🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
234. باب وجوب الجهاد وفضل الغدوة والروحة
باب: جہاد کی فرضیت اور (اللہ کی راہ میں) صبح و شام نکلنے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1295
وعنه، قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا مِنْ مَكْلُومٍ يُكْلَم في سَبيِلِ الله إِلاَّ جَاءَ يَومَ القِيَامةِ، وَكَلْمُهُ يدْمِي: اللَّوْنُ لَوْنُ دَمٍ، وَالرِّيحُ ريحُ مِسكٍ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی زخمی اللہ کی راہ میں زخمی کیا جاتا ہے، وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کے زخم سے خون بہہ رہا ہوگا: رنگ خون کا رنگ ہوگا اور خوشبو کستوری کی خوشبو ہوگی۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 1295]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 125 (5533)، ومسلم 6/ 34 (1876) (105).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1296
وعن معاذٍ - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ قَاتَلَ في سَبِيلِ الله من رَجُلٍ مُسْلِمٍ فُوَاقَ نَاقَةٍ، وَجَبَتْ لَهُ الجَنَّةُ، وَمَنْ جُرِحَ جُرْحًا في سَبِيلِ اللهِ أَوْ نُكِبَ نَكْبَةً فَإنَّهَا تَجِيءُ يَوْمَ القِيَامَةِ كَأَغزَرِ مَا كَانَتْ: لَونُها الزَّعْفَرَانُ، وَريحُها كَالمِسْكِ» . رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان آدمی اللہ کی راہ میں اونٹنی کے دو بار دودھ دوہنے کے درمیانی وقفے کے برابر (بھی) لڑا، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی، اور جو اللہ کی راہ میں کوئی زخم لگایا گیا یا اسے کوئی چوٹ پہنچی، تو وہ (زخم) قیامت کے دن پہلے سے کہیں زیادہ (خون) بہاتا ہوا آئے گا: اس کا رنگ زعفران کا ہوگا اور اس کی خوشبو کستوری جیسی ہوگی۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 1296]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (2541)، والترمذي (1657) وقال: «حديث حسن صحيح» .
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 2541)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (3825)
رواه الترمذي (1657 وسنده صحيح) والنسائي (3143 وسنده صحيح)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1297
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: مَرَّ رَجُلٌ مِنْ أصْحَابِ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - بِشِعبٍ فِيهِ عُيَيْنَةٌ مِنْ مَاءٍ عَذْبَة، فَأعْجَبَتْهُ، فَقَالَ: لَو اعْتَزَلْتُ النَّاسَ فَأقَمْتُ في هَذَا الشِّعْبِ، وَلَنْ أفْعَلَ حَتَّى أسْتَأْذِنَ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فذكَرَ ذَلِكَ لرسول الله - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «لاَ تَفعلْ؛ فَإنَّ مُقامَ أَحَدِكُمْ في سَبيلِ اللهِ أفْضَلُ مِنْ صَلاَتِهِ في بَيْتِهِ سَبْعِينَ عَامًا، أَلاَ تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ الله لَكُمْ، وَيُدْخِلَكُمُ الجَنَّةَ؟ أُغْزُوا في سَبيلِ الله، من قَاتَلَ في سَبِيلِ اللهِ فُوَاقَ نَاقَةٍ وَجَبَتْ لَهُ الجَنَّةُ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
وَ«الفُوَاقُ» : مَا بَيْنَ الحَلْبَتَيْنِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک آدمی ایک گھاٹی سے گزرا جس میں میٹھے پانی کا ایک چھوٹا سا چشمہ تھا، وہ اسے اچھا لگا، تو اس نے کہا: کاش میں لوگوں سے الگ ہو کر اس گھاٹی میں رہائش اختیار کر لوں، اور میں ایسا ہرگز نہیں کروں گا جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت نہ لے لوں۔ چنانچہ اس نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہ کرو، کیونکہ تم میں سے کسی کا اللہ کی راہ میں (ڈٹ کر) کھڑا ہونا اس کے اپنے گھر میں ستر سال نماز پڑھنے سے افضل ہے، کیا تم پسند نہیں کرتے کہ اللہ تمہیں بخش دے اور تمہیں جنت میں داخل کر دے؟ اللہ کی راہ میں جہاد کرو، جو اللہ کی راہ میں اونٹنی کے دو بار دودھ دوہنے کے درمیانی وقفے کے برابر (بھی) لڑا، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
«الفُوَاقُ»: دو مرتبہ دودھ دوہنے کا درمیانی وقفہ۔ [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 1297]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (1650).
قال الشيخ الألباني: حسن، التعليق الرغيب (2 / 174) (الترمذي 1650)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1298
وعنه، قَالَ: قيل: يَا رسولَ اللهِ، مَا يَعْدلُ الجهادَ في سَبِيلِ اللهِ؟ قَالَ: «لاَ تَسْتَطِيعُونَهُ» فَأعَادُوا عَلَيْهِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا كُلُّ ذَلِكَ يَقُولُ: «لاَ تَسْتَطِيعُونَهُ» ! ثُمَّ قَالَ: «مَثَلُ المُجَاهِدِ فِي سَبيلِ اللهِ كَمَثلِ الصَّائِمِ القَائِمِ القَانتِ بآياتِ الله لا يَفْتُرُ مِنْ صِيَامٍ، وَلاَ صَلاَةٍ، حَتَّى يَرْجِعَ المُجَاهِدُ في سَبِيلِ اللهِ» . متفقٌ عَلَيْهِ، وهذا لفظ مسلمٍ.
وفي رواية البخاري: أنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رسول الله، دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ يَعْدِلُ الجِهَادَ؟ قَالَ: «لاَ أجِدُهُ» ثُمَّ قَالَ: «هَلْ تَسْتَطِيعُ إِذَا خَرَجَ المُجَاهِدُ أَنْ تَدْخُلَ مَسْجِدَكَ فَتقومَ وَلاَ تَفْتُرَ، وَتَصُومَ وَلاَ تُفْطِرَ» ؟ فَقَالَ: وَمَنْ يَسْتَطِيعُ ذَلِكَ؟!.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! کون سا عمل اللہ کی راہ میں جہاد کے برابر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کی طاقت نہیں رکھتے۔“ انہوں نے دو یا تین مرتبہ یہی سوال دہرایا، ہر بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہی فرماتے: ”تم اس کی طاقت نہیں رکھتے!“ پھر فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی مثال اس شخص کی سی ہے جو روزہ رکھنے والا، (رات کو) قیام کرنے والا، اللہ کی آیات (کی تلاوت) کے ساتھ (لمبا) قنوت کرنے والا ہو، جو روزے اور نماز سے نہ تھکے، یہاں تک کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا (واپس) لوٹ آئے۔“
(متفق علیہ، اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں)
اور بخاری کی ایک روایت میں ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جو جہاد کے برابر ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ایسا (عمل) نہیں پاتا۔“ پھر فرمایا: ”کیا تم اس کی طاقت رکھتے ہو کہ جب مجاہد (جہاد کے لیے) نکلے تو تم اپنی مسجد میں داخل ہو جاؤ اور (نماز میں) کھڑے رہو اور سستی نہ کرو، اور روزہ رکھو اور افطار نہ کرو؟“ تو اس نے کہا: اس کی طاقت کون رکھ سکتا ہے؟! [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 1298]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 18 (2785)، ومسلم 6/ 35 (1878) (110).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1299
وعنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مِنْ خَيْرِ مَعَاشِ النَّاسِ لَهُمْ، رَجُلٌ مُمْسِكٌ عِنَانَ فَرَسِهِ في سَبِيلِ اللهِ، يَطِيرُ عَلَى مَتْنِهِ، كُلَّمَا سَمِعَ هَيْعَةً أَوْ فَزْعَةً طَارَ عَلَيْهِ يَبْتَغِي القَتْلَ وَالمَوْتَ مَظَانَّهُ أَوْ رَجُلٌ في غُنَيْمَةٍ في رَأسِ شَعَفَةٍ مِنْ هَذَا الشَّعَفِ، أَوْ بَطْنِ وَادٍ مِن الأَوْدِيَةِ، يُقِيمُ الصَّلاَةَ، وَيُؤتي الزَّكَاةَ، وَيَعْبُدُ رَبَّهُ حَتَّى يَأتِيَهُ اليَقِينُ، لَيْسَ مِنَ النَّاسِ إِلاَّ في خَيْرٍ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کے لیے بہترین زندگی گزارنے والوں میں سے وہ آدمی ہے جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی لگام تھامے ہوئے ہے، اس کی پیٹھ پر (سوار ہو کر) اڑا پھرتا ہے، جب بھی کوئی (دشمن کی) خوفناک آواز یا گھبراہٹ کی پکار سنتا ہے تو اس پر سوار ہو کر اڑتا ہوا پہنچتا ہے، قتل اور موت کو اس کی جگہوں میں تلاش کرتا ہے۔ یا وہ آدمی جو چند بکریوں کے ساتھ ان پہاڑی چوٹیوں میں سے کسی چوٹی پر، یا وادیوں میں سے کسی وادی کے درمیان (رہتا) ہے، نماز قائم کرتا ہے، زکاۃ ادا کرتا ہے، اور اپنے رب کی عبادت کرتا ہے یہاں تک کہ اسے موت آ جائے، وہ لوگوں کے ساتھ صرف بھلائی ہی کا معاملہ رکھتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 1299]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 39 (1889) (125).
وضاحت: «هَيْعَةً» : وہ آواز جس سے تم دشمن کی وجہ سے گھبراؤ اور خوف کھاؤ۔ (النہایہ 5/288)
«شَعَفَةٍ» : ہر چیز کا ”شعفہ“ اس کا سب سے اونچا حصہ ہوتا ہے، اس سے مراد پہاڑوں میں سے کسی پہاڑ کی چوٹی ہے۔ (النہایہ 2/481)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1300
وعنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنَّ في الجنَّةِ مِائَةَ دَرَجَةٍ أعَدَّهَا اللهُ لِلْمُجَاهِدِينَ في سَبِيلِ اللهِ مَا بَيْنَ الدَّرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالأرْضِ» . رواه البخاري.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جنت میں سو درجے ہیں جو اللہ نے اپنی راہ میں جہاد کرنے والوں کے لیے تیار کر رکھے ہیں، ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 1300]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 19 (2790).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1301
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه: أنَّ رَسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ رَضِيَ بِاللهِ رَبًّا، وَبِالإسْلاَمِ دينًا، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا، وَجَبَتْ لَهُ الجَنَّةُ» ، فَعَجِبَ لَهَا أَبُو سَعيدٍ، فَقَالَ: أَعِدْهَا عَلَيَّ يَا رسولَ اللهِ، فَأَعَادَهَا عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: «وَأُخْرَى يَرْفَعُ اللهُ بِهَا العَبْدَ مِائَةَ دَرَجَةٍ في الجَنَّةِ، مَا بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَينِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالأرْضِ» قَالَ: وَمَا هيَ يَا رسول الله؟ قَالَ: «الجِهَادُ في سَبِيلِ اللهِ، الجهَادُ في سَبيلِ اللهِ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ کے رب ہونے پر، اسلام کے دین ہونے پر اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے رسول ہونے پر راضی ہو گیا، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“ ابوسعید کو یہ بات بہت اچھی لگی، تو انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اسے دوبارہ ارشاد فرمائیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوبارہ ارشاد فرمایا، پھر فرمایا: ”اور ایک دوسری چیز ہے جس کے ذریعے اللہ بندے کو جنت میں سو درجے بلند کرتا ہے، ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد، اللہ کی راہ میں جہاد۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 1301]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 37 (1884) (116).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1302
وعن أَبي بكر بن أَبي موسى الأشعريِّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبي - رضي الله عنه - وَهُوَ بَحَضْرَةِ العَدُوِّ، يقول: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ أبْوَابَ الجَنَّةِ تَحْتَ ظِلاَلِ السُّيُوفِ» فَقَامَ رَجُلٌ رَثُّ الهَيْئَةِ، فَقَالَ: يَا أَبَا مُوسَى أَأَنْتَ سَمِعْتَ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقول هَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ، فَرَجَعَ إِلَى أصْحَابِهِ، فَقَالَ: أقْرَأُ عَلَيْكُم السَّلاَمَ، ثُمَّ كَسَرَ جَفْنَ سَيْفِهِ فَألْقَاهُ، ثُمَّ مَشَى بِسَيْفِهِ إِلَى العَدُوِّ فَضَربَ بِهِ حَتَّى قُتِلَ. رواه مسلم.
ابوبکر بن ابی موسیٰ اشعری رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے اپنے والد (سیدنا ابوموسیٰ) رضی اللہ عنہ کو دشمن کے سامنے یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جنت کے دروازے تلواروں کے سائے تلے ہیں۔“ تو ایک خستہ حال آدمی کھڑا ہوا اور کہا: اے ابوموسیٰ! کیا آپ نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ تو وہ اپنے ساتھیوں کی طرف لوٹا اور کہا: میں تمہیں (الوداعی) سلام کہتا ہوں، پھر اس نے اپنی تلوار کی میان توڑ کر پھینک دی، پھر اپنی تلوار لے کر دشمن کی طرف چل پڑا اور اس سے (دشمن کو) مارتا رہا یہاں تک کہ شہید ہو گیا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 1302]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 45 (1902) (146).
وضاحت: «جَفْنَ» : تلواروں کے ”جفون“ سے مراد ان کی میانیں ہیں، اس کا واحد ”جَفْن“ ہے۔ (النہایہ 1/280)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1303
وعن أَبي عبسٍ عبد الرحمان بن جَبْرٍ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله
- صلى الله عليه وسلم: «ما اغْبَرَّتْ قَدَمَا عَبْدٍ في سَبيلِ اللهِ فَتَمَسَّهُ النَّارُ» . رواه البخاري.
سیدنا ابوعبس عبدالرحمن بن جبر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہیں ہو سکتا کہ کسی بندے کے دونوں قدم اللہ کی راہ میں غبار آلود ہوں پھر اسے (جہنم کی) آگ چھوئے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 1303]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 25 (2811).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1304
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ يَلِجُ النَّارَ رَجُلٌ بَكَى مِنْ خَشْيةِ الله حَتَّى يَعُودَ اللَّبَنُ في الضَّرْعِ، وَلاَ يَجْتَمِعُ عَلَى عَبْدٍ غُبَارٌ في سَبيلِ اللهِ وَدُخَانُ جَهَنَّمَ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص جہنم میں داخل نہیں ہوگا جو اللہ کے ڈر سے رویا، یہاں تک کہ دودھ (دوبارہ) تھن میں لوٹ جائے، اور کسی بندے پر اللہ کی راہ کا غبار اور جہنم کا دھواں (کبھی) جمع نہیں ہوں گے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتاب الجهاد/حدیث: 1304]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (448). أخرجه: ابن ماجه (2774)، والترمذي (1633). ورواية ابن ماجه اقتصرت على اللفظة الثانية من الحديث.
وضاحت: یہ حدیث نمبر 448 پر گزر چکی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (3828) ، التعليق الرغيب (2 / 166) (الترمذي 1633)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں