رمض)
یہ حدیث نمبر 137 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1056
وعن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: خَلَت البِقاعُ حولَ المَسْجِدِ، فَأَرَادَ بَنُو سَلمَةَ أَنْ يَنْتَقِلُوا قُرْبَ المَسْجِدِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النبي - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ لَهُمْ: «بَلَغَنِي أنَّكُم تُريدُونَ أَنْ تَنْتَقِلُوا قُرْبَ المَسْجِدِ؟» قالوا: نعم، يا رَسُول اللَّهِ، قَدْ أرَدْنَا ذَلِكَ. فَقَالَ: «بَنِي سَلِمَةَ دِيَارَكُم تُكْتَبْ آثارُكُمْ، دِيَارَكُمْ تُكْتَبْ آثارُكُمْ» فقالوا: مَا يَسُرُّنَا أنَّا كُنَّا تَحَوَّلْنَا. رواه مسلم، وروى البخاري معناه من رواية أنس.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مسجد (نبوی) کے ارد گرد کچھ جگہیں خالی ہوئیں تو بنو سلمہ نے ارادہ کیا کہ مسجد کے قریب منتقل ہو جائیں۔ یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو آپ نے ان سے فرمایا: ”مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ تم مسجد کے قریب منتقل ہونا چاہتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! ہم نے یہی ارادہ کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنو سلمہ! اپنے گھروں ہی میں رہو، تمہارے قدموں کے نشان لکھے جاتے ہیں، اپنے گھروں ہی میں رہو، تمہارے قدموں کے نشان لکھے جاتے ہیں۔“ تو انہوں نے کہا: (اب) ہمیں یہ بات پسند نہیں کہ ہم منتقل ہو گئے ہوتے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے، اور بخاری نے اس کا ہم معنی سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایت سے بیان کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1056]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (136). أخرجه: مسلم 2/ 131 (664) (279) و(665) (280) من حديث جابر.
وضاحت: «دِيَارَكُمْ تُكْتَبْ آثَارُكُمْ» : امام نووی رحمہ اللہ (شرح صحیح مسلم 3/146، حدیث 665 کے تحت) فرماتے ہیں: ” «بنی سلمۃ دیارکم تکتب آثارکم» کا معنی یہ ہے کہ اپنے گھروں ہی میں رہو، کیونکہ جب تم وہیں رہو گے تو مسجد کی طرف تمہارے قدموں کے نشان اور تمہارے بہت سے قدم لکھے جائیں گے۔“
یہ حدیث نمبر 136 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1057
وعن أبي موسى - رضي الله عنه - قَالَ: قال رَسُول اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ أَعْظَمَ النَّاسِ أجْرًا في الصَّلاةِ أبْعَدُهُمْ إلَيْهَا مَمْشىً، فَأَبْعَدُهُمْ، وَالَّذِي يَنْتَظِرُ الصَّلاَةَ حَتَّى يُصَلِّيَهَا مَعَ الإمَامِ أعظَمُ أجْرًا مِنَ الَّذِي يُصَلِّيهَا ثُمَّ يَنَامُ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک نماز میں سب سے زیادہ اجر والے وہ لوگ ہیں جو اس کی طرف چلنے میں سب سے زیادہ دور ہوں، پھر (ان کے بعد) جو ان سے کم دور ہوں، اور جو شخص نماز کا انتظار کرتا ہے یہاں تک کہ اسے امام کے ساتھ پڑھے، وہ اس شخص سے زیادہ اجر والا ہے جو (اکیلے) پڑھ کر سو جاتا ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1057]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 166 (651)، ومسلم 2/ 130 (662) (277).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1058
وعن بُريدَة - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بَشِّرُوا المَشَّائِينَ في الظُّلَمِ إلى المَسَاجِدِ بِالنُّورِ التَّامِّ يَوْمَ القِيَامَةِ» . رواه أبُو دَاوُدَ وَالتِّرمِذِيُّ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اندھیروں میں مسجدوں کی طرف چل کر جانے والوں کو قیامت کے دن مکمل نور کی خوشخبری دے دو۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1058]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (561)، والترمذي (223).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 561)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (721)
وله شاھد عند ابن خزيمة (1499) وسنده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1059
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «ألا أدُلُّكُمْ عَلَى مَا يَمْحُو اللهُ بِهِ الخَطَايَا، وَيَرْفَعُ بِهِ الدَّرَجَاتِ؟» قَالُوا: بَلَى يا رَسُول اللهِ؟ قَالَ: «إسْبَاغُ الوُضُوءِ عَلَى المَكَارِهِ، وَكَثْرَةُ الخُطَا إلَى المَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلاَةِ بَعْدَ الصَّلاَةِ، فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ، فذَلِكُمُ الرِّبَاطُ» . رواه مسلِم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جس کے ذریعے اللہ گناہوں کو مٹاتا ہے اور درجات بلند کرتا ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ناگواری (اور مشقت) کے باوجود پورا وضو کرنا، مسجدوں کی طرف زیادہ قدم چلنا، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا، پس یہی رباط (سرحد پر پہرا دینا) ہے، پس یہی رباط ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1059]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (131). أخرجه: مسلم 1/ 151 (251).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 131 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1060
وعن أبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إذا رَأَيْتُمُ الرَّجُلَ يَعْتَادُ المَسَاجِدَ فَاشْهَدُوا لَهُ بالإيمَانِ، قال اللهُ - عز وجل: ﴿إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللهِ مَنْ آمَنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ﴾ الآية» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم کسی آدمی کو دیکھو کہ وہ مسجدوں میں آنے کا عادی ہے تو اس کے ایمان کی گواہی دو، اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: ”اللہ کی مسجدوں کو تو وہی آباد کرتا ہے جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائے“ (سورۃ التوبہ: 18) (آخر) آیت تک۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1060]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (802)، والترمذي (3093) وقال: «حديث حسن غريب» على أن سند الحديث ضعيف فهو من رواية دراج عن أبي السمح، وهي ضعيفة.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: كذا قال وإسناده ضعيف كما بينته في (المشكاة) رقم (723) ومعناه صحيح
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

الحكم على الحديث:
د. ماهر الفحل: وهي ضعيفة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں