🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. باب فى النهي عن بيع الغرر:
دھوکے کی بیع کی ممانعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2590
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:"نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْغَرَرِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا بیع غرر (دھوکے کی بیع) سے۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2590]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2596] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1513] ، [أبوداؤد 3376] ، [ترمذي 1230] ، [نسائي 4530] ، [ابن ماجه 2194] ، [ابن حبان 4951] ، [معرفة السنن و الآثار للبيهقي 10952]
وضاحت: (تشریح حدیث 2589)
دھوکے کی بیع یہ ہے کہ اس کے ملنے یا نہ ملنے میں تردد ہو، جیسے مچھلی پانی میں، پرندہ ہوا میں ہو، اور اس کی خرید و فروخت کی جائے۔
اسی طرح بھاگا ہوا غلام، بیع الحمل، بیع المصراۃ جس کا ذکر ابھی گذرا، اور دیگر اسی طرح کی بیوع جن میں دھوکہ ہو۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جس سودے اور بیع میں دھوکہ ہو وہ جائز نہیں ہے، اس کی مختلف صورتیں ہیں جس کا ذکر آگے آرہا ہے۔
عہدِ جاہلیت میں بیوع مثلاً محاقلہ، مزابنہ، اور پھل پکنے سے پہلے پھل بیچنا، یہ جملہ مذموم طریقے جاری تھے اور اس میں نفع و نقصان ہر دو کا قوی احتمال ہوتا تھا۔
بعض دفعہ لینے والے کے وارے نیارے ہو جاتے اور بعض دفعہ وہ اصل پونجی بھی گنوا بیٹھتا۔
اسلام نے ان بیوع سے روک دیا۔
آج کل ایسے دھوکے کے طریقوں کی جگہ لاٹری، سٹہ، ریس وغیرہ نے لے لی ہے جو اسلامی احکام کی روشنی میں نہ صرف ناجائز بلکہ سود و بیاج کے دائرے میں داخل ہیں۔
خرید و فروخت میں دھوکہ کرنے والے کے حق میں شدید وعید آئی ہے، فرمایا: «مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا.» اس کا ذکر حدیث رقم (2577) پرگذر چکا ہے۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥عبد الرحمن بن هرمز الأعرج، أبو داود
Newعبد الرحمن بن هرمز الأعرج ← أبو هريرة الدوسي
ثقة ثبت عالم
👤←👥عبد الله بن ذكوان القرشي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن ذكوان القرشي ← عبد الرحمن بن هرمز الأعرج
إمام ثقة ثبت
👤←👥عبيد الله بن عمر العدوي، أبو عثمان
Newعبيد الله بن عمر العدوي ← عبد الله بن ذكوان القرشي
ثقة ثبت
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد القطان ← عبيد الله بن عمر العدوي
ثقة متقن حافظ إمام قدوة
👤←👥محمد بن عيسى البغدادي، أبو جعفر
Newمحمد بن عيسى البغدادي ← يحيى بن سعيد القطان
ثقة
Sunan Darmi Hadith 2590 in Urdu