الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
370. باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها
باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث
حدیث نمبر: 1818
وَعَن أبي هريرةَ - رضي الله عنه - قال: قالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «ألا أُحدِّثُكمْ حديثًا عن الدجالِ ما حدَّثَ بهِ نبيٌّ قَومَهُ! إنَّهُ أعورُ، وَإنَّهُ يجيءُ مَعَهُ بِمِثالِ الجنَّةِ والنَّارِ، فالتي يقولُ إنَّها الجَنَّةُ هي النَّار» . متفقٌ عليهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں دجال کے بارے میں ایک ایسی بات نہ بتاؤں جو کسی نبی نے اپنی قوم کو نہیں بتائی؟ وہ کانا ہوگا، اور وہ اپنے ساتھ جنت اور جہنم کی مثل لے کر آئے گا، تو جسے وہ جنت کہے گا وہی (درحقیقت) جہنم ہوگی۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1818]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1818]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 163 (3338)، ومسلم 8/ 196 (2936) (109).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1819
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - ذَكَرَ الدَّجَّالَ بَيْنَ ظَهْرَانَي النَّاسِ، فَقَالَ: «إنَّ اللهَ لَيْسَ بِأعْوَرَ، ألاَ إنَّ المَسِيحَ الدَّجَّالَ أَعْوَرُ العَيْنِ اليُمْنَى، كَأنَّ عَيْنَهُ عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ» . متفق عليه.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے درمیان دجال کا ذکر کیا تو فرمایا: ”بے شک اللہ کانا نہیں، سن لو! مسیح دجال دائیں آنکھ سے کانا ہے، گویا اس کی آنکھ ابھرا ہوا انگور کا دانہ ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1819]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1819]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 202 (3439)، ومسلم 1/ 107 (169) (274).
وضاحت: «طَافِيَةٌ» : یہ (لفظ) ہمزہ کے ساتھ اور ہمزہ کے بغیر (دونوں طرح) مروی ہے اور دونوں صحیح ہیں۔ ہمزہ والی وہ آنکھ ہے جس کی روشنی جاتی رہی ہو، اور بغیر ہمزہ والی وہ ہے جو ابھر کر بلند ہو گئی ہو اور اس میں روشنی ہو۔ یہ بات مصنف (امام نووی رحمہ اللہ) نے کہی ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 9/229)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1820
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: «لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يُقَاتِلَ المُسْلِمُونَ اليَهُودَ، حَتَّى يَخْتَبِئَ اليَهُودِيُّ مِنْ وَرَاء الحَجَرِ وَالشَّجَرِ. فَيَقُولُ الحَجَرُ وَالشَّجَرُ: يَا مُسْلِمُ هذَا يَهُودِيٌّ خَلْفِي تَعَالَ فَاقْتُلْهُ؛ إلاَّ الغَرْقَدَ فإنَّهُ مِنْ شَجَرِ اليَهُودِ» . متفق عليه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ مسلمان یہودیوں سے جنگ کریں گے، یہاں تک کہ یہودی پتھر اور درخت کے پیچھے چھپے گا تو پتھر اور درخت کہیں گے: اے مسلمان! یہ یہودی میرے پیچھے ہے، آؤ اسے قتل کر دو، سوائے غرقد (کے درخت) کے، کیونکہ وہ یہودیوں کے درختوں میں سے ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1820]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1820]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 51 (2926)، ومسلم 8/ 188 (2922) (82).
وضاحت: (شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) لفظ ”مسلمان“ پر غور کیجیے، مسلمان اور یہودی آپس میں جنگ کریں گے تو مسلمان ان پر زبردست فتح پائیں گے، یہاں تک کہ یہودی پتھر اور درخت کے پیچھے چھپے گا تو پتھر اور درخت اللہ کے حکم سے بول اٹھیں گے اور کہیں گے: اے مسلمان! یہ یہودی میرے نیچے ہے، اسے قتل کر دو۔ پتھر اور درخت بولیں گے، کیوں؟ اس لیے کہ جنگ مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان ہوگی، رہی عربوں اور یہودیوں کے درمیان جنگ، تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ کون غالب آئے گا؟ کیونکہ جو عربیت (قومیت) کی خاطر یہودیوں سے لڑتا ہے وہ حمیت اور عصبیت کی خاطر لڑتا ہے، اللہ عزوجل کے لیے نہیں، اور جب تک اس کی جنگ عربیت کے لیے ہو، دین اور اسلام کے لیے نہ ہو، وہ غالب نہیں آسکتا، الا یہ کہ اللہ چاہے، لیکن اگر ہم اسلام کی خاطر ان سے لڑیں اور ہم حقیقی طور پر اسلام پر قائم ہوں تو ان شاء اللہ ہم ہی غالب رہیں گے۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/389)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1821
وعنه - رضي الله عنه - قال: قالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «والَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لاَ تَذْهَبُ الدُّنْيَا حَتَّى يَمُرَّ الرجُلُ على القَبْرِ، فَيَتَمَرَّغَ عَلَيْهِ وَيَقُولُ: يَا لَيْتَنِي كُنْتُ مَكَانَ صَاحِبِ هذَا القَبْرِ، وَلَيْسَ بِهِ الدِّينُ، ما بِهِ إلاَّ البَلاَءُ» . متفق عليه.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! دنیا ختم نہیں ہوگی یہاں تک کہ آدمی قبر کے پاس سے گزرے گا تو اس پر لوٹ پوٹ ہوگا اور کہے گا: کاش! میں اس قبر والے کی جگہ ہوتا، اور اسے دین (کی وجہ سے ایسا کرنے) کی بات نہیں ہوگی، بلکہ صرف آزمائش (اور مصیبت) کی وجہ سے ہوگا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1821]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1821]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 9/ 73 (7115)، ومسلم 8/ 182 (157) (54).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1822
وعنهُ - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَحْسِرَ الفُرَاتُ عَنْ جَبَلٍ مِنْ ذَهَبٍ يُقْتَتَلُ عَلَيْهِ، فَيُقْتَلُ مِنْ كُلِّ مِائَةٍ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ، فَيَقُولُ كُلُّ رجُلٍ مِنْهُمْ: لَعَلِّي أَنْ أكُونَ أنَا أنْجُو» .
وَفي رواية: «يُوشِكُ أَنْ يَحْسِرَ الفُرَاتُ عَنْ كَنْزٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَمَنْ حَضَرَهُ فَلاَ يَأخُذْ مِنْهُ شَيْئًا» . متفق عليه.
وَفي رواية: «يُوشِكُ أَنْ يَحْسِرَ الفُرَاتُ عَنْ كَنْزٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَمَنْ حَضَرَهُ فَلاَ يَأخُذْ مِنْهُ شَيْئًا» . متفق عليه.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ دریائے فرات سونے کا ایک پہاڑ ظاہر کر دے گا جس پر جنگ کی جائے گی، تو ہر سو میں سے ننانوے قتل کر دیے جائیں گے، اور ان میں سے ہر آدمی کہے گا: شاید میں ہی بچ جاؤں۔“
اور ایک روایت میں ہے: ”قریب ہے کہ فرات سونے کا ایک خزانہ ظاہر کر دے، تو جو اس وقت موجود ہو وہ اس میں سے کچھ بھی نہ لے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1822]
اور ایک روایت میں ہے: ”قریب ہے کہ فرات سونے کا ایک خزانہ ظاہر کر دے، تو جو اس وقت موجود ہو وہ اس میں سے کچھ بھی نہ لے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1822]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 9/ 73 (7119)، ومسلم 8/ 174 (2894) (29) و(30).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1823
وعنهُ، قال: سمعتُ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «يَتْرُكُونَ المَدِينَةَ عَلَى خَيْرِ مَا كَانَتْ، لاَ يَغْشَاهَا إلاَّ العَوَافِي يُريد - عَوَافِي السِّبَاعِ والطَّيرِ - وَآخِرُ مَنْ يُحْشَرُ رَاعِيَانِ مِنْ مُزَيْنَةَ يُرِيدَانِ المَدِينَةَ يَنْعِقَانِ بِغَنَمِهِمَا فَيَجِدَانِهَا وُحُوشًا، حَتَّى إذَا بَلَغَا ثَنِيَّةَ الودَاعِ خَرَّا عَلَى وُجُوهِهمَا» . متفق عليه.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”لوگ مدینہ کو اس کی بہترین حالت میں چھوڑ جائیں گے، اس میں صرف عوافی ہی آیا کریں گے -آپ کی مراد درندوں اور پرندوں میں سے روزی تلاش کرنے والے تھے- اور سب سے آخر میں جن کا حشر ہوگا وہ مزینہ کے دو چرواہے ہوں گے جو مدینہ کا ارادہ کریں گے، اپنی بکریوں کو ہانکنے کے لیے آوازیں لگاتے ہوں گے، تو وہ اسے وحشی جانوروں سے بھرا ہوا پائیں گے، یہاں تک کہ جب وہ ثنیۃ الوداع پہنچیں گے تو اپنے چہروں کے بل گر پڑیں گے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1823]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1823]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 27 (1874)، ومسلم 4/ 123 (1389) (499).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1824
وعن أبي سعيد الخدري - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «يكُونُ خَلِيفَةٌ مِنْ خُلَفَائِكُمْ فِي آخِرِ الزَّمَانِ يَحْثُو المَالَ وَلاَ يَعُدُّهُ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آخری زمانے میں تمہارے خلفاء میں سے ایک خلیفہ ہوگا جو مال لپیں بھر بھر کر دے گا اور اسے گنے گا نہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1824]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1824]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 184 (2914) (68) و(69).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1825
وعن أبي موسى الأشعريِّ - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «لَيَأتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَطُوفُ الرَّجُلُ فِيهِ بالصَّدَقَةِ مِنَ الذَّهَبِ فَلاَ يَجِدُ أَحَدًا يَأخُذُهَا مِنهُ، وَيُرَى الرَّجُلُ الوَاحِدُ يَتْبَعُهُ أرْبَعُونَ امْرَأَةً يَلُذْنَ بِهِ مِنْ قِلَّةِ الرِّجَالِ وَكَثْرَةِ النِّسَاءِ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں پر ضرور ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ اس میں آدمی سونے کا صدقہ لے کر گھومے گا مگر کسی کو نہیں پائے گا جو اسے اس سے لے لے، اور ایک آدمی کو دیکھا جائے گا کہ چالیس عورتیں اس کے پیچھے ہوں گی جو اس کی پناہ لیں گی، مردوں کی کمی اور عورتوں کی کثرت کی وجہ سے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1825]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1825]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 84 (1012) (59).
وضاحت: «يَلُذْنَ» : یعنی اس کی طرف منسوب ہوں گی (اس کی پناہ میں ہوں گی) تاکہ وہ ان کی ضرورتیں پوری کرے اور ان کا دفاع کرے، جیسے کسی قبیلے کے مردوں میں سے صرف ایک باقی رہ جائے اور اس کی عورتیں باقی ہوں، تو وہ اس آدمی کی پناہ لیں تاکہ وہ ان کا دفاع کرے، ان کی ضرورتیں پوری کرے اور اس کی وجہ سے کوئی ان کے بارے میں لالچ نہ کرے۔ رہا مردوں کی کمی اور عورتوں کی کثرت کا سبب، تو وہ جنگ و قتال ہے جو آخری زمانے میں ہوگا اور بڑی بڑی لڑائیوں کا تسلسل ہے۔ یہ بات مصنف (امام نووی رحمہ اللہ) نے کہی ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 4/104)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1826
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «اشْتَرَى رَجُلٌ مِنْ رَجُلٍ عَقَارًا، فَوَجَدَ الَّذِي اشْتَرَى العَقَارَ فِي عَقَارِهِ جَرَّةً فِيهَا ذَهَبٌ، فَقَالَ لَهُ الَّذِي اشْتَرَى العَقَارَ: خُذْ ذَهَبَكَ، إنَّمَا اشْتَرَيْتُ مِنْكَ الأَرْضَ وَلَمْ أشْتَرِ الذَّهَبَ، وَقَالَ الَّذِي لَهُ الأَرْضُ: إنَّمَا بِعْتُكَ الأَرْضَ وَمَا فِيهَا، فَتَحَاكَمَا إلَى رَجُلٍ، فَقَالَ الَّذِي تَحَاكَمَا إلَيْهِ: أَلَكُمَا وَلَدٌ؟ قالَ أحَدُهُما: لِي غُلاَمٌ، وقالَ الآخَرُ: لِي جَارِيَةٌ قال: أنْكِحَا الغُلاَمَ الجَارِيَةَ، وأنْفِقَا عَلَى أنْفُسِهمَا مِنْهُ وَتَصَدَّقَا» . متفق عليه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے زمین خریدی، تو جس نے زمین خریدی تھی اس نے اپنی زمین میں ایک گھڑا پایا جس میں سونا تھا، تو زمین خریدنے والے نے اس سے کہا: اپنا سونا لے لو، میں نے تو تم سے صرف زمین خریدی ہے، سونا نہیں خریدا۔ اور جس کی زمین تھی اس نے کہا: میں نے تو تمہیں زمین اور جو کچھ اس میں ہے سب بیچ دیا تھا۔ چنانچہ وہ دونوں ایک آدمی کے پاس فیصلہ لے گئے، تو جس کے پاس وہ فیصلہ لے گئے تھے اس نے کہا: کیا تم دونوں کی اولاد ہے؟ ان میں سے ایک نے کہا: میرا ایک لڑکا ہے، اور دوسرے نے کہا: میری ایک لڑکی ہے۔ اس نے کہا: لڑکے کا نکاح لڑکی سے کر دو، اور اس (سونے) میں سے ان دونوں پر خرچ کرو اور صدقہ بھی کرو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1826]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1826]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 212 (3472)، ومسلم 5/ 133 (1721) (21).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1827
وعنهُ - رضي الله عنه: أنَّه سمعَ رسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «كانت امْرَأَتَانِ مَعَهُمَا ابْنَاهُمَا، جَاءَ الذِّئْبُ فَذَهَبَ بابْنِ إحْدَاهُمَا. فَقَالَتْ لِصَاحِبَتِهَا: إنَّمَا ذَهَبَ بِابْنِكِ، وقالتِ الأخرَى: إنَّمَا ذَهَبَ بِابْنِكِ، فَتَحَاكَمَا إلى دَاوُدَ - صلى الله عليه وسلم - فَقَضَى بِهِ لِلْكُبْرَى، فَخَرَجَتَا عَلَى سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُد - صلى الله عليه وسلم - فَأَخْبَرَتَاهُ. فَقالَ: ائْتُونِي بِالسِّكِّينِ أشُقُّهُ بَيْنَهُمَا. فَقَالَتِ الصُّغْرَى: لاَ تَفْعَلْ! رَحِمَكَ اللهُ، هُوَ ابْنُهَا. فَقَضَى بِهِ للصُّغْرَى» . متفق عليه.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”دو عورتیں تھیں جن کے ساتھ ان کے دو بیٹے تھے، بھیڑیا آیا اور ان میں سے ایک کا بیٹا لے گیا، تو اس نے اپنی ساتھی سے کہا: وہ تو تمہارے بیٹے کو لے گیا ہے، اور دوسری نے کہا: وہ تو تمہارے بیٹے کو لے گیا ہے۔ چنانچہ وہ دونوں داود علیہ السلام کے پاس فیصلہ لے گئیں تو انہوں نے بڑی کے حق میں اس (بچے) کا فیصلہ کر دیا، پھر وہ دونوں نکل کر سلیمان بن داود علیہما السلام کے پاس گئیں اور انہیں (ماجرا) بتایا، تو انہوں نے فرمایا: میرے پاس چھری لاؤ، میں اسے ان دونوں کے درمیان چیر کر (آدھا آدھا) کر دوں۔ تو چھوٹی نے کہا: ایسا نہ کیجیے! اللہ آپ پر رحم کرے، یہ اسی کا بیٹا ہے۔ تو انہوں نے چھوٹی کے حق میں اس کا فیصلہ کر دیا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1827]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتاب المنثورات والملح/حدیث: 1827]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 198 (3427)، ومسلم 5/ 133 (1720) (20).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)