🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. باب النهي عن ابتداء اهل الكتاب بالسلام وكيف يرد عليهم:
باب: یہود اور نصاریٰ کو خود سلام نہ کرے اگر وہ کریں تو کیسے جواب دے، اس کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2165 ترقیم شاملہ: -- 5657
وحدثنا حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ جَمِيعًا، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ . ح وحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ كِلَاهُمَا، عَنْ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَفِي حَدِيثِهِمَا جَمِيعًا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ قُلْتُ عَلَيْكُمْ وَلَمْ يَذْكُرُوا الْوَاوَ.
صالح اور معمر دونوں نے زہری سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی، دونوں کی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے «عليكم» کہہ دیا تھا۔ اور انہوں نے اس کے ساتھ واؤ (اور) نہیں لگایا۔ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5657]
امام صاحب کو یہی روایت اور اساتذہ نے بھی اپنی اپنی سند سے سنائی، اس میں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں کہہ چکا ہوں، عليكم، [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5657]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2165
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكرالفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥معمر بن أبي عمرو الأزدي، أبو عروة
Newمعمر بن أبي عمرو الأزدي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة ثبت فاضل
👤←👥عبد الرزاق بن همام الحميري، أبو بكر
Newعبد الرزاق بن همام الحميري ← معمر بن أبي عمرو الأزدي
ثقة حافظ
👤←👥عبد بن حميد الكشي، أبو محمد
Newعبد بن حميد الكشي ← عبد الرزاق بن همام الحميري
ثقة حافظ
👤←👥صالح بن كيسان الدوسي، أبو محمد، أبو الحارث
Newصالح بن كيسان الدوسي ← عبد بن حميد الكشي
ثقة ثبت
👤←👥إبراهيم بن سعد الزهري، أبو إسحاق
Newإبراهيم بن سعد الزهري ← صالح بن كيسان الدوسي
ثقة حجة
👤←👥يعقوب بن إبراهيم القرشي، أبو يوسف
Newيعقوب بن إبراهيم القرشي ← إبراهيم بن سعد الزهري
ثقة
👤←👥عبد بن حميد الكشي، أبو محمد
Newعبد بن حميد الكشي ← يعقوب بن إبراهيم القرشي
ثقة حافظ
👤←👥الحسن بن علي الهذلي، أبو علي، أبو محمد
Newالحسن بن علي الهذلي ← عبد بن حميد الكشي
ثقة حافظ له تصانيف
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5657 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5657
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ان حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے،
عليك اور عليكم سے پہلے واؤ لانا ضروری نہیں ہے اور جہاں تک ممکن ہو،
بلند اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے،
صبر و تحمل،
حلم و بردباری اور نرمی و ملائمت کا رویہ اختیار کرنا چاہیے اور اس حدیث سے استدلال کرتے ہوئے،
امام ابو حنیفہ،
امام ثوری اور دوسرے کوفی فقہاء کا یہ نظریہ ہے کہ اگر ذمی،
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو برا بھلا کہے تو اس کو قتل نہیں کیا جائے گا اور اس کا معاہدہ بھی ختم نہیں ہو گا،
کیونکہ آپ نے اہل کتاب کو السام عليكم کہنے کے باوجود قتل نہیں کیا،
لیکن اگر مسلمان یہ حرکت کرے تو اسے قتل کر دیا جائے گا،
امام شافعی کا ایک قول یہی ہے،
لیکن موالک اور حنابلہ اور بعض شوافع کے نزدیک اس سے معاہدہ ختم ہو جائے گا اور ذمی کو قتل کر دیا جائے گا،
جیسا کہ آپ نے کعب بن اشرف،
ابو رافع اور ابن خطل وغیرھم کو قتل کروا دیا تھا،
حافظ ابن تیمیہ نے اس موضوع پر ایک انتہائی عمدہ تفصیلی کتاب الصارم المسلول علی شاتم الرسول صلی الله عليه وسلم کے نام سے لکھی ہے اور اس میں لکھا ہے،
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے طور پر معافی اور قتل دونوں کا اختیار رکھتے تھے اور آپ نے احوال و ظروف کا لحاظ رکھتے ہوئے،
دونوں کام کیے ہیں،
لیکن امت مسلمہ کا کام،
ایسے فرد کو قتل کرنا ہے،
وہ ذمی ہو یا مسلمان۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5657]

Sahih Muslim Hadith 5657 in Urdu