مختصر حصن المسلم سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
44. دعاء من أصابه شك في الإيمان
جسے ایمان میں شک ہونے لگے اس کی دعا
حدیث نمبر: 147
يَنْتَهِي عَمَّا شك فِيهِ
”جس چیز میں شک ہو اس میں غور و فکر ترک کر دے۔“ [صحيح بخاري: 3276، صحيح مسلم: 134]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 147]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 147]
حدیث نمبر: 148
آمَنْتُ بِاللهِ وَ رُسُلِه
«هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ [سورة الحديد:3 ]
«هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ [سورة الحديد:3 ]
”میں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا۔“ [صحيح مسلم: 134، و اللفظ مركب]
ان کلمات کے بعد یہ دعا پڑھے:
”وہی اول ہے، وہی آخر ہے، وہی ظاہر ہے، وہی باطن ہے اور وہ ہر چیز کے بارے میں علم رکھنے والا ہے۔“ [حسن، سنن ابي داؤد: 5110]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 148]
ان کلمات کے بعد یہ دعا پڑھے:
”وہی اول ہے، وہی آخر ہے، وہی ظاہر ہے، وہی باطن ہے اور وہ ہر چیز کے بارے میں علم رکھنے والا ہے۔“ [حسن، سنن ابي داؤد: 5110]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 148]
45. الدعاء قضاء الدين
ادائیگی قرض کی دعا
حدیث نمبر: 149
اللَٰهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ
”اے اللہ! مجھے اپنے حلال کے ساتھ اپنے حرام سے کافی ہو جا اور اپنے فضل کے ساتھ، مجھے اپنے علاوہ ہر چیز سے بے پرواہ کر دے۔“ [اسناده حسن، سنن ترمذي: 3563، مسند احمد: 153/1]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 149]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 149]
حدیث نمبر: 150
اللَٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الهَمِّ وَالحَزَنِ، وَالعَجْزِ وَالكَسَلِ، وَالجُبْنِ وَالبُخْلِ، وَضَلَعِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ
”اے اللہ! میں پریشانی، غم، عاجزی، سستی، بزدلی، بخل، قرض چڑھ جانے اور لوگوں کے غلبے سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔“ [صحيح بخاري: 6369]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 150]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 150]
46. دعاء الوسوسة في الصلاة والقراءة
نماز یا قرآن پڑھتے ہوئے وسوسہ آنے پر دعا
حدیث نمبر: 151
أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
”میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں۔“ تین مرتبہ کہے اور اپنی بائیں جانب تھوک دے عثمان بن العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے یہی عمل کیا تو اللہ تعالیٰ نے مجھ سے وسوسہ دور کر لیا۔ [صحيح مسلم: 2203]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 151]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 151]
47. دعاء من استصعب عليه أمر
جس پر کوئی مشکل آن پڑے اس کے لئے دعا
حدیث نمبر: 152
اللَٰهُمَّ لَا سَهْلَ إِلَّا مَا جَعَلْتَهُ سَهْلًا، وَأَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزَنَ إِذَا شِئْتَ سَهْلًا
”اے اللہ! کوئی آسانی نہیں مگر جسے تو آسان بنا دے، اور تو ہر سختی کو جب چاہے آسان بنا دیتا ہے۔“ [حسن، موارد الظمان: 2727، الاحسان: 970، نسخه ثانيه: 1974، و سنده حسن]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 152]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 152]
48. ما يقول ويفعل من أذنب ذنباً
جس سے گناہ سرزد ہو جائے وہ کیا کہے اور کیا کرے؟
حدیث نمبر: 153
مَا مِنْ عَبْدٍ يُذنِبُ ذَنْباً فَيُحْسِنُ الطُّهُورَ، ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ إِلاَّ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ
”جس آدمی سے کوئی گناہ ہو جائے وہ اچھی طرح وضو کرے، پھر دو رکعت نماز ادا کرے، پھر اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرے تو اللہ تعالیٰ اسے معاف فرما دیتا ہے۔“ [اسناده حسن، سنن ابي داؤد: 1521، سنن ترمذي: 406، 3006، سنن ابن ماجه: 395]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 153]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 153]
49. دعاء طرد الشيطان ووساوسه
شیطان اور اس کا وسوسہ دور کرنے والی دعائیں
حدیث نمبر: 154
الاستعاذة بالله منه
”اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرے۔“ [المومنون: 97-98، اسناده حسن، سنن ابي داؤد: 775، سنن ترمذي: 242]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 154]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 154]
حدیث نمبر: 155
الْأَذَانُ
”اذان“ یعنی اذان کے وقت شیطان بھاگتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے یہ استدلال کرنا کہ مصیبت کے وقت اذان دینی چاہیے، محل نظر بلکہ صحیح نہیں ہے۔ و اللہ اعلم [صحيح بخاري: 607، صحيح مسلم: 389]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 155]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 155]
حدیث نمبر: 156
الْأَذْكَارُ وَقِرَاءَةُ الْقُرْآنِ
مسنون اذکار اور قرآن مجید کی تلاوت:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ کیونکہ شیطان اس گھر سے بھا گتا ہے جس میں سورہ بقرہ کی تلاوت کی جائے۔“ [صحيح مسلم: 780]
مندرجہ ذیل امور کے اہتمام سے شیطان بھاگتا ہے:
صبح و شام کے اذکار، سونے اور جاگنے کی دعائیں، گھر میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعائیں، مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعائیں، سوتے وقت آیت الکرسی اور سورہ بقرہ کی آخری دو آیات، اس کے علاوہ دیگر مسنون اذکار اسی طرح جس شخص نے سو مرتبہ یہ کلمات کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ، لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“ وہ سارادن شیطان کے شر سے محفوظ رہتا ہے۔ اذان کی آواز سن کر بھی شیطان بھاگ جاتا ہے۔ [صحيح بخاري: 3293، صحيح مسلم: 2291]
[مختصر حصن المسلم/ابواب/حدیث: 156]