🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
سلام عام کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1607 ترقیم فقہی: -- 2624
-" إن السلام اسم من أسماء الله وضعه الله في الأرض، فأفشوه فيكم، فإن الرجل إذا سلم على قوم فردوا عليه كان له عليهم فضل درجة لأنه ذكرهم، فإن لم يردوا
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سلام اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے، جسے اس نے زمین میں نازل کیا، اس کو آپس میں پھیلاؤ۔ جب آدمی لوگوں پر سلام کرتا ہے اور وہ اسے جواب دیتے ہیں، تو سلام کرنے والے کو ان پر فضیلت حاصل ہوتی ہے، کیونکہ وہ ان کو یاد کراتا ہے اور اگر وہ جواب نہ دیں تو اسے ایسے (‏‏‏‏بندگان خدا) جواب دیتے ہیں جو ان سے بہتر اور پاکیزہ ہوتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2624]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1607

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1035 ترقیم فقہی: -- 2625
-" إن من موجبات المغفرة بذل السلام وحسن الكلام".
سیدنا ہانی بن یزید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ایسا عمل بتائیں جو مجھے جنت میں داخل کر «‏‏‏‏» دے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سلام عام کرنا اور اچھا کلام کرنا ایسے اعمال ہیں جو بخشش کو واجب کر دیتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2625]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1035

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2692 ترقیم فقہی: -- 2626
-" إن المؤمن إذا لقي المؤمن فسلم عليه وأخذ بيده فصافحه تناثرت خطاياهما كما
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب ایک مومن دوسرے مومن سے ملتا ہے، اسے سلام کہتا ہے اور اس سے مصافحہ کرتا ہے تو اس کے گناہ درخت کے پتوں کی طرح جھڑ جاتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2626]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2692

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1894 ترقیم فقہی: -- 2627
-" السلام اسم من أسماء الله وضعه في الأرض، فأفشوه بينكم، فإن الرجل المسلم إذا مر بقوم فسلم عليهم فردوا عليه كان له عليهم (فضل درجة) ، فإن لم يردوا رد عليه من هو خير منهم وأطيب".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «سلام» اللہ کا نام ہے، جسے اس نے زمین میں اتارا، پس تم آپس میں اسے عام کر دو، جب کوئی مسلمان آدمی کسی گروہ کے پاس سے گزرتا ہے اور ان پر سلام کرتا ہے اور وہ اس کے سلام کا جواب دیتے ہیں، تو سلام دینے والے کو ان پر فضیلت حاصل ہوتی ہے اور اگر وہ جواب نہ دیں تو اسے ایسی (‏‏‏‏ہستیاں) جواب دیتی ہیں جو ان سے زیادہ بہتر اور پاکیزہ ہوتی ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2627]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1894

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 816 ترقیم فقہی: -- 2628
-" السلام قبل السؤال، فمن بدأكم بالسؤال قبل السلام فلا تجيبوه".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوال کرنے سے پہلے سلام ہوتا ہے، جس نے سلام سے پہلے سوال کرنا شروع کر دیا، اس کی فرمائش پوری نہ کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2628]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 816

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1278 ترقیم فقہی: -- 2629
-" كان يمر بالغلمان فيسلم عليهم ويدعو لهم بالبركة".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کے پاس سے گزرتے، انہیں سلام کہتے اور ان کے لیے برکت کی دعا کرتے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2629]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1278

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
عورتوں کو سلام کہنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2139 ترقیم فقہی: -- 2630
-" مر النبي صلى الله عليه وسلم على نسوة، فسلم عليهن".
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں کے پاس سے گزرے اور انہیں سلام کہا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2630]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2139

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سلام میں «ومغفرته» کا اضافہ
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1449 ترقیم فقہی: -- 2631
-" كنا إذا سلم النبي صلى الله عليه وسلم علينا قلنا: وعليك السلام ورحمة الله وبركاته ومغفرته".
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں سلام دیتے تو ہم جواباً کہتے: «وعليك السلام ورحمة الله وبركاته ومغفرته» ‏‏‏‏ اور آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت ہو، اس کی برکتیں ہوں اور اس کی مغفرت ہو۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2631]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1449

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
بچوں کو سلام کہنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1278 ترقیم فقہی: -- 2632
-" كان يمر بالغلمان فيسلم عليهم ويدعو لهم بالبركة".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کے پاس سے گزرتے، انہیں سلام کہتے اور ان کے لیے برکت کی دعا کرتے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2632]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1278

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
کلام سے پہلے سلام
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 816 ترقیم فقہی: -- 2633
-" السلام قبل السؤال، فمن بدأكم بالسؤال قبل السلام فلا تجيبوه".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوال کرنے سے پہلے سلام ہوتا ہے، جس نے سلام سے پہلے سوال کرنا شروع کر دیا، اس کی فرمائش پوری نہ کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2633]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 816

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں