صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
43. باب فضل الفاتحة وخواتيم سورة البقرة والحث على قراءة الآيتين من آخر البقرة:
باب: سورۂ فاتحہ اور سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتوں کی فضیلت اور ان دونوں آیتوں کو پڑھنے کی ترغیب۔
ترقیم عبدالباقی: 808 ترقیم شاملہ: -- 1880
وحَدَّثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ التَّمِيمِيُّ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَرَأَ هَاتَيْنِ الآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ فِي لَيْلَةٍ كَفَتَاهُ "، قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: فَلَقِيتُ أَبَا مَسْعُودٍ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، فَسَأَلْتُهُ فَحَدَّثَنِي بِهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
علی بن مسہر نے اعمش سے روایت کی، انہوں نے ابراہیم سے، انہوں نے عبدالرحمن بن یزید سے، انہوں نے علقمہ بن قیس سے اور انہوں نے حضرت ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے رات کے وقت سورہ بقرہ کی یہ آخری دو آیات پڑھیں، وہ اس کے لیے کافی ہوں گی۔" عبدالرحمن نے کہا: میں خود ابومسعود رضی اللہ عنہ کو ملا، وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے، میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے مجھے یہ روایت (براہ راست) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنائی۔ [صحيح مسلم/کتاب فضائل القرآن وما يتعلق به/حدیث: 1880]
حضرت ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے رات کو سورہ بقرہ کی یہ دو آخری آیات پڑھیں، وہ اس کے لیے کافی ہوں گی۔“ علقمہ کے شاگرد عبدالرحمٰن رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”میں براہِ راست ابومسعود رضی اللہ عنہ سے ملا جبکہ وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے اور ان سے پوچھا تو انہوں نے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ روایت بیان کی۔“ [صحيح مسلم/کتاب فضائل القرآن وما يتعلق به/حدیث: 1880]
ترقیم فوادعبدالباقی: 808
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
4008
| الآيتان من آخر سورة البقرة من قرأهما في ليلة كفتاه |
صحيح البخاري |
5040
| الآيتان من آخر سورة البقرة من قرأ بهما في ليلة كفتاه |
صحيح مسلم |
1880
| من قرأ هاتين الآيتين من آخر سورة البقرة في ليلة كفتاه |
صحيح مسلم |
1878
| الآيتان من آخر سورة البقرة من قرأهما في ليلة كفتاه |
جامع الترمذي |
2881
| من قرأ الآيتين من آخر سورة البقرة في ليلة كفتاه |
سنن أبي داود |
1397
| من قرأ الآيتين من آخر سورة البقرة في ليلة كفتاه |
سنن ابن ماجه |
1369
| من قرأ الآيتين من آخر سورة البقرة في ليلة كفتاه |
سنن ابن ماجه |
1368
| الآيتان من آخر سورة البقرة من قرأهما في ليلة كفتاه |
مسندالحميدي |
457
| من قرأ بالآيتين من آخر سورة البقرة في ليلة كفتاه |
Sahih Muslim Hadith 1880 in Urdu
علقمة بن قيس النخعي ← أبو مسعود الأنصاري