🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
108. باب من خافت القراءة فى الظهر والعصر:
باب: جس نے ظہر اور عصر میں آہستہ سے قرآت کی۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 777
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، قُلْتُ لِخَبَّابٍ:" أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قُلْنَا: مِنْ أَيْنَ عَلِمْتَ؟ قَالَ: بِاضْطِرَابِ لِحْيَتِهِ".
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے جریر بن عبدالحمید نے اعمش سے بیان کیا، وہ عمارہ بن عمیر سے، وہ ابومعمر عبداللہ بن مخبرہ سے، انہوں نے بیان کیا کہ ہم نے خباب بن ارت رضی اللہ عنہ سے کہا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر میں قرآن مجید پڑھتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہاں! ہم نے پوچھا کہ آپ کو معلوم کس طرح ہوتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ریش مبارک کے ہلنے سے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأذان (صفة الصلوة)/حدیث: 777]
حضرت ابو معمر رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے حضرت خباب بن ارت رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز میں قرأت کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں۔ ہم نے دوبارہ عرض کیا کہ آپ کو کیسے پتا چلتا تھا؟ انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی مبارک کی جنبش کی وجہ سے ہمیں معلوم ہو جاتا تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب الأذان (صفة الصلوة)/حدیث: 777]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥خباب بن الأرت التميمي، أبو عبد اللهصحابي
👤←👥عبد الله بن سخبرة الأزدي، أبو معمر
Newعبد الله بن سخبرة الأزدي ← خباب بن الأرت التميمي
ثقة
👤←👥عمارة بن عمير التيمي
Newعمارة بن عمير التيمي ← عبد الله بن سخبرة الأزدي
ثقة ثبت
👤←👥سليمان بن مهران الأعمش، أبو محمد
Newسليمان بن مهران الأعمش ← عمارة بن عمير التيمي
ثقة حافظ
👤←👥جرير بن عبد الحميد الضبي، أبو عبد الله
Newجرير بن عبد الحميد الضبي ← سليمان بن مهران الأعمش
ثقة
👤←👥قتيبة بن سعيد الثقفي، أبو رجاء
Newقتيبة بن سعيد الثقفي ← جرير بن عبد الحميد الضبي
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
777
يقرأ في الظهر والعصر قال نعم قلنا من أين علمت قال باضطراب لحيته
صحيح البخاري
746
يقرأ في الظهر والعصر قال نعم قلنا بم كنتم تعرفون ذاك قال باضطراب لحيته
صحيح البخاري
760
يقرأ في الظهر والعصر قال نعم قلنا بأي شيء كنتم تعرفون قال باضطراب لحيته
صحيح البخاري
761
يقرأ في الظهر والعصر قال نعم قال قلت بأي شيء كنتم تعلمون قراءته قال باضطراب لحيته
سنن أبي داود
801
هل كان رسول الله يقرأ في الظهر والعصر قال نعم قلنا بم كنتم تعرفون ذاك قال باضطراب لحيته
سنن ابن ماجه
826
بأي شيء كنتم تعرفون قراءة رسول الله في الظهر والعصر قال باضطراب لحيته
مسندالحميدي
156
نعم
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 777 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:777
حدیث حاشیہ:
(1)
یہ حدیث اس امر پر واضح دلیل ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی نماز میں آہستہ قراءت کرتے تھے، کیونکہ حضرت خباب بن ارت ؓ نے اس کے متعلق خبر دی ہے اور ڈاڑھی کی حرکت کو اس کی علامت قرار دیا ہے۔
یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے۔
(عمدةالقاري: 495/4) (2)
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ڈاڑھی مبارک لمبی اور گھنی تھی۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 777]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث826
ظہر اور عصر کی قرات کا بیان۔
ابومعمر کہتے ہیں کہ میں نے خباب رضی اللہ عنہ سے پوچھا: آپ لوگ ظہر اور عصر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءت کو کیسے پہچانتے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ کی داڑھی مبارک (کے بال) کے ہلنے سے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 826]
اردو حاشہ:
فوائد ومسائل:

(1)
سری اور جہری تمام نمازوں میں قراءت ہوتی ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا۔ (فِي كُلِّ صَلَاةٍ يُقْرَاءُ فَمَا أَسْمَعَنَا رَسُوْلُ اللهِ صلي الله عليه وسلم أَسْمَعْنَاكُمْ وَمَا أَخْفَي عَنَّا أَخْفَيْنَا عَنْكُمْ) (صحیح البخاري، الأذان، باب القراءۃ فی الفجر، حدیث: 772)
  قراءت ہر نماز میں ہوتی ہے۔
جو کچھ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنایا ہم تمھیں سناتے ہیں۔
اور جو کچھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے چھپایا۔
ہم تم سے چھپاتے ہیں۔
یعنی جن رکعتوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہری قراءت کی ہم بھی جہری قراءت کرتے ہیں۔
اور جن نمازوں یا رکعتوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سری قراءت کی ہم بھی سری قراءت کرتے ہیں۔

(2)
سری نمازوں اور رکعتوں میں قراءت کی صورت یہ ہے کہ ہونٹوں کو کلمات کے مطابق حرکت دی جائے۔
محض دل میں پڑھنا کہ ہونٹوں کی حرکت نہ ہو کافی نہیں۔

(3)
نماز میں امام کی طرف نظر اُٹھ جانے سے نماز میں خلل نہیں آتا۔

(4)
سری نمازوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ڈاڑھی مبارک کی حرکت سے صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین نے اندازہ لگایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قراءت کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ بعض اوقات کسی آیت کا کچھ حصہ آواز سے پڑھ دینے سے بھی صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کو آپ کی قراءت کا علم ہوجاتا تھا۔
دیکھئے۔ (صحیح البخاري، الأذان، باب القراۃ فی العصر، حدیث: 762)
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 826]

الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:156
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مقتدی دوران نماز امام کی طرف دیکھ سکتا ہے، نیز ظہر و عصر میں قرأت کرنا ہوگی اور یہ بھی ثابت ہوا کہ نماز میں داڑھی کے حرکت کرنے سے نماز میں کوئی نقص لازم نہیں آتا۔ داڑھی ہو گی تو حرکت کرے گی، افسوس کہ امت مسلمہ نے داڑھی کی توہین کی اور فیشن کے پیچھے پڑ کر ایک فرض کو چھوڑ دیا، داڑھی رکھنا فرض ہے، امر وجوب کا تقاضا کرتا ہے، داڑھی تمام شریعتوں میں فرض تھی۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 156]

مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 746
746. حضرت ابومعمر سے روایت ہے کہ ہم نے حضرت خباب بن ارت ؓ سے سوال کیا: آیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ظہر اور نماز عصر میں کچھ پڑھتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں۔ ہم نے پوچھا: آپ لوگ کیسے پہچانتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: آپ کی داڑھی مبارک کے ہلنے کی وجہ سے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:746]
حدیث حاشیہ:
یہیں سے ترجمہ باب نکلا۔
کیونکہ داڑھی کا ہلنا ان کو بغیر امام کی طرف دیکھے کیونکر معلوم ہوسکتا تھا۔
بہرحال نماز میں نظرامام پر رہے یا مقام سجدہ پر رہے ادھر ادھر نہ جھانکنا چاہئیے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 746]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:760
760. حضرت ابومعمر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت خباب بن ارت ؓ سے دریافت کیا: آیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر میں قراءت کیا کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہاں۔ پھر ہم نے عرض کیا کہ آپ لوگوں کو کیسے معلوم ہوتا تھا؟ انہوں نے فرمایا کہ ہمیں آپ کی داڑھی مبارک کی جنبش سے پتہ چلتا تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:760]
حدیث حاشیہ:
(1)
بعض حضرات نے کہا ہے کہ محض ڈاڑھی کی حرکت سے قراءت پر استدلال تام نہیں ہے کیونکہ اس سے کچھ پڑھنے کا پتہ چلتا ہے ممکن ہے کہ دعا یا ذکر وغیرہ پڑھتے ہوں لیکن صحابی حضرات خباب بن رات ؓ نے ڈاڑھی کی جنبش کو قراءت کا قرینہ قرار دیا ہے، کیونکہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جہری نمازوں میں دیکھا تھا کہ یہ محل قراءت کا ہے دعا یا ذکر کا نہیں ہے۔
اس کے ساتھ جب حضرت ابو قتادہ ؓ کی بات کو شامل کرلیا جائے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں کبھی کبھی کوئی آیت سنا بھی دیتے تھے، لیکن بلکہ بعض روایات میں سورۂ لقمان اور سورۂ ذاریات کی آیات سنانے کی صراحت ہے۔
اور ابن خزیمہ کی روایت میں ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ﴿١﴾ اور ﴿هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ ﴿١﴾ پڑھنے کی وضاحت ہے۔
(2)
ان شواہد سے معلوم ہوا کہ ڈاڑھی کی حرکت یہاں قراءت ہی کو ظاہر کرتی ہے۔
امام بخاری ؒ نے اس حدیث سے یہ بھی استدلال کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر اور عصر کی نمازوں میں سری قراءت کرتے تھے۔
امام بیہقی ؒ نے لکھا ہے کہ آہستہ قراءت کے لیے ضروری ہے کہ زبان اور ہونٹ حرکت کریں اور انسان خود کو سنا سکے۔
ہونٹ بند کر کے زبان کو حرکت دیے بغیر پڑھنا اس سے ڈاڑھی کو حرکت نہیں ہوتی۔
والله أعلم۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 760]

Sahih Bukhari Hadith 777 in Urdu