🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
561. باب التربع
چار زانوں بیٹھنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1181
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ قَالَ‏:‏ رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَجْلِسُ هَكَذَا مُتَرَبِّعًا، وَيَضَعُ إِحْدَى قَدَمَيْهِ عَلَى الأخْرَى‏.‏
عمران بن مسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اس طرح چار زانو (چوکڑی مار کر) بیٹھے تھے کہ انہوں نے ایک قدم دوسرے پر رکھا ہوا تھا۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 1181]
تخریج الحدیث: «صحيح: تقدم برقم: 1165م»
قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 1181 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 1181
فوائد ومسائل:
اس سے معلوم ہوا کہ چوکڑی مار کر ایک قدم کو دوسرے پر رکھ کر بیٹھنا جائز ہے۔ البتہ اگر ایک کپڑے میں انسان چت لیٹا ہو تو پھر ایک ٹانگ دوسری پر نہیں رکھنی چاہیے تاکہ ستر نہ کھل جائے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1181]

Al Adab al Mufrad Hadith 1181 in Urdu