🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
مصافحہ کا نبوی انداز
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2485 ترقیم فقہی: -- 2654
-" كان إذا صافح رجلا لم يترك يده حتى يكون هو التارك ليد رسول الله صلى الله عليه وسلم".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی سے مصافحہ کرتے تو اس وقت تک اس کا ہاتھ نہ چھوڑتے، جب تک وہ خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ ترک نہ کرتا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2654]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2485

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
غیر مسلموں کو سلام کہنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2242 ترقیم فقہی: -- 2655
-" إذا مررتم باليهود... فلا تسلموا عليهم وإذا سلموا عليكم فقولوا: وعليكم".
سیدنا ابوبصره غفاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وه کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم یہودیوں کے پاس سے گزرو تو انہیں سلام نہ کہو اور اگر وه تمہیں سلام کہیں تو جواب میں صرف «وعليكم» ”‏‏‏‏اور تم پر بھی ہو“ کہو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2655]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2242

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1411 ترقیم فقہی: -- 2656
-" إذا لقيتم المشركين (وفي رواية أهل الكتاب) فلا تبدءوهم بالسلام، وإذا لقيتموهم في طريق فاضطروهم إلى أضيقها".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم مشرکوں (‏‏‏‏اور ایک روایت کے مطابق اہل کتاب) سے ملو تو انہیں سلام کرنے میں پہل نہ کرو اور اگر کسی راستے میں ان سے ملاقات ہو جائے تو انہیں تنگ راستے کی طرف مجبور کر دو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2656]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1411

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 704 ترقیم فقہی: -- 2657
-" لا تبدءوا اليهود والنصارى بالسلام وإذا لقيتم أحدهم في طريق، فاضطروهم إلى أضيقه".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہودیوں اور عیسائیوں کو سلام کرنے میں پہل نہ کرو، اگر راستے میں کسی (‏‏‏‏یہودی یا عیسائی) سے ٹکراؤ ہو جائے تو اسے تنگ راستے کی طرف مجبور کر دو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2657]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 704

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
غیر محرم عورتوں سے مصافحہ کرنا منع ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 529 ترقیم فقہی: -- 2658
-" إني لا أصافح النساء إنما قولي لمائة امرأة كقولي لامرأة واحدة".
سیدہ امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں چند عورتوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ کی بیعت کرنے کے لیے آئی۔ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم اس بات پر آپ کی بیعت کرتی ہیں کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گی، چوری نہیں کریں گی، زنا نہیں کریں گی، اپنی اولاد کو قتل نہیں کریں گی، بہتان نہیں گھڑیں گی اور نیکی کے معاملے میں آپ کی نافرمانی نہیں کریں گی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(‏‏‏‏ٹھیک ہے) لیکن طاقت و قدرت کے مطابق۔“ ہم نے کہا: اللہ اور اس کا رسول تو ہم پر ہمارے نفسوں کی بہ نسبت بھی زیادہ رحم کرنے والے ہیں۔ اے اللہ کے رسول! اب آئیے (‏‏‏‏اور ہاتھ بڑھائیے) تاکہ ہم بیعت کر سکیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا، میرا تو سو عورتوں سے قول و اقرار، ایک عورت سے قول و اقرار کی طرح ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2658]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 529

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
آنکھ اور ہاتھ کا زنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2804 ترقیم فقہی: -- 2659
-" كل ابن آدم أصاب من الزنا لا محالة، فالعين زناها النظر، واليد زناها اللمس، والنفس تهوى وتحدث، ويصدق ذلك أو يكذبه الفرج".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدم کے ہر بیٹے نے لامحالہ زنا کے کچھ حصے کا ارتکاب کرنا ہے، پس آنکھ کا زنا دیکھنا ہے، ہاتھ کا زنا چھونا ہے، دل للچاتا ہے اور خواہش کرتا ہے اور شرمگاہ اس کی تصدیق کرتی ہے یا تکذیب۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2659]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2804

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مسلمانوں کی باہمی محبت اور رحمدلی
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1083 ترقیم فقہی: -- 2660
-" مثل المؤمنين في توادهم وتراحمهم وتعاطفهم مثل الجسد، إذا اشتكى منه عضو تداعى له سائر الجسد بالسهر والحمى".
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دوسرے کے ساتھ محبت کرنے میں، ایک دوسرے کے ساتھ رحم کرنے میں اور ایک دوسرے کے ساتھ شفقت و نرمی کرنے میں مومنوں کی مثال ایک جسم کی طرح ہے کہ جب (‏‏‏‏جسم) کا کوئی ایک عضو درد کرتا ہے تو سارا جسم اس کی وجہ سے بیداری اور بخار میں مبتلا رہتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2660]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1083

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مسلمان کو اذیت پہنچانا باعث لعنت ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2294 ترقیم فقہی: -- 2661
-" من آذى المسلمين في طرقهم، وجبت عليه لعنتهم".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے مسلمانوں کو راستے کے معاملے میں تکلیف دی، تو اس پر ان کی لعنت ثابت ہو جائے گی۔“ یہ حدیث سیدنا محمد بن حنفیہ، سیدنا حذیفہ بن اسید اور سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2661]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2294

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مسلمان کی ساکھ برقرار رکھنا عظیم عمل ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 934 ترقیم فقہی: -- 2662
-" من أكل برجل مسلم أكلة، فإن الله يطعمه مثلها من جهنم ومن اكتسى برجل مسلم ثوبا، فإن الله يكسوه مثله في جهنم ومن قام برجل مسلم مقام سمعة، فإن الله يقوم به مقام سمعة يوم القيامة".
سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی مسلمان کا ایک لقمہ ناحق کھایا تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے بقدر جہنم کا کھانا کھلائیں گے، جس نے کسی مسلمان کا کپڑا ناحق پہنا تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے بقدر جہنم کا کپڑا پہنائیں گے اور جس نے اپنے مسلمان بھائی کی ساکھ برقرار رکھی، (‏‏‏‏اس کے عوض) اللہ تعالیٰ روز قیامت اس کی ساکھ برقرار رکھے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2662]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 934

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مسلمان کی بے عزتی کرنا سنگین جرم ہے، مسلمان کی عزت کعبۃ اللہ سے زیادہ ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1433 ترقیم فقہی: -- 2663
-" أربى الربا شتم الأعراض".
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بڑی زیادتی یہ ہے کہ کسی (‏‏‏‏مسلمان) کی آبرو ریزی کی جائے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2663]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1433

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں