🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. باب استحباب صلاة النافلة في بيته وجوازها في المسجد:
باب: نفل نماز کا گھر میں مستحب اور مسجد میں جائز ہونا۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 779 ترقیم شاملہ: -- 1823
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَرَّادٍ الأَشْعَرِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ بُرَيْدٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَثَلُ الْبَيْتِ الَّذِي يُذْكَرُ اللَّهُ فِيهِ، وَالْبَيْتِ الَّذِي لَا يُذْكَرُ اللَّهُ فِيهِ، مَثَلُ الْحَيِّ وَالْمَيِّتِ ".
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس گھر کی مثال جس میں اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے اور اس گھر کی مثال جس میں اللہ کو یاد نہیں کیا جاتا، زندہ اور مردہ جیسی ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1823]
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس گھر کی مثال جس میں اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے اور اس گھر کی مثال جس میں اللہ کو یاد نہیں کیا جاتا، زندہ اور مردہ کی سی ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1823]
ترقیم فوادعبدالباقی: 779
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن قيس الأشعري، أبو موسىصحابي
👤←👥أبو بردة بن أبي موسى الأشعري، أبو بردة
Newأبو بردة بن أبي موسى الأشعري ← عبد الله بن قيس الأشعري
ثقة
👤←👥بريد بن عبد الله الأشعري، أبو بردة
Newبريد بن عبد الله الأشعري ← أبو بردة بن أبي موسى الأشعري
ثقة
👤←👥حماد بن أسامة القرشي، أبو أسامة
Newحماد بن أسامة القرشي ← بريد بن عبد الله الأشعري
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن العلاء الهمداني، أبو كريب
Newمحمد بن العلاء الهمداني ← حماد بن أسامة القرشي
ثقة حافظ
👤←👥عبد الله بن براد الأشعري، أبو عامر
Newعبد الله بن براد الأشعري ← محمد بن العلاء الهمداني
صدوق حسن الحديث
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
6407
مثل الذي يذكر ربه والذي لا يذكر ربه مثل الحي والميت
صحيح مسلم
1823
مثل البيت الذي يذكر الله فيه والبيت الذي لا يذكر الله فيه مثل الحي والميت
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 1823 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1823
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
گھروں کی زندگی اللہ تعالیٰ کی یاد سے ہے اور اللہ تعالیٰ کی یاد کا اہم اور سب سے عظیم ذریعہ نماز ہے تو جس گھر کے مکین نمازی ہوں گے اور وہ گھر میں نماز پڑھیں گے ان کا گھر زندہ ہوگا اور وہ خود بھی زندہ ہوں گے،
لیکن جس گھر والے نماز نہیں پڑھتے وہ گھر بھی مردہ اور روحانی واخلاقی طور پر اس کے باسی بھی مردہ۔
زندگی ایمان سے ملتی ہے اور نماز ایمان کی علامت اور شناخت ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1823]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6407
6407. حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کی مثال جو اپنے رب کا ذکر کرتا ہے اور وہ جو ذکر نہیں کرتا زندہ اور مردہ کی طرح ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6407]
حدیث حاشیہ:
اللہ کی یاد گویا نمود زندگی ہے اور اللہ کو بھول جانا گویا ظلمت موت ہے۔
بعض نے کہا اللہ کو یاد نہ کرنے والوں سے کچھ نفع نقصان نہیں پہنچتا۔
قرآن مجید میں اللہ کا ذکر کرنے سے متعلق بہت سی آیات ہیں ایک جگہ فرمایا۔
﴿یاایھا الذین آمنوا اذکروا اللہ ذکرا کثیرا﴾ (الأحزاب: 41)
اے ایمان والو! اللہ کو بکثرت یاد کیا کرو۔
ایک حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کو فرمایا تھا کہ تیری زبان ہمیشہ اللہ کے ذکر سے تر رہنی چاہئے۔
کسی حال میں بھی اللہ کی یاد سے غافل نہ ہونا یہ اللہ والوں کی شان ہے۔
نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ، کلام، ذکر، اذکار سب کا خلاصہ یہی ذکر اللہ ہے جس کے کلمات تسبیح وتحمید وتکبیر وتہلیل بہترین ذرائع ہیں۔
تلاوت قرآن مجید ومطالعہ حدیث نبوی وکثرت درود شریف بھی سب ذکراللہ ہی کی صورتیں ہیں۔
سب سے بڑا ذکر یہ ہے کہ جملہ اوامر اور نواہی کے لئے اللہ کو یاد رکھے۔
اوامر کو بجا لائے نواہی سے پرہیز کر لے۔
ذاکرین کی مجلس کا یہ درجہ ہے کہ ذکراللہ کرنے والوں کے علاوہ آنے والا شخص گو ان میں شریک نہ ہو، کسی کام یا مطلب سے ان کے پاس آکر بیٹھ گیا ہو، تو ان کے ذکر کی برکت سے وہ بھی بخش دیا گیا۔
اس حدیث سے اہل اللہ اور ذاکرین اللہ کی بڑی فضیلت ثابت ہوئی کہ ان کے پاس بیٹھنے والا بھی گو کسی ضرورت سے گیا ہو ان کے فیض اور برکت سے محروم نہیں رہتا۔
اب افسوس ہے ان لوگوں پر جو پیغمبر رحمت کے ساتھ بیٹھنے والوں اور سفر وحضر میں آپ کے ساتھ رہنے والے صحابہ کرام کو بہشت سے محروم اور بدنصیب جانتے ہیں۔
یہ کم بخت خود ہی محروم ہوں گے۔
ایک بار کعب اسلمی خادم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ نے فرمایا مانگ کیا مانگتا ہے؟ انہوں نے کہا جنت میں آپ کی رفاقت چاہتا ہوں۔
آپ نے فرمایا اور کچھ؟ انہوں نے کہا بس یہی۔
آپ نے فرمایا اچھا کثرت سجود سے میری مدد کر۔
(صحیح مسلم، کتاب الصلٰوة، باب کثرة السجود)
اللہ تعالیٰ ہرمسلمان کو یہ درجہ رفاقت عطا کرے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6407]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6407
6407. حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کی مثال جو اپنے رب کا ذکر کرتا ہے اور وہ جو ذکر نہیں کرتا زندہ اور مردہ کی طرح ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:6407]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کو یاد کرنا گویا نمود زندگی ہے اور اللہ تعالیٰ کو بھول جانا گویا ظلم و موت ہے۔
اللہ تعالیٰ کو یاد نہ کرنے والے مردوں کی طرح ہیں جو کسی کو نفع یا نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو حکم دیا ہے:
''اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ کو بکثرت یاد کیا کرو۔
'' (الأحزاب: 41) (2)
تلاوت قرآن، مطالعہ حدیث اور کثرت سے درودوسلام سب اللہ تعالیٰ کے ذکر کی مختلف صورتیں ہیں۔
سب سے بڑا ذکر یہ ہے کہ انسان جملہ اوامر و نواہی میں اللہ کو یاد رکھے۔
اوامر کو بجا لائے اور نواہی سے پرہیز کرے۔
حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
کیا میں تمہیں تمہارے بہترین عمل کے متعلق آگاہ نہ کروں جو تمہارے مالک کے ہاں اجر کے اعتبار سے زیادہ بڑھنے والا، تمہارے درجات کی بلندی کا باعث بننے والا، تمہارے لیے سونے اور چاندی کے خرچ کرنے سے بہتر اور تمہارے لیے دشمن سے ایسا جہاد کرنے سے اعلیٰ ہے جس میں تم ایک دوسرے کی گردنیں اڑاؤ؟۔
صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی:
کیوں نہیں؟ آپ ضرور آگاہ کریں۔
آپ نے فرمایا:
وہ اللہ کا ذکر ہے۔
(مسند أحمد: 195/5)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6407]

Sahih Muslim Hadith 1823 in Urdu