صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
32. باب من فضائل انس بن مالك رضي الله عنه:
باب: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی فضیلت۔
ترقیم عبدالباقی: 2480 ترقیم شاملہ: -- 6372
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ ، أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خَادِمُكَ أَنَسٌ ادْعُ اللَّهَ لَهُ، فَقَالَ: " اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ، وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيمَا، أَعْطَيْتَهُ ".
محمد بن جعفر نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث سنائی، انہوں نے کہا: میں نے قتادہ سے سنا، وہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کر رہے تھے، انہوں نے حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! انس آپ کا خادم ہے آپ اس کے لیے اللہ سے دعا کیجیے تو آپ نے فرمایا: ”اے اللہ! اس کے مال اور اولاد کو زیادہ کر اور اس کو جو کچھ تو نے عطا کیا ہے، اس میں برکت عطا فرما!“ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6372]
حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اس نے عرض کیا،اے اللہ کے رسول( صلی اللہ علیہ وسلم )!آپ کا خادم انس،اس کے لیے دعا فرمائیں تو آپ نے دعا فرمائی،"اے اللہ!اس کے مال اور اولاد کو بڑھا دے اور اسے جو کچھ عنایت فرمایا ہے،اس میں برکت ڈال دے۔" [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6372]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2480
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6372 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6372
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
امام بخاری کی الادب المفرد کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ اس کی عمر لمبی کر اور اسے معاف فرما دے۔
فوائد ومسائل:
امام بخاری کی الادب المفرد کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ اس کی عمر لمبی کر اور اسے معاف فرما دے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6372]
أنس بن مالك الأنصاري ← أم سليم بنت ملحان الأنصارية