صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
7. باب بيان ان كل مسكر خمر وان كل خمر حرام:
باب: ہر نشہ لانے والی شراب خمر ہے اور ہر خمر حرام ہے۔
ترقیم عبدالباقی: 1733 ترقیم شاملہ: -- 5215
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، سَمِعَهُ مِنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ وَمُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ لَهُمَا: " بَشِّرَا وَيَسِّرَا وَعَلِّمَا وَلَا تُنَفِّرَا، وَأُرَاهُ قَالَ: وَتَطَاوَعَا، قَالَ: فَلَمَّا وَلَّى رَجَعَ أَبُو مُوسَى، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لَهُمْ شَرَابًا مِنَ الْعَسَلِ يُطْبَخُ حَتَّى يَعْقِدَ وَالْمِزْرُ يُصْنَعُ مِنَ الشَّعِيرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُّ مَا أَسْكَرَ عَنِ الصَّلَاةِ فَهُوَ حَرَامٌ ".
عمرو نے سعد بن ابی بردہ سے سنا، انہوں نے اپنے والد (ابوبردہ عامر بن ابی موسیٰ) کے واسطے سے اپنے دادا سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اور حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا اور فرمایا: ”تم دونوں لوگوں کو (اچھے اعمال کے انعام کی) خوشخبری سنانا اور (معاملات کو) آسان بنانا، (دین) سکھانا اور متنفر نہ کرنا۔“ میرا خیال ہے کہ انہوں نے یہ بھی روایت کیا آپ نے فرمایا: ”دونوں ایک دوسرے سے موافقت سے رہنا۔“ جب (اجازت لے کر) ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ پیچھے کی طرف مڑے تو کہا: اللہ کے رسول! ان کا شہد سے بنایا ہوا ایک مشروب ہے جسے پکایا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ گاڑھا ہو جاتا ہے اور (ایک مشروب) مزر ہے جسے جو سے تیار کیا جاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر وہ چیز جو نماز سے مدہوش کردے وہ حرام ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5215]
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اور معاذ کو یمن کی طرف بھیجا اور دونوں کو فرمایا: ”بشارت دینا، آسانی اور سہولت پیدا کرنا اور سکھانا اور نفرت نہ دلانا۔“ میرا خیال ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”باہمی اتفاق رکھنا“ تو جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پشت پھیری، ابوموسیٰ رضی اللہ تعالی عنہ واپس آئے اور کہنے لگے، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ ایک شراب شہد سے بناتے ہیں، اسے پکایا جاتا ہے، حتیٰ کہ پکانے میں گرہ بندھ جاتی ہے اور مزر ہے جسے جو سے بنایا جاتا ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو نماز سے نشہ پیدا کرے وہ حرام ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5215]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1733
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
4343
| كل مسكر حرام |
صحيح البخاري |
4345
| كل مسكر حرام |
صحيح البخاري |
6124
| كل مسكر حرام |
صحيح مسلم |
5216
| أنهى عن كل مسكر أسكر عن الصلاة |
صحيح مسلم |
5215
| كل ما أسكر عن الصلاة فهو حرام |
صحيح مسلم |
5214
| كل مسكر حرام |
سنن النسائى الصغرى |
5598
| كل مسكر حرام |
سنن النسائى الصغرى |
5601
| كل مسكر حرام |
سنن النسائى الصغرى |
5606
| كل مسكر حرام |
سنن النسائى الصغرى |
5606
| لا تشرب مسكرا فإني حرمت كل مسكر |
سنن النسائى الصغرى |
5608
| كل مسكر حرام |
سنن ابن ماجه |
3391
| كل مسكر حرام |


أبو بردة بن أبي موسى الأشعري ← عبد الله بن قيس الأشعري