🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر حصن المسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. دعاء الكرب
بےچینی کی دعا​
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 137
لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ
”تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، تو پاک ہے، یقیناً میں ہی ظالموں میں سے ہوں۔“ [صحيح، سنن ترمذي: 3505، المستدرك للحاكم: 1862-1865]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 137]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 138
أَللَٰهُ أَللَٰهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا
”اللہ اللہ میرا رب ہے، میں اس کے ساتھ کسی چیز کو بھی شریک نہیں کرتا۔“ [اسناده حسن، سنن ابي داؤد: 1525، سنن ابن ماجه: 3882]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 138]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
40. دعاء لقاء العدو وذي السلطان
دشمن اور حکمران سے ملتے وقت کی دعا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 139
اللّٰهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ
”اے اللہ! یقیناً ہم تجھے ہی ان کے سامنے کرتے ہیں اور ان کے شر سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔“ [اسناده ضعيف، سنن ابي داؤد: 1537، المستدرك للحاكم: 2629]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 139]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 140
«اللَٰهُمَّ أَنْتَ عَضُدِي وَأَنْتَ نَصِيرِي، بِكَ أَحُولُ، وَبِكَ أَصُولُ، وَبِكَ أُقَاتِلُ
”اے اللہ! تو ہی میرا بازو ہے اور تو ہی میرا مدد گار ہے، تیری مدد کے ساتھ ہی میں چکر لگاتا ہوں، تیری مدد کے ساتھ ہی میں حملہ کرتا ہوں اور تیری مدد کے ساتھ ہی میں لڑائی کرتا ہوں۔“ [اسناده ضعيف، سنن ابي داؤد: 2632، سنن ترمذي: 3584]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 140]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 141
حَسْبِيَ اللَٰهُ وَنِعْمَ الوَكِيلُ
”ہمیں اللہ ہی کافی ہے اور وہ اچھا کارساز ہے۔“ [صحيح بخاري: 4563، 4564]
یہ روایت موقوف ہے۔
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 141]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
41. دعاء من خاف ظلم السلطان
جسے حکمران کے ظلم کا خوف ہو اس کے لئے دعا​
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 142
اللَٰهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ كُنْ لِي جَارًا مِنْ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ وَأَحْزَابِهِ مِنْ خَلَائِقِكَ أَنْ يَفْرُطَ عَلَيَّ أَحَدٌ مِنْهُمْ أَوْ يَطْغَى، عَزَّ جَارُكَ وَجَلَّ ثَنَاؤُكَ وَلَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ
”اے اللہ! ساتوں آسمانوں کے رب، اور عرش عظیم کے رب، فلاں بن فلاں اور تیری مخلوق میں سے اس کے لشکروں کے مقابلے میں میرا پڑوسی (مدد گار) بن جا، کہ کہیں ان میں سے کوئی شخص مجھ پر ظلم یا سرکشی کرے، تیرا پناہ یافتہ طاقتور ہے، تیری تعریف شان والی ہے اور تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں۔“ [صحيح، الادب المفرد للبخاري: 707]
یہ روایت موقوف ہے۔
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 142]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 143
اللَٰهُ أَكْبَرُ، اللَٰهُ أَعَزُّ مِنْ خَلْقِهِ جَمِيعًا، اللَٰهُ أَعَزُّ مِمَّا أَخَافُ وَأَحْذَرُ، وَأَعُوذُ بِاللَٰهِ الَّذِي لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْمُمْسِكُ السَّمَاوَاتِ السَّبْعَ أَنْ يَقَعْنَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ مِنْ شَرِّ عَبْدِكَ فُلَانٍ وَجُنُودِهِ وَأَتْبَاعِهِ وَأَشْيَاعِهِ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ، اللَٰهُمَّ كُنْ لِي جَارًا مِنْ شَرِّهِمْ جَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَعَزَّ جَارُكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَلَا إِلٰهَ غَيْرُكَ
”اللہ سب سے بڑا، اللہ اپنی تمام مخلوق سے زیادہ طاقتور (غالب) ہے، اللہ اس سے بھی زیادہ طاقتور ہے جس سے میں خوف کھا رہا ہوں یا بچنے کی کوشش کر رہا ہوں، میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں، جس کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، ساتوں آسمانوں کو تھامنے والا ہے کہ کہیں وہ زمین پر نہ گر پڑیں، مگر اس کے حکم کے ساتھ، تیرے فلاں بندے، اس کے لشکروں، اس کے پیروکاروں جنوں اور انسانوں میں سے اس کے گروہ کے شر سے، اے اللہ ان کے شر کے مقابلے میں میرا مدد گار بن جا تیری تعریف شان والی ہے، تیری پناہ یافتہ طاقتور ہے، تیرا نام بابرکت ہے، تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں۔“ [سنده حسن، الادب المفرد للبخاري: 708]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 143]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
42. الدعاء على العدو
دشمن کے خلاف بددعا​
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 144
اللّٰهُمَّ، مُنْزِلَ الْكِتَابِ، سَرِيعَ الْحِسَابِ، اهْزِمِ الْأَحْزَابَ، اللّٰهُمَّ، اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ
”اے اللہ! کتاب کو نازل کرنے والے، جلد حساب لینے والے، لشکروں کو شکست دے دے، اے اللہ انہیں شکست دے اور انہیں ہلاکر رکھ دے۔“ [صحيح مسلم: 1742]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 144]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
43. ما يقول من خاف قوماً
جب کسی سے خطرہ ہو تو کیا کہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 145
«اللّٰهُمَّ اكْفِنِيهِمْ بِمَا شِئْتَ
”اے اللہ! جس طرح تو چاہے مجھے ان سے کافی ہو جا۔“ [صحيح مسلم: 3005]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 145]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
44. دعاء من أصابه شك في الإيمان
جسے ایمان میں شک ہونے لگے اس کی دعا​
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 146
يَسْتَعِيذُ بِاللَّهِ
”اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرے۔“ [صحيح بخاري: 3276]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 146]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں