🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
186. باب فضل الأذان
باب: اذان کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1041
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «الدُّعَاءُ لاَ يُرَدُّ بَيْنَ الأَذَانِ وَالإقَامَةِ» . رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اذان اور اقامت کے درمیان دعا رد نہیں کی جاتی۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1041]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (521)، والترمذي (212).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 521)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (671)
وله شواھد عند أحمد (3/225) وسنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
187. باب فضل الصلوات
باب: نمازوں کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1042
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «أرَأيْتُمْ لَوْ أنَّ نَهْرًا بِبَابِ أَحَدِكُمْ يَغْتَسِلُ مِنْهُ كُلَّ يَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ، هَلْ يَبْقَى مِنْ دَرنهِ
شَيْءٌ؟» قالوا: لا يَبْقَى مِنْ دَرنهِ شَيْءٌ، قَالَ: «فَذلِكَ مَثَلُ الصَّلَوَاتِ الخَمْسِ يَمْحُو اللهُ بِهِنَّ الخَطَايَا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بھلا بتاؤ، اگر تم میں سے کسی کے دروازے پر نہر ہو جس میں وہ ہر روز پانچ مرتبہ غسل کرے، کیا اس کے (جسم پر) کچھ میل کچیل باقی رہے گا؟“ صحابہ نے عرض کیا: اس کا کچھ بھی میل کچیل باقی نہیں رہے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہی پانچ نمازوں کی مثال ہے، اللہ ان کے ذریعے سے گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1042]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 141 (528)، ومسلم 2/ 131 (667) (283).
وضاحت: «دَرَنِهِ» : الدرن کا معنی میل کچیل ہے۔ (النہایہ 2/115)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1043
وعن جابرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَثَلُ الصَّلَواتِ الخَمْسِ كَمَثَلِ نَهْرٍ جَارٍ غَمْرٍ عَلَى بَابِ أحَدِكُمْ يَغْتَسِلُ مِنْهُ كُلَّ يَومٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ» . رواه مسلم.
«الغَمْرُ» بفتح الغين المعجمة: الكثير.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ نمازوں کی مثال اس بہتی ہوئی، بہت زیادہ پانی والی نہر کی سی ہے جو تم میں سے کسی کے دروازے پر ہو اور وہ اس میں ہر روز پانچ مرتبہ غسل کرے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«الغَمْرُ» (غین معجمہ کے زبر کے ساتھ): یعنی بہت زیادہ (پانی والی)۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1043]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 132 (668) (284).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1044
وعن ابن مسعود - رضي الله عنه: أنَّ رَجُلًا أصَابَ مِن امْرَأَةٍ قُبْلَةً، فَأتَى النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - فَأخْبَرَهُ فَأنْزَلَ اللهُ تَعَالَى: ﴿أَقِمِ الصَّلاَةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ، إنَّ الحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ﴾ [هود: ١١٤] فَقَالَ الرَّجُلُ أَلِيَ هَذَا؟ قَالَ: «لِجَمِيعِ أُمَّتِي كُلِّهِمْ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کسی (اجنبی) عورت کا بوسہ لے لیا، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو اس کی خبر دی، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور دن کے دونوں کناروں میں اور رات کی کچھ گھڑیوں میں نماز قائم کرو، بے شک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں۔“ (سورۃ ہود: 114) اس آدمی نے عرض کیا: کیا یہ (حکم) صرف میرے لیے ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری ساری امت کے لیے ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1044]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (434). أخرجه: البخاري 1/ 140 (526)، ومسلم 8/ 101 (2763) (39).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 434 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1045
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «الصَّلَوَاتُ الخَمْسُ، وَالجُمُعَةُ إِلَى الجُمُعَةِ، كَفَّارَةٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ، مَا لَمْ تُغشَ الكَبَائِرُ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچوں نمازیں، اور ایک جمعہ دوسرے جمعہ تک، ان (گناہوں) کا کفارہ ہیں جو ان کے درمیان ہوں، جب تک کبیرہ گناہوں کا ارتکاب نہ کیا جائے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1045]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 144 (233) (14).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1046
وعن عثمان بن عفان - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَا مِنْ امْرِئٍ مُسْلِمٍ تَحْضُرُهُ صَلاَةٌ مَكْتُوبَةٌ فَيُحْسِنُ وُضُوءَها؛ وَخُشُوعَهَا، وَرُكُوعَهَا، إِلاَّ كَانَتْ كَفَّارَةً لِمَا قَبْلَهَا مِنَ الذُّنُوب مَا لَمْ تُؤتَ كَبِيرةٌ، وَذلِكَ الدَّهْرَ كُلَّهُ» . رواه مسلم.
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس مسلمان آدمی پر فرض نماز کا وقت آئے اور وہ اس کا وضو، اس کا خشوع اور اس کا رکوع اچھی طرح ادا کرے تو وہ (نماز) اس کے پچھلے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے جب تک کہ کسی کبیرہ گناہ کا ارتکاب نہ کیا جائے، اور یہ (فضیلت) ہمیشہ کے لیے ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1046]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 142 (228) (7).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
188. باب فضل صلاة الصبح والعصر
باب: صبح اور عصر کی نماز کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1047
عن أَبي موسى - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ صَلَّى البَرْدَيْنِ دَخَلَ الجَنَّةَ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
«البَرْدَانِ» : الصُّبْحُ والعَصْرُ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دو ٹھنڈی نمازیں پڑھیں وہ جنت میں داخل ہو گا۔“
(متفق علیہ)
«البَرْدَانِ»: (دو ٹھنڈی نمازیں) صبح اور عصر ہیں۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1047]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (132). أخرجه: البخاري 1/ 150 (574)، ومسلم 2/ 114 (635).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 132 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1048
وعن أَبي زهير عُمارة بن رُؤَيْبَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «لَنْ يَلِجَ النَّارَ أحَدٌ صَلَّى قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا» يعني: الفَجْرَ والعَصْرَ. رواه مسلم.
سیدنا ابوزہیر عمارہ بن رؤیبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”وہ شخص ہرگز آگ میں داخل نہیں ہو گا جس نے سورج طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے نماز پڑھی۔“ یعنی فجر اور عصر۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1048]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 5/ 114 (634) (213).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1049
وعن جُنْدُبِ بن سفيان - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فَهُوَ في ذِمَّةِ اللهِ، فَانْظُرْ يَا ابْنَ آدَمَ، لاَ يَطْلُبَنَّكَ اللهُ مِنْ ذِمَّتِهِ بِشَيءٍ» . رواه مسلم.
سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے صبح کی نماز پڑھی وہ اللہ کی ذمہ داری (اور حفاظت) میں ہے، پس اے ابن آدم! دیکھنا، اللہ تجھ سے اپنے ذمے کی کسی چیز کا مطالبہ نہ کرے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1049]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 125 (657) (261).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1050
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَتَعَاقَبُونَ فِيكُمْ مَلاَئِكَةٌ بِاللَّيْلِ، وَمَلاَئِكَةٌ بِالنَّهَارِ، وَيجْتَمِعُونَ في صَلاَةِ الصُّبْحِ وَصَلاَةِ العَصْرِ، ثُمَّ يَعْرُجُ الَّذِينَ بَاتُوا فِيكُمْ، فَيَسْأَلُهُمُ اللهُ - وَهُوَ أعْلَمُ بِهِمْ - كَيْفَ تَرَكْتُمْ عِبَادي؟ فَيقُولُونَ: تَرَكْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ، وَأتَيْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس رات کے فرشتے اور دن کے فرشتے باری باری آتے ہیں، اور وہ صبح کی نماز اور عصر کی نماز میں اکٹھے ہوتے ہیں، پھر وہ (فرشتے) جنہوں نے تمہارے درمیان رات گزاری تھی اوپر چڑھ جاتے ہیں، تو اللہ ان سے پوچھتا ہے - حالانکہ وہ ان (بندوں) کو سب سے زیادہ جانتا ہے - تم نے میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑا؟ وہ کہتے ہیں: ہم نے انہیں اس حال میں چھوڑا کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے، اور جب ہم ان کے پاس گئے تب بھی وہ نماز پڑھ رہے تھے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1050]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 145 - 146 (555)، ومسلم 2/ 113 (632) (210).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں