صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. بَابُ صَوْمِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ، فَإِذَا أَصْبَحَ صَائِمًا يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَعَلَيْهِ أَنْ يُفْطِرَ:
باب: جمعہ کے دن روزہ رکھنا اگر کسی نے خالی ایک جمعہ کے دن کے روزہ کی نیت کر لی تو اسے توڑ ڈالے۔
حدیث نمبر: 1984
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ شَيْبَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ" نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ، قَالَ: نَعَمْ"، زَادَ غَيْرُ أَبِي عَاصِمٍ يَعْنِي أَنْ يَنْفَرِدَ بِصَوْمٍ.
ہم سے ابوعاصم نے بیان کیا، ان سے ابن جریج نے، ان سے عبدالحمید بن جبیر نے اور ان سے محمد بن عباد نے کہ میں نے جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہاں! ابوعاصم کے علاوہ راویوں نے یہ اضافہ کیا ہے کہ خالی (ایک جمعہ ہی کے دن) روزہ رکھنے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا۔ [صحيح البخاري/كتاب الصوم/حدیث: 1984]
حضرت محمد بن عباد رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ (راویِ حدیث) حضرت ابوعاصم کے علاوہ دوسرے راوی نے یہ اضافہ بیان کیا ہے کہ اس وقت منع ہے جب صرف ایک دن کا روزہ ہو۔ [صحيح البخاري/كتاب الصوم/حدیث: 1984]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
3256
الجامع الكامل حدیث نمبر :
3256
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
1984
| نهى النبي عن صوم يوم الجمعة |
صحيح مسلم |
2681
| أنهى رسول الله عن صيام يوم الجمعة فقال نعم |
سنن ابن ماجه |
1724
| أنهى النبي عن صيام يوم الجمعة قال نعم |
المعجم الصغير للطبراني |
388
| يوم الجمعة لا يصام وحده |
مسندالحميدي |
1260
| نعم، ورب هذا البيت |
Sahih Bukhari Hadith 1984 in Urdu
محمد بن عباد المخزومي ← جابر بن عبد الله الأنصاري