صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
4. باب استحباب الوضع من الدين:
باب: قرض میں سے کچھ معاف کر دینا مستحب ہے (اگر قرضدار کو تکلیف ہو)۔
ترقیم عبدالباقی: 1558 ترقیم شاملہ: -- 3984
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ تَقَاضَى ابْنَ أَبِي حَدْرَدٍ دَيْنًا كَانَ لَهُ عَلَيْهِ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ، فَارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمَا حَتَّى سَمِعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي بَيْتِهِ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى كَشَفَ سِجْفَ حُجْرَتِهِ وَنَادَى كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ، فَقَالَ: يَا كَعْبُ، فَقَالَ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، " فَأَشَارَ إِلَيْهِ بِيَدِهِ أَنْ ضَعِ الشَّطْرَ مِنْ دَيْنِكَ، قَالَ كَعْبٌ: قَدْ فَعَلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قُمْ فَاقْضِهِ ".
عبداللہ بن وہب نے ہمیں خبر دی، کہا: مجھے یونس نے ابن شہاب سے خبر دی، کہا: مجھے عبداللہ بن کعب بن مالک نے حدیث بیان کی، انہوں نے اپنے والد سے خبر دی کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں، مسجد میں، ابن ابی حدرد رضی اللہ عنہ سے قرض کا مطالبہ کیا جو ان کے ذمے تھا تو ان کی آوازیں بلند ہو گئیں، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر کے اندر ان کی آوازیں سنیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف گئے یہاں تک کہ آپ نے اپنے حجرے کا پردہ ہٹایا اور کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کو آواز دی: ”کعب!“ انہوں نے عرض کی: حاضر ہوں، اے اللہ کے رسول! آپ نے اپنے ہاتھ سے انہیں اشارہ کیا کہ اپنے قرض کا آدھا حصہ معاف کر دو۔ کعب رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کے رسول! کر دیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (دوسرے سے) فرمایا: ”اٹھو اور اس کا قرض چکا دو۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 3984]
حضرت عبداللہ بن کعب بن مالک، اپنے باپ (کعب) سے بیان کرتے ہیں، کہ میں نے اپنا قرض جو ابن ابی حدرد رضی اللہ تعالی عنہ کے ذمہ تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں، اس کا اس سے مسجد میں مطالبہ کیا، ہم دونوں کی (تکرار کی وجہ سے) آوازیں بلند ہو گئیں، حتی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر وہ سن لیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان تک آنے کے لیے اپنے حجرہ کا پردہ اٹھایا اور کعب بن مالک کو آواز دی، فرمایا: ”اے کعب!“ اس نے کہا، حاضر ہوں، اے اللہ کے رسول! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ سے اسے اشارہ فرمایا، اپنا آدھا قرضہ چھوڑ دو، کعب نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول! میں نے کر دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقروض کو فرمایا، ”اٹھ اور اس کا قرض ادا کر۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 3984]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1558
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
2706
| أخذ نصف ما له عليه وترك نصفا |
صحيح البخاري |
2710
| ضع الشطر فقال كعب قد فعلت يا رسول الله فقال رسول الله قم فاقضه |
صحيح البخاري |
2418
| ضع من دينك هذا قال لقد فعلت يا رسول الله |
صحيح البخاري |
457
| ضع من دينك هذا قال لقد فعلت يا رسول الله قال قم فاقضه |
صحيح البخاري |
471
| ضع الشطر من دينك قال كعب قد فعلت يا رسول الله قال رسول الله قم فاقضه |
صحيح مسلم |
3984
| ضع الشطر من دينك قال كعب قد فعلت يا رسول الله قال رسول الله قم فاقضه |
سنن أبي داود |
3595
| قم فاقضه |
سنن النسائى الصغرى |
5410
| ضع من دينك هذا قال قد فعلت قال قم فاقضه |
سنن النسائى الصغرى |
5416
| أخذ نصفا مما عليه وترك نصفا |
سنن ابن ماجه |
2429
| دع من دينك هذا فقال قد فعلت قال قم فاقضه |
عبد الله بن كعب الأنصاري ← كعب بن مالك الأنصاري