الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
561. بَابُ التَّرَبُّعِ
چار زانوں بیٹھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1180
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ: حَدَّثَنِي مَعْنٌ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو رُزَيْقٍ، أَنَّهُ رَأَى عَلِيَّ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ، جَالِسًا مُتَرَبِّعًا، وَاضِعًا إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الأُخْرَى، الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى.
ابو زریق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے علی بن عبداللہ بن عباس رحمہ اللہ کو چار زانو بیٹھے ہوئے اس طرح دیکھا کہ ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھی ہوئی تھی، یعنی دائیں ٹانگ بائیں پر رکھی ہوئی تھی۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 1180]
تخریج الحدیث: «ضعيف الإسناد مقطوع»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد مقطوع
الادب المفرد کی حدیث نمبر 1180 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1180
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ اس کی سند میں ابو رزیق راوی مجہول ہے اور یہ ہے بھی تابعی کا عمل۔ علی بن عبداللہ بن عباس تابعی ہیں۔
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ اس کی سند میں ابو رزیق راوی مجہول ہے اور یہ ہے بھی تابعی کا عمل۔ علی بن عبداللہ بن عباس تابعی ہیں۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1180]
Al Adab al Mufrad Hadith 1180 in Urdu