صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
1. باب كراهة شراء الإنسان ما تصدق به ممن تصدق عليه:
باب: جس کو جو چیز صدقہ دے پھر اس سے وہی چیز خریدنا مکروہ ہے۔
ترقیم عبدالباقی: 1620 ترقیم شاملہ: -- 4165
حَدَّثَنِي أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ وَهُوَ ابْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَرَ " أَنَّهُ حَمَلَ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَوَجَدَهُ عِنْدَ صَاحِبِهِ وَقَدْ أَضَاعَهُ وَكَانَ قَلِيلَ الْمَالِ، فَأَرَادَ أَنْ يَشْتَرِيَهُ فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: لَا تَشْتَرِهِ وَإِنْ أُعْطِيتَهُ بِدِرْهَمٍ، فَإِنَّ مَثَلَ الْعَائِدِ فِي صَدَقَتِهِ كَمَثَلِ الْكَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ "،
روح بن قاسم نے ہمیں زید بن اسلم سے حدیث بیان کی، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے اللہ کی راہ میں ایک گھوڑا سواری کے طور پر دیا، تو انہوں نے اسے اس کے مالک کے ہاں اس حال میں پایا کہ اس نے اسے ضائع کر دیا تھا اور وہ تنگ دست تھا، چنانچہ انہوں (حضرت عمر رضی اللہ عنہ) نے اسے خریدنے کا ارادہ کیا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو یہ بات بتائی تو آپ نے فرمایا: ”اسے مت خریدو، چاہے وہ تمہیں ایک درہم میں دیا جائے، صدقہ واپس لینے والے کی مثال اس کتے کی سی ہے جو اپنی قے میں لوٹ جاتا ہے (چاٹتا ہے)۔“ [صحيح مسلم/كتاب الهبات/حدیث: 4165]
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں دیا، بعد میں اس کو اس کے مالک کے پاس اس طرح پایا کہ اس نے اس کو ضائع کر دیا تھا، کیونکہ وہ تنگدست یا نادار تھا، تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے خریدنے کا ارادہ کر لیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کا ذکر کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے مت خریدیے، اگرچہ وہ تمہیں ایک درہم میں ملے، کیونکہ صدقہ کر کے واپس لینے والے کی مثال اس کتے کی مثال ہے جو قے کر کے چاٹ لیتا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الهبات/حدیث: 4165]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1620
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
2623
| لا تشتره وإن أعطاكه بدرهم واحد العائد في صدقته كالكلب يعود في قيئه |
صحيح البخاري |
2636
| لا تشتره ولا تعد في صدقتك |
صحيح البخاري |
2970
| لا تشتره ولا تعد في صدقتك |
صحيح البخاري |
3003
| العائد في هبته كالكلب يعود في قيئه |
صحيح البخاري |
1490
| العائد في صدقته كالعائد في قيئه |
صحيح مسلم |
4165
| لا تشتره وإن أعطيته بدرهم مثل العائد في صدقته كمثل الكلب يعود في قيئه |
صحيح مسلم |
4163
| لا تبتعه ولا تعد في صدقتك العائد في صدقته كالكلب يعود في قيئه |
سنن النسائى الصغرى |
2616
| لا تشتره وإن أعطاكه بدرهم العائد في صدقته كالكلب يعود في قيئه |
سنن ابن ماجه |
2390
| لا تعد في صدقتك |
موطا امام مالك رواية ابن القاسم |
285
| لا تشتره وإن اعطاكه بدرهم، فإن العائد فى صدقته كالكلب يعود فى قيئه |
بلوغ المرام |
794
| لا تبتعه وإن أعطاكه بدرهم |
مسندالحميدي |
15
| لا تشتره، ولا تعد في صدقتك |
Sahih Muslim Hadith 4165 in Urdu
أسلم العدوي ← عمر بن الخطاب العدوي