صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
63. باب نحر البدن قياما مقيدة:
باب: کھڑے کھڑے اونٹ کے پاؤں باندھ کر اونٹ کو نحر کرنا مستحب ہے۔
ترقیم عبدالباقی: 1320 ترقیم شاملہ: -- 3193
حدثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَر أَتَى عَلَى رَجُلٍ وَهُوَ يَنْحَرُ بَدَنَتَهُ بَارِكَةً، فقَالَ: " ابْعَثْهَا قِيَامًا مُقَيَّدَةً سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
جبیر سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ایک آدمی کے پاس آئے اور وہ اپنی قربانی کے اونٹ کو بٹھا کر نحر کر رہا تھا، انہوں نے فرمایا: ”اسے اٹھا کر کھڑی حالت میں گھٹنا باندھ کر نحر کرو، یہی تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3193]
زیاد بن جبیر بیان کرتے ہیں اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما ایک آدمی کے پاس پہنچے، جبکہ وہ اپنے اونٹ کو بٹھا کر نحر کر رہا تھا، انہوں نے فرمایا، اس کو اٹھا کر، کھڑا کر کے (بایاں) پیر باندھ کر نحر کرو یہ تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3193]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1320
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
1713
| ابعثها قياما مقيدة سنة محمد |
صحيح مسلم |
3193
| ابعثها قياما مقيدة سنة نبيكم |
سنن أبي داود |
1768
| ابعثها قياما مقيدة سنة محمد |
زياد بن جبير الثقفي ← عبد الله بن عمر العدوي