صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
60. باب تقبيل الحجر:
باب: حجر اسود کو بوسہ دینا۔
حدیث نمبر: 1611
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ عَرَبِيٍّ، قال:" سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ اسْتِلَامِ الْحَجَرِ، فَقَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ، قَالَ: قُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِنْ زُحِمْتُ، أَرَأَيْتَ إِنْ غُلِبْتُ، قَالَ: اجْعَلْ أَرَأَيْتَ بِالْيَمَنِ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُهُ وَيُقَبِّلُهُ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، ان سے زبیر بن عربی نے بیان کیا کہ ایک شخص نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے حجر اسود کے بوسہ دینے کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتلایا کہ ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کو بوسہ دیتے دیکھا ہے۔“ اس پر اس شخص نے کہا اگر ہجوم ہو جائے اور میں عاجز ہو جاؤں تو کیا کروں؟ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ ”اس اگر وگر کو یمن میں جا کر رکھو میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اس کو بوسہ دیتے تھے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1611]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥الزبير بن عربي النمري، أبو سلمة الزبير بن عربي النمري ← عبد الله بن عمر العدوي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥حماد بن زيد الأزدي، أبو إسماعيل حماد بن زيد الأزدي ← الزبير بن عربي النمري | ثقة ثبت فقيه إمام كبير مشهور | |
👤←👥مسدد بن مسرهد الأسدي، أبو الحسن مسدد بن مسرهد الأسدي ← حماد بن زيد الأزدي | ثقة حافظ |
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 1611 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1611
حدیث حاشیہ:
(1)
حضرت ابن عمر ؓ سے سوال کرنے والا شخص یمنی تھا، اس لیے آپ نے فرمایا کہ اگر تو سنت کا طالب ہے اور اسی لیے اتنی دور کا سفر کیا ہے تو اپنی رائے کو چھوڑ اور سنت پر عمل کر۔
حضرت ابن عمر ؓ کے جذبہ اتباع سنت سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول و عمل کے مقابلے میں حیلوں اور بہانوں کی کوئی حیثیت نہیں بلکہ ایمان کی نشانی یہ ہے حدیث سننے کے بعد فورا اس پر عمل شروع کر دیا جائے۔
حضرت ابن عمر ؓ نے خیال کیا کہ سائل اگر مگر کے ذریعے سے حدیث کا معارضہ کرتا ہے، اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق اپنا چشم دید واقعہ دوبارہ بیان کیا۔
(2)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ازدحام ترک استلام کے لیے عذر نہیں، چنانچہ حضرت ابن عمر ؓ رکن کے استلام پر مزاحمت کرتے حتی کہ زخمی ہو جاتے، البتہ حضرت ابن عباس ؓ اس مزاحمت کو مکروہ خیال کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ استلام کرتے وقت کسی کو تکلیف نہ دو، کسی دوسرے کے لیے اذیت کا باعث نہ بنو۔
(3)
واضح رہے کہ حجراسود کو بوسہ دیتے وقت آواز پیدا نہ کی جائے، چنانچہ سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جب حجراسود کو بوسہ دو تو آواز بلند نہ کرو۔
(فتح الباري: 600/3)
حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”قیامت کے دن یہ پتھر اس حالت میں آئے گا کہ اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن کے ذریعے سے یہ دیکھے گا اور زبان ہو گی جس کے ذریعے سے یہ بول کر ایسے شخص کے لیے گواہی دے گا جس نے حق کے ساتھ اس کا بوسہ لیا ہو گا۔
“ (سنن ابن ماجة، المناسك، حدیث: 2944)

[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1611]
الزبير بن عربي النمري ← عبد الله بن عمر العدوي