صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
20. باب رقية المريض بالمعوذات والنفث:
باب: مریض کو معوذات کے ساتھ دم کرنے کے بیان میں۔
ترقیم عبدالباقی: 2192 ترقیم شاملہ: -- 5716
وحدثني أَبُو الطَّاهِرِ ، وَحَرْمَلَةُ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ . ح وحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ . ح وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ . ح وحدثنا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ النَّوْفَلِيُّ ، قالا: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍكِلَاهُمَا، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي زِيَادٌ كُلُّهُمْ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ بِإِسْنَادِ مَالِكٍ نَحْوَ حَدِيثِهِ، وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ أَحَدٍ مِنْهُمْ رَجَاءَ بَرَكَتِهَا إِلَّا فِي حَدِيثِ مَالِكٍ، وَفِي حَدِيثِ يُونُسَ وَزِيَادٍ: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اشْتَكَى نَفَثَ عَلَى نَفْسِهِ بِالْمُعَوِّذَاتِ وَمَسَحَ عَنْهُ بِيَدِهِ.
یونس، معمر اور زیاد سب نے ابن شہاب سے، امام مالک کی سند کے ساتھ ان کی حدیث کی طرح حدیث بیان کی، مالک کے علاوہ اور کسی کی سند میں ”آپ کے ہاتھ کی برکت کی امید سے“ کے الفاظ نہیں۔ اور یونس اور زیاد کی حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب بیمار ہوتے تو آپ خود اپنے آپ پر کلمات (پڑھ کر) پھونکتے اور اپنے جسم پر اپنا ہاتھ پھیرتے۔ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5716]
امام صاحب رحمہ اللہ اپنے بہت سے اساتذہ سے یہ روایت بیان کرتے ہیں، لیکن برکت کی امید پر کا لفظ صرف امام مالک رحمہ اللہ کی روایت میں ہے، یونس اور زیاد رحمہما اللہ کی روایت میں ہے کہ ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیمار ہو جاتے تو معوذات پڑھ کر اپنے اوپر پھونک مارتے اور اپنا ہاتھ پھیرتے۔“ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5716]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2192
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
Sahih Muslim Hadith 5716 in Urdu
زياد بن سعد الخراساني ← محمد بن شهاب الزهري