🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. باب البكاء عند المريض:
باب: مریض کے پاس رونا کیسا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1304
حَدَّثَنَا أَصْبَغُ، عَنْ ابْنِ وَهْبٍ , قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا , قَالَ:" اشْتَكَى سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ شَكْوَى لَهُ فَأَتَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُهُ مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ فَوَجَدَهُ فِي غَاشِيَةِ أَهْلِهِ , فَقَالَ: قَدْ قَضَى؟ , قَالُوا: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَبَكَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا رَأَى الْقَوْمُ بُكَاءَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَكَوْا , فَقَالَ: أَلَا تَسْمَعُونَ إِنَّ اللَّهَ لَا يُعَذِّبُ بِدَمْعِ الْعَيْنِ وَلَا بِحُزْنِ الْقَلْبِ وَلَكِنْ يُعَذِّبُ بِهَذَا وَأَشَارَ إِلَى لِسَانِهِ أَوْ يَرْحَمُ، وَإِنَّ الْمَيِّتَ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ أَهْلِهِ عَلَيْهِ، وَكَانَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَضْرِبُ فِيهِ بِالْعَصَا وَيَرْمِي بِالْحِجَارَةِ وَيَحْثِي بِالتُّرَابِ".
ہم سے اصبغ بن فرج نے بیان کیا ‘ ان سے عبداللہ بن وہب نے کہا کہ مجھے خبر دی عمرو بن حارث نے ‘ انہیں سعید بن حارث انصاری نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کسی مرض میں مبتلا ہوئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عیادت کے لیے عبدالرحمٰن بن عوف ‘ سعد بن ابی وقاص اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم کے ساتھ ان کے یہاں تشریف لے گئے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اندر گئے تو تیمار داروں کے ہجوم میں انہیں پایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ کیا وفات ہو گئی؟ لوگوں نے کہا نہیں یا رسول اللہ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (ان کے مرض کی شدت کو دیکھ کر) رو پڑے۔ لوگوں نے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو روتے ہوئے دیکھا تو وہ سب بھی رونے لگے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سنو! اللہ تعالیٰ آنکھوں سے آنسو نکلنے پر بھی عذاب نہیں کرے گا اور نہ دل کے غم پر۔ ہاں اس کا عذاب اس کی وجہ سے ہوتا ہے ‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زبان کی طرف اشارہ کیا (اور اگر اس زبان سے اچھی بات نکلے تو) یہ اس کی رحمت کا بھی باعث بنتی ہے اور میت کو اس کے گھر والوں کے نوحہ و ماتم کی وجہ سے بھی عذاب ہوتا ہے۔ عمر رضی اللہ عنہ میت پر ماتم کرنے پر ڈنڈے سے مارتے ‘ پتھر پھینکتے اور رونے والوں کے منہ میں مٹی جھونک دیتے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجنائز/حدیث: 1304]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥سعيد بن الحارث الأنصاري
Newسعيد بن الحارث الأنصاري ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة
👤←👥عمرو بن الحارث الأنصاري، أبو أيوب، أبو أمية
Newعمرو بن الحارث الأنصاري ← سعيد بن الحارث الأنصاري
ثقة فقيه حافظ
👤←👥عبد الله بن وهب القرشي، أبو محمد
Newعبد الله بن وهب القرشي ← عمرو بن الحارث الأنصاري
ثقة حافظ
👤←👥أصبغ بن الفرج الأموي، أبو عبد الله
Newأصبغ بن الفرج الأموي ← عبد الله بن وهب القرشي
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن النسائى الصغرى
1849
الميت يعذب ببكاء أهله عليه
سنن النسائى الصغرى
1851
يعذب الميت ببكاء أهله عليه
سنن النسائى الصغرى
1854
الميت يعذب في قبره بالنياحة عليه
سنن النسائى الصغرى
1856
صاحب القبر ليعذب وإن أهله يبكون عليه
صحيح البخاري
1292
الميت يعذب في قبره بما نيح عليه
صحيح البخاري
1304
الميت يعذب ببكاء أهله عليه
صحيح مسلم
2142
الميت يعذب ببكاء أهله عليه
صحيح مسلم
2143
الميت يعذب في قبره بما نيح عليه
صحيح مسلم
2144
الميت يعذب في قبره بما نيح عليه
صحيح مسلم
2152
الميت يعذب ببكاء الحي
صحيح مسلم
2145
الميت ليعذب ببكاء الحي
جامع الترمذي
1002
الميت يعذب ببكاء أهله عليه
سنن ابن ماجه
1593
الميت يعذب بما نيح عليه
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 1304 کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1304
حدیث حاشیہ:
فوجدہ في غاشیة أهله۔
کا ترجمہ بعضوں نے یوں کیا ہے:
دیکھا تو وہ بے ہوش ہیں اور ان کے گردا گرد لوگ جمع ہیں۔
آپ نے لوگوں کو اکٹھا دیکھ کر یہ گمان کیا کہ شاید سعد ؓ کا انتقال ہوگیا۔
آپ نے زبان کی طرف اشارہ فرماکر ظاہر فرمایا کہ یہی زبان باعث رحمت ہے، اگر اس سے کلمات خیر نکلیں اور یہی باعث عذاب ہے، اگر اس سے بُرے الفاظ نکالے جائیں۔
اس حدیث سے حضرت عمر ؓ کے جلال کا بھی اظہار ہوا کہ آپ خلاف شریعت رونے پیٹنے والوں پر انتہائی سختی فرماتے۔
في الواقع اللہ طاقت دے تو شرعی اوامر ونواہی کے لیے پوری طاقت سے کام لینا چاہیے۔
حضرت سعد بن عبادہ انصاری خزرجی ؓ بڑے جلیل القدر صحابی ہیں۔
عقبہ ثانیہ میں شرف الاسلام سے مشرف ہوئے۔
ان کا شمار بارہ نقباء میں ہے۔
انصار کے سرداروں میں سے تھے اور شان وشوکت میں سب سے بڑھ چڑھ کر تھے۔
بدر کی مہم کے لیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو مشاورتی اجلاس طلب فرمایا تھا اس میں حضرت سعد ؓ نے فرمایا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کا اشارہ ہماری طرف ہے۔
اللہ کی قسم! اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم انصار کو سمندر میں کودنے کا حکم فرمائیں گے تو ہم اس میں کود پڑیں گے اور اگر خشکی میں حکم فرمائیں گے تو ہم وہاں بھی اونٹوں کے کلیجے پگھلاویں گے۔
آپ کی اس پر جوش تقریر سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بے حد خوش ہوئے۔
اکثر غزوات میں انصار کا جھنڈا اکثر آپ ہی کے ہاتھوں میں رہتا تھا۔
سخاوت میں ان کا کوئی ثانی نہ تھا۔
خاص طور پر اصحاب صفہ پر آپ کے جو دو کرم کی بارش بکثرت برساکرتی تھی۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ سے بے انتہا محبت تھی۔
اسی وجہ سے آپ کی اس بیماری میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم آپ کی عیادت کے لیے تشریف لائے تو آپ کی بیماری کی تکلیف دہ حالت دیکھ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔
15ھ میں بہ زمانہ خلافت فاروقی سرزمین شام میں بمقام حوران آپ کی شہادت اس طرح ہوئی کہ کسی دشمن نے نعش مبارک کو غسل خانہ میں ڈال دیا۔
انتقال کے وقت ایک بیوی اور تین بیٹے آپ نے چھوڑے۔
اور حوران ہی میں سپرد خاک کئے گئے۔
رضي اللہ عنه وأرضاہ آمین۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1304]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1304
حدیث حاشیہ:
(1)
حدیث میں جس رونے سے منع کیا گیا ہے وہ میت پر واویلا کرتے ہوئے رونا دھونا ہے۔
جب کوئی ایسی نشانی ظاہر ہو جس کی وجہ سے مریض کے زندہ رہنے کی امید نہ ہو تو ایسے حالات میں افسوس کرنا اور آنسو بہانا جائز ہے بصورت دیگر مریض کو تسلی دینی چاہیے۔
(2)
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ آنکھ کے آنسو اور دل کے رنج و صدمہ پر مؤاخذہ نہیں کرے گا، البتہ زبان سے بے جا کلمات نکالنے اور غیر مشروع نوحہ کرنے پر ضرور مؤاخذہ ہو گا اور اس طرح رونے دھونے پر میت سے بھی باز پرس ہو گی بشرطیکہ وہ وصیت کر گیا ہو یا انہیں روک سکتا تھا لیکن انہیں روکے بغیر ہی دنیا سے چل بسا، لہذا ہمیں اس پہلو سے خبردار رہنا چاہیے۔
حافظ ابن حجر ؒ کی تصریح کے مطابق یہ واقعہ حضرت ابراہیم ؓ کی وفات کے بعد کا ہے، کیونکہ اس موقع پر حضرت عبدالرحمٰن بن عوف ؓ ہمراہ تھے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آبدیدہ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں کیا، کیونکہ انہیں پہلے علم ہو چکا تھا کہ مطلق رونے پر کوئی وعید نہیں، جبکہ ابراہیم ؓ کی وفات کے موقع پر آپ نے اعتراض کیا تھا۔
(فتح الباري: 324/3)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1304]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1851
میت پر رونا منع ہے۔
عمر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میت کو اس کے گھر والوں کے رونے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1851]
1851۔ اردو حاشیہ: مندرجہ بالا حدیث حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو بیان کی گئی تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے نہیں فرمایا۔ حضرت عمر یا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا کو غلطی لگی۔ بات ی تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرنے والی یہودی عورت کے گھر کے پاس سے گزرے تھے، اس کے گھر والے اس پر رو رے تھے، آپ نے فرمایا: ی رو رے ہیں، اس کو عذاب ہو رہا ہے۔ آپ کا مطلب تو یہ تھا کہ اس کو اس کے کفر کی وجہ سے عذاب ہو رہا ہے مگر حضرت عمر یا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو غلطی لگی۔ انہوں نے سمجھا، رونے کی وجہ سے عذاب ہو رہا ہے، حالانکہ کسی کی غلطی اور گناہ سے دوسرے کو عذاب کیوں ہو؟ روتا کوئی ہے، عذاب میت کو۔ (لا تزر وازرہ وزر اخری) (بنی اسرآءیل 15: 17) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی ی بات انتہائی معقول ہے مگر صورت حال یہ ہے کہ یہ روایت ایک دو سے نہیں بلکہ بہت سے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے مروی ے۔ کیا سب کو غلطی لگ گئی جبکہ حضرت عائشہ رضی الل عنہا تو موقع پر موجود بھی نہ تھیں؟ اور پھر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ جیسے مجتہد اور فقی صحابی بھی بات نہ سمجھ سکے؟ حضرت عائش رضی اللہ عنہا کا بیان کردہ واقعہ بھی صحیح ے مگر اس سے یہ لازم نہیں آتاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نے دوسرے الفاظ (یعذب المیت……… الخ) ارشاد نہ فرمائے ہوں۔ باقی رہی بات (لا تزر وازرۃ وزر اخری) کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھاتا۔ (بنی اسرآءیل 15: 17) کی تو علماء نے اس کی توجیہ میں کہا ہے کہ عذاب اس میت کو ہوتا ے جو اپنے گھر والوں کو رونے کا حکم دے کر مرا ہو یا اس نے رونے سے منع نہ کیا ہو جبکہ رونے کا رواج ہو۔ یا جو اپنی زندگی میں ایسے رونے کو اچھا سمجھتا تھا اور اس کی حوصلہ افزائی کرتا تھا۔ اس اعتبار سے مرنے والے پر گھر والوں کے رونے کی وجہ سے عذاب کا ہونا آیت (لا تزر وازرۃ ……… الخ) کے خلاف نہیں ہے کیونکہ اس میں اس کا ایمایا پسندیدگی شامل ہے۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1851]

مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1593
میت پر نوحہ خوانی سے اس کو عذاب ہوتا ہے۔
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میت پر نوحہ کرنے کی وجہ سے اسے عذاب دیا جاتا ہے ۱؎۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1593]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اگر مرنے والے نے یہ وصیت کی ہو کہ میرے مرنے پر نوحہ کیا جائے۔
تو وہ نوحہ کرنے والیوں کے گناہ میں شریک ہے۔
اس لئے سزا کا مستحق ہے۔
اسی طرح اگر اس کے خاندان میں بین کرنے، بال نوچنے، گریبان چاک کرنے، اور اس طرح کی حرکات کا رواج ہو۔
اور وہ انہیں منع نہ کرے۔
بلکہ اپنے قول وفعل سے اس کی حوصلہ افزائی کرے۔
تب بھی زندوں کےنوحہ کرنے کی وجہ سے اس مردے کو عذاب ہوگا۔
البتہ اگر فوت ہونے والا شخص ان کاموں کو پسند نہیں کرتا تھا۔
نہ اس کی حوصلہ افزائی کرتا تھا۔
بلکہ منع کیا کرتا تھا تو اب دوسرے کے اعمال کی ذمہ داری اس پر نہیں اس لئے اسے عذاب نہیں ہوگا۔ 2۔
ممکن ہے حدیث کا یہ مطلب ہو۔
کہ نوحہ کرنے سے میت کو تکلیف ہوتی ہے۔
اسے اس بات پر دکھ ہوتا ہے کہ اس کی وفات پر ناجائز کام کیے جارہے ہیں۔
واللہ أعلم۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1593]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1292
1292. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے،وہ اپنے والد محترم حضرت عمر ؓ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا:میت کو اپنی قبر میں اس پر نوحہ کیے جانے کے سبب عذاب ہوتا ہے۔ عبدان کی عبدالاعلیٰ نے متابعت کی ہے اور آدم ؑ نے شعبہ سے روایت کرتے ہوئے یہ الفاظ بیان کیے:میت کو زندوں کے اس پر رونے کی وجہ سے عذاب دیاجاتا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1292]
حدیث حاشیہ:
حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ نے تحریم نوحہ کو بیان کرنے سے پہلے تمہیدی طور پر ایک حدیث بیان فرمائی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹ منسوب کرنا عام انسان کی طرح جھوٹ منسوب کرنے کی طرح نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ سنگین جرم ہے۔
انہوں نے اشارہ فرمایا کہ مذکورہ وعید مجھے اس بات سے روکتی ہے کہ میں نوحے کے متعلق ایسی بات کہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان نہ کی ہو۔
امام بخاری ؒ کا مقصد یہ ہے کہ میت پر رونے کی وجہ سے اسے عذاب ہونا ایک ایسی حقیقت ہے جسے بیان کرنے والے صرف عبداللہ بن عمر ؓ نہیں بلکہ اس حدیث کو متعدد صحابہ کرام ؓ نے بیان کیا ہے جن میں حضرت مغیرہ بن شعبہ اور حضرت عمر ؓ بھی ہیں۔
آخر ان سب حضرات کو الفاظ بیان کرنے میں سہو یا نسیان کیسے ہو سکتا ہے؟ بہرحال یہ حدیث ثابت اور صحیح ہے۔
اسے وہم یا سہو پر محمول کرنا صحیح نہیں، جیسا کہ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا ہے بلکہ اس فرمان نبوی کو صحیح تسلیم کرتے ہوئے کوئی مناسب توجیہ کی جا سکتی ہے جس کی تفصیل پہلے بیان ہو چکی ہے۔
والله أعلم۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1292]

Sahih Bukhari Hadith 1304 in Urdu