🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. باب من أين يخرج من مكة:
باب: مکہ سے جاتے وقت کون سی راہ سے جائے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1581
حَدَّثَنَا مُوسَى، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ،" دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ مِنْ كَدَاءٍ، وَكَانَ عُرْوَةُ يَدْخُلُ مِنْهُمَا كِلَيْهِمَا، وَكَانَ أَكْثَرَ مَا يَدْخُلُ مِنْ كَدَاءٍ أَقْرَبِهِمَا إِلَى مَنْزِلِهِ"، قَال أَبُو عَبْد اللَّهِ: كَدَاءٌ وَكُدًا مَوْضِعَانِ.
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے وہیب بن خالد نے بیان کیا کہا کہ ہم سے ہشام نے اپنے باپ سے بیان کیا، انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے موقع پر کداء سے داخل ہوئے تھے۔ عروہ خود اگرچہ دونوں طرف سے (کداء اور کدیٰ) داخل ہوتے لیکن اکثر آپ کدیٰ کی طرف سے داخل ہوتے تھے کیونکہ یہ راستہ ان کے گھر سے قریب تھا۔ ابوعبداللہ (امام بخاری رحمہ اللہ) نے کہا کہ کداء اور کدیٰ دو مقامات کے نام ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1581]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد اللهثقة فقيه مشهور
👤←👥هشام بن عروة الأسدي، أبو المنذر، أبو عبد الله، أبو بكر
Newهشام بن عروة الأسدي ← عروة بن الزبير الأسدي
ثقة إمام في الحديث
👤←👥وهيب بن خالد الباهلي، أبو بكر
Newوهيب بن خالد الباهلي ← هشام بن عروة الأسدي
ثقة ثبت
👤←👥موسى بن إسماعيل التبوذكي، أبو سلمة
Newموسى بن إسماعيل التبوذكي ← وهيب بن خالد الباهلي
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
4291
دخل النبي عام الفتح من أعلى مكة من كداء
صحيح البخاري
1580
دخل النبي عام الفتح من كداء من أعلى مكة
صحيح البخاري
1581
دخل النبي عام الفتح من كداء
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 1581 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1581
حدیث حاشیہ:
(1)
مکہ مکرمہ میں تین مقامات تقریبا ہم نام ہیں جن کی تفصیل حسب ذیل ہے:
٭ كَدَاء:
یہ وہ گھاٹی ہے جو جنت معلیٰ کی طرف اترتی ہے اور جنت معلیٰ اہل مکہ کا مشہور قبرستان ہے۔
اسے آج کل حجون کہا جاتا ہے۔
٭ كُدا:
یہ گھاٹی قعیقعان پہاڑ کی جانب، شعب شامیین کے نزدیک باب شبیکہ کے پاس ہے۔
٭ كدی:
یہ وہ مقام ہے جو مکہ سے یمن کی طرف جانے کا راستہ ہے۔
اس طرف سے یمن والے مکہ میں داخل ہوتے تھے۔
(2)
ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ مکہ مکرمہ میں ثنیہ علیا کی جانب سے داخل ہونا اور ثنیہ سفلیٰ کی طرف سے نکلنا مستحب ہے۔
اس استحباب میں حج یا عمرہ کرنے والے اور بغیر احرام داخل ہونے والے سب برابر ہیں۔
واضح رہے کہ حضرت عروہ نے جب حدیث بیان کی تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل بتایا کہ آپ مکہ مکرمہ میں اوپر کی جانب سے داخل ہونا لازمی نہیں، اس لیے عروہ ؒ آسانی اور سہولت کے پیش نظر کداء کی طرف سے مکہ آتے تھے کیونکہ ان کے گھر سے مکہ آنے کے لیے یہ راستہ قریب پڑتا تھا۔
(3)
امام بخاری ؒ نے احادیث بیان کرنے کے بعد آخر میں وضاحت فرمائی ہے کہ کداء اور کدا، دو مقامات کے نام ہیں۔
حافظ ابن حجر ؒ لکھتے ہیں کہ اس تفسیر کی چنداں ضرورت نہ تھی کیونکہ حدیث کے سیاق ہی سے پتہ چلتا ہے کہ مکہ کے مضافات میں یہ دو الگ الگ مقام ہیں۔
(فتح الباری: 553/3)
شاید امام بخاری ؒ نے لفظی مشاکلت کی وجہ سے یہ وضاحت کرنا ضروری خیال کیا ہو۔
واللہ أعلم۔
(4)
ہشام بن عروہ نے اس حدیث کو مرسل اور موصول دونوں طرح بیان کیا ہے۔
امام بخاری ؒ نے دونوں اسناد اس لیے ذکر کی ہیں کہ مرسل روایت سے موصول روایت میں کوئی نقص لازم نہیں آتا کیونکہ موصول روایت حضرت سفیان بن عیینہ نے بیان کی ہے اور مرسل روایت میں دو ثقہ راویوں عمرو اور حاتم نے اس کی تائید اور متابعت کی ہے۔
متابعت کے طور پر مرسل روایات کو پیش کیا جا سکتا ہے۔
واللہ أعلم
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1581]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4291
4291. حضرت عروہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے سال مکہ مکرمہ کی بالائی جانب کداء کی طرف سے داخل ہوئے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4291]
حدیث حاشیہ:

امام بخاری ؒ کا میلان یہ معلوم ہوتا ہے کہ فتح مکہ کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں بالائی جانب سے داخل ہوئے تھے اور حافظ ابن حجر ؒ نے بھی اسی موقف کی تائید کی ہے کیونکہ انھوں نے صراحت کی ہے کہ فتح مکہ کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بالائی جانب سے داخل ہوئے تھے،(فتح الباري: 23/8۔
)
حالانکہ اس سے پہلے ایک روایت میں یہ وضاحت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خالد بن ولید ؓ کو بالائی جانب سے داخل ہونے کا حکم دیاتھا اورخود نشیبی طرف سے مکہ میں آئے تھے۔
(صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4280۔
)

ہمارا رجحان یہ ہے کہ فتح مکہ کے موقع پر بالائی اور اس کے بعد نشیبی طرف سے داخل ہوئے۔
واللہ اعلم۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4291]