صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
16. باب كراهة التنفس في نفس الإناء واستحباب التنفس ثلاثا خارج الإناء:
باب: پانی پینے میں برتن کے اندر سانس لینا مکروہ ہے اور باہر مستحب ہے۔
ترقیم عبدالباقی: 2028 ترقیم شاملہ: -- 5287
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ . ح وحَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ أَبِي عِصَامٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَنَفَّسُ فِي الشَّرَابِ ثَلَاثًا، وَيَقُولُ: إِنَّهُ أَرْوَى وَأَبْرَأُ وَأَمْرَأُ "، قَالَ أَنَسٌ: فَأَنَا أَتَنَفَّسُ فِي الشَّرَابِ ثَلَاثًا.
عبدالوارث نے ابوعصام سے، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پینے کی چیز میں تین مرتبہ سانس لیتے تھے اور فرماتے تھے: ”یہ (طریقہ) زیادہ سیر کرنے والا، زیادہ محفوظ اور زیادہ مزیدار ہے۔“ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا: میں (بھی) پینے کی چیز میں تین مرتبہ سانس لیتا ہوں۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5287]
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیتے وقت تین سانس لیتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”اس سے خوب سیرابی ہوتی اور یہ پیاس سے محفوظ رہنے کا باعث اور بہت زود ہضم ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5287]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2028
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
5631
| يتنفس في الإناء ثلاثا |
صحيح مسلم |
5286
| يتنفس في الإناء ثلاثا |
صحيح مسلم |
5287
| يتنفس في الشراب ثلاثا ويقول إنه أروى وأبرأ وأمرأ |
جامع الترمذي |
1884
| يتنفس في الإناء ثلاثا |
جامع الترمذي |
1884
| يتنفس في الإناء ثلاثا ويقول هو أمرأ وأروى |
سنن أبي داود |
3727
| إذا شرب تنفس ثلاثا وقال هو أهنأ وأمرأ وأبرأ |
سنن ابن ماجه |
3416
| يتنفس في الإناء ثلاثا |


أبو عصام البصري ← أنس بن مالك الأنصاري