الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. باب تَعْجِيلِ عُقُوبَةِ مَنْ بَلَغَهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثٌ فَلَمْ يُعَظِّمْهُ وَلَمْ يُوَقِّرْهُ:
حدیث رسول کی توہین و تحقیر پر فوری سزا کا بیان
حدیث نمبر: 456
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا اسْتَأْذَنَتْ أَحَدَكُمْ امْرَأَتُهُ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَلَا يَمْنَعْهَا"، فَقَالَ فُلَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: إِذًا وَاللَّهِ أَمْنَعُهَا، فَأَقْبَلَ عَلَيْهِ ابْنُ عُمَرَ فَشَتَمَهُ شَتِيمَةً لَمْ أَرَهُ يَشْتِمُهَا أَحَدًا قَبْلَهُ، ثُمَّ قَالَ: أُحَدِّثُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَقُولُ: إِذًا وَاللَّهِ أَمْنَعُهَا!!.
سیدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کی بیوی اگر مسجد جانے کی اجازت مانگے تو اسے روکے نہیں۔“ عبداللہ کے ایک بیٹے نے کہا: میں تو الله کی قسم اس وقت اسے روکوں گا، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس کی طرف متوجہ ہوئے اور اتنا برا بھلا کہا کہ میں نے اس سے پہلے انہیں کبھی کسی کو اتنا برا بھلا کہتے نہیں سنا، پھر فرمایا: میں تمہیں حدیث رسول سناتا ہوں، پھر بھی تم کہتے ہو ہم اس وقت واللہ اسے روکیں گے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 456]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف محمد بن كثير وهو الثقفي الصنعاني لكن الحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 456] »
اس اثر کی سند ضعیف ہے، لیکن عورت کا مسجد جانے کی اجازت والی حدیث دوسری سند سے صحیح و متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: تخریج حدیث نمبر (459)۔ اور مذکورہ بالا حدیث کے لئے دیکھئے: [بخاري 873] ، [مسلم 442] ، [مسند أبي يعلی 5426] ، [صحيح ابن حبان 2208] ، [مسند الحميدي 625]

وضاحت: (تشریح احادیث 453 سے 456)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عورت اگر مسجد جانے کی اجازت مانگے تو اسے مسجد جانے سے روکنا نہیں چاہئے بشرطیکہ فتنے میں پڑنے کا ڈر نہ ہو، اور مکان آمن ہو، راستہ محفوظ ہو، اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اتنی شدت سے ان کو ڈانٹا تو اس کا سبب ان کے بیٹے کا طرزِ کلام تھا، اور قسم کھا کر یہ کہنا کہ واللہ ہم روکیں گے حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی صریح مخالفت ہے۔
جس کے بارے میں آیا: «﴿فَلْيَحْذَرِ الَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِ أَنْ تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ﴾ [النور: 63] » یعنی ”جو لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی مخالفت کریں انھیں ڈرنا چاہیے کہ فتنہ میں نہ پڑ جائیں یا درد ناک عذاب میں مبتلا ہو جائیں۔
“

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف محمد بن كثير وهو الثقفي الصنعاني لكن الحديث متفق عليه
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عمر بن الخطاب | أحد المكثرين من الصحابة والعبادلة ، وكان من أشد الناس اتباعا للأثر | |
👤←👥سالم بن عبد الله بن عمر بن الخطاب سالم بن عبد الله بن عمر بن الخطاب ← عبد الله بن عمر بن الخطاب | كان ثبتا عابدا فاضلا ، كان يشبه بأبيه في الهدي والسمت | |
👤←👥الزهري الزهري ← سالم بن عبد الله بن عمر بن الخطاب | الفقيه الحافظ ، متفق على جلالته وإتقانه وثبته | |
👤←👥أبو عمرو الأوزاعي أبو عمرو الأوزاعي ← الزهري | ثقة جليل | |
👤←👥محمد بن كثير بن أبي عطاء محمد بن كثير بن أبي عطاء ← أبو عمرو الأوزاعي | صدوق كثير الغلط |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
5238
| استأذنت امرأة أحدكم إلى المسجد فلا يمنعها |
صحيح البخاري |
865
| إذا استأذنكم نساؤكم بالليل إلى المسجد فأذنوا لهن |
صحيح البخاري |
873
| إذا استأذنت امرأة أحدكم فلا يمنعها |
صحيح البخاري |
899
| ائذنوا للنساء بالليل إلى المساجد |
صحيح البخاري |
900
| لا تمنعوا إماء الله مساجد الله |
صحيح مسلم |
990
| لا تمنعوا إماء الله مساجد الله |
صحيح مسلم |
992
| لا تمنعوا النساء من الخروج إلى المساجد بالليل |
صحيح مسلم |
989
| لا تمنعوا نساءكم المساجد إذا استأذنكم إليها |
صحيح مسلم |
991
| إذا استأذنكم نساؤكم إلى المساجد فأذنوا لهن |
صحيح مسلم |
988
| إذا استأذنت أحدكم امرأته إلى المسجد فلا يمنعها |
صحيح مسلم |
995
| لا تمنعوا النساء حظوظهن من المساجد إذا استأذنوكم |
صحيح مسلم |
994
| ائذنوا للنساء بالليل إلى المساجد |
جامع الترمذي |
570
| ائذنوا للنساء بالليل إلى المساجد |
سنن أبي داود |
567
| لا تمنعوا نساءكم المساجد بيوتهن خير لهن |
سنن أبي داود |
566
| لا تمنعوا إماء الله مساجد الله |
سنن أبي داود |
568
| ائذنوا للنساء إلى المساجد بالليل |
سنن النسائى الصغرى |
707
| إذا استأذنت امرأة أحدكم إلى المسجد فلا يمنعها |
سنن ابن ماجه |
16
| لا تمنعوا إماء الله أن يصلين في المسجد |
سنن الدارمي |
456
| إذا استأذنت أحدكم امرأته إلى المسجد فلا يمنعها |
مسندالحميدي |
624
| إذا استأذنت أحدكم امرأته إلى المسجد فلا يمنعها |
Sunan Darmi Hadith 456 in Urdu
سالم بن عبد الله بن عمر بن الخطاب ← عبد الله بن عمر بن الخطاب