علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
7. باب فضل عتق الوالد:
باب: باپ کو آزاد کرنے کی فضیلت۔
ترقیم عبدالباقی: 1510 ترقیم شاملہ: -- 3799
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَجْزِي وَلَدٌ وَالِدًا، إِلَّا أَنْ يَجِدَهُ مَمْلُوكًا، فَيَشْتَرِيَهُ فَيُعْتِقَهُ "، وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي شَيْبَةَ: وَلَدٌ وَالِدَهُ.
ابوبکر بن ابی شیبہ اور زہیر بن حرب نے کہا: ہمیں جرید نے سہیل سے حدیث بیان کی، انہوں نے اپنے والد (ابوصالح سمان) سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بیٹا والد کا حق ادا نہیں کر سکتا، الا یہ کہ اسے غلام پائے، اسے خریدے اور آزاد کر دے۔“ ابن ابی شیبہ کی روایت میں: ”کوئی بیٹا اپنے والد کا“ کے الفاظ ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب العتق/حدیث: 3799]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹا باپ کا حق ادا نہیں کر سکتا، الا یہ کہ وہ اسے کسی ملکیت میں پائے اور اسے خرید کر آزاد کر دے۔“ ابن ابی شیبہ کی روایت میں ہے، (وَلد والده) [صحيح مسلم/كتاب العتق/حدیث: 3799]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1510
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
3799
| لا يجزي ولد والدا إلا أن يجده مملوكا فيشتريه فيعتقه |
جامع الترمذي |
1906
| لا يجزي ولد والدا إلا أن يجده مملوكا فيشتريه فيعتقه |
سنن أبي داود |
5137
| لا يجزي ولد والده إلا أن يجده مملوكا فيشتريه فيعتقه |
سنن ابن ماجه |
3659
| لا يجزي ولد والده إلا أن يجده مملوكا فيشتريه فيعتقه |
Sahih Muslim Hadith 3799 in Urdu
أبو صالح السمان ← أبو هريرة الدوسي