🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. باب إحياء الموات
بے آباد و بنجر زمین کو آباد کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 783
وعن ابن عمر رضي الله عنهما: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم أقطع الزبير حضر فرسه فأجرى الفرس حتى قام ثم رمى بسوطه فقال: «أعطوه حيث بلغ السوط» .‏‏‏‏ رواه أبو داود وفيه ضعف.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زبیر رضی اللہ عنہ کو ان کے گھوڑے کی دوڑ کے برابر زمین جاگیر کے طور پر عنایت فرمائی۔ جب ان کا گھوڑا ٹھہر گیا تو انہوں نے اپنا کوڑا آگے پھینک دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جہاں تک کوڑا گرا وہاں تک زبیر کی زمین ہے۔“ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے مگر اس میں ضعف ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 783]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أَقْطَعَ» جاگیر میں دی – «الزُّبَيْرَ» زبیر کو – «حُضْرَ فَرَسِهِ» ان کے گھوڑے کی دوڑ (کی مسافت) – «فَأَجْرَى الْفَرَسَ» تو انہوں نے گھوڑا دوڑایا – «حَتَّى قَامَ» یہاں تک کہ وہ رک گیا – «ثُمَّ رَمَى» پھر پھینکا – «بِسَوْطِهِ» اپنا کوڑا – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «أَعْطُوهُ» اسے دے دو – «حَيْثُ بَلَغَ» جہاں تک پہنچا – «السَّوْطُ» کوڑا۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَفِيهِ ضَعْفٌ» اور اس میں کمزوری ہے۔
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو ان کے گھوڑے کی دوڑ جتنی زمین جاگیر میں دی، تو انہوں نے گھوڑا دوڑایا یہاں تک کہ وہ رک گیا، پھر انہوں نے اپنا کوڑا (آگے) پھینکا، تو آپ نے فرمایا: ”جہاں تک کوڑا پہنچا ہے وہاں تک انہیں دے دو۔“ اسے ابو داود نے روایت کیا ہے اور اس میں کمزوری ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 783]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الخراج، باب في إقطاع الأرضين، حديث:3072.* عبدالله بن عمر العمري حسن الحديث عن نافع، ضعيف عن غيره.»

الحكم على الحديث:
حسن


تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
3072
أعطوه من حيث بلغ السوط
بلوغ المرام
783
أعطوه حيث بلغ السوط
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 783 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 783
تخریج:
«أخرجه أبوداود، الخراج، باب في إقطاع الأرضين، حديث:3072.* عبدالله بن عمر العمري حسن الحديث عن نافع، ضعيف عن غيره.»
تشریح:
اس حدیث کی رو سے سربراہ مملکت کے لیے کسی آدمی کو اس کی مخصوص ملّی اور دینی خدمات کے صلے میں جاگیر دینا جائز ہے‘ البتہ یہ شرط ہے کہ وہ زمین کسی دوسرے کی ملکیت میں نہ ہو۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 783]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3072
زمین جاگیر میں دینے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زبیر رضی اللہ عنہ کو اتنی زمین جاگیر میں دی جہاں تک ان کا گھوڑا دوڑ سکے، تو زبیر رضی اللہ عنہ نے اپنا گھوڑا دوڑایا اور جہاں گھوڑا رکا اس سے آگے انہوں نے اپنا کوڑا پھینک دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دے دو زبیر کو جہاں تک ان کا کوڑا پہنچا ہے۔‏‏‏‏“ [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 3072]
فوائد ومسائل:
یہ روایت سند ا ضعیف ہے۔
مگر گزشتہ حدیث 3069 اور صحیح بخاری کی روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اموال بنی نضیر میں سے کچھ زمین عنایت فرمائی تھی۔
(صحیح البخاري، فرض الخمس، حدیث: 3151) شاید وہ یہی ہو۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3072]

Bulughul Maram Hadith 783 in Urdu