🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1ق. باب في كون الرؤيا من الله وانها جزء من النبوة
باب: خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور یہ نبوت کا حصہ ہیں۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2261 ترقیم شاملہ: -- 5899
وحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَي ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ . ح وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، كِلَاهُمَا، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَلَيْسَ فِي حَدِيثِهِمَا أُعْرَى مِنْهَا، وَزَادَ فِي حَدِيثِ يُونُسَ: فَلْيَبْصُقْ عَلَى يَسَارِهِ حِينَ يَهُبُّ مِنْ نَوْمِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
یونس اور معمر دونوں نے زہری سے اسی سند کے ساتھ روایت بیان کی، ان دونوں کی حدیث میں یہ الفاظ نہیں ہیں:اس سے میں بخار اور کپکپی میں مبتلا ہو جاتا تھا۔یونس کی حدیث میں مزید یہ الفاظ ہیں: وہ جب نیند سے بیدار ہو تو اپنی بائیں جانب تین بار تھوکے۔ [صحيح مسلم/كتاب الرؤيا/حدیث: 5899]
امام صاحب یہی روایت تین اساتذہ کی دو سندوں سے بیان کرتے ہیں،دو اساتذہ کی حدیث میں یہ نہیں ہے،اس سے مجھے بخار کا لرزہ چڑھ جاتا اور یونس کی حدیث میں یہ اضافہ ہے،"جب وہ اپنی نیند سے بیدا ہو تواپنے بائیں پہلو پر تین دفعہ تھوکے۔" [صحيح مسلم/كتاب الرؤيا/حدیث: 5899]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2261
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكرالفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥معمر بن أبي عمرو الأزدي، أبو عروة
Newمعمر بن أبي عمرو الأزدي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة ثبت فاضل
👤←👥عبد الرزاق بن همام الحميري، أبو بكر
Newعبد الرزاق بن همام الحميري ← معمر بن أبي عمرو الأزدي
ثقة حافظ
👤←👥عبد بن حميد الكشي، أبو محمد
Newعبد بن حميد الكشي ← عبد الرزاق بن همام الحميري
ثقة حافظ
👤←👥إسحاق بن راهويه المروزي، أبو يعقوب
Newإسحاق بن راهويه المروزي ← عبد بن حميد الكشي
ثقة حافظ إمام
👤←👥يونس بن يزيد الأيلي، أبو يزيد، أبو بكر
Newيونس بن يزيد الأيلي ← إسحاق بن راهويه المروزي
ثقة
👤←👥عبد الله بن وهب القرشي، أبو محمد
Newعبد الله بن وهب القرشي ← يونس بن يزيد الأيلي
ثقة حافظ
👤←👥حرملة بن يحيى التجيبي، أبو حفص
Newحرملة بن يحيى التجيبي ← عبد الله بن وهب القرشي
صدوق حسن الحديث
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5899 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5899
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اہل سنت کے نزدیک خواب کی حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سونے والے کے دل میں کچھ خیالات و تصورات پیدا کر دیتا ہے،
جیسا کہ وہ جاگنے والے کے دل و دماغ میں بھی کچھ خیالات و تصورات پیدا کرتا ہے،
نیند ہو یا بیداری،
ہر جگہ اس کا تخلیقی عمل کرتا ہے اور یہ افکارو تصورات بعض حقائق کے لیے علامت ہوتے ہیں،
مثلا دودھ،
علم کی علامت ہے اور لباس،
دینداری،
کی علامت ہے،
لیکن جو خواب انسان کے لیے مسرت و شادمانی کا باعث ہوں،
ان میں شیطان کا دخل نہیں ہوتا،
ان کا سبب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور جو خواب انسان کے لیے ناگواری اور ذہنی انتشار و پراگندگی کا باعث بنتے ہیں،
وہ اگرچہ اللہ کی تخلیق ہیں،
لیکن ظاہری طور پر ان میں شیطان کا دخل ہوتا ہے،
اس لیے ان کو شیطان کی طرف منسوب کر دیا جاتا ہے اور ان میں امتیاز کے لیے عام طور پر اچھے خوابوں کو رویا کا اور برے خوابوں کو حلم کا نام دیا جاتا ہے۔
جن کا حل یہ ہے کہ انسان دل کی گہرائی سے اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو اور پہلو بدل کر بائیں طرف تین دفعہ تھوک دے اور اعوز با اللہ پڑھے،
اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا،
چونکہ حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کو اس علاج اور حل کا علم نہیں تھا،
اس لیے خوف اور دہشت کی وجہ سے انہیں بخار کا لرزہ چڑھ جاتا،
اگرچہ تپ زدہ کی طرح ان پر کپڑا نہیں ڈالا جاتا تھا۔
مختلف احادیث کو اگر سامنے رکھا جائے تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ ناگوار ذہن کو پراگندہ یا کبیدہ خاطر کرنے والا خواب نظر آنے کی صورت میں ایک انسان کو چھ کام کرنا چاہیے۔
(1)
اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگے۔
(2)
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھے۔
(3)
بائیں طرف تین دفعہ تھوکے۔
(4)
یہ خواب کسی کو نہ سنائے۔
(5)
اٹھ کر نماز پڑھے (6)
اور اپنا پہلو بدل لے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5899]