علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
25. باب من لعنه النبي صلى الله عليه وسلم او سبه او دعا عليه وليس هو اهلا لذلك كان له زكاة واجرا ورحمة:
باب: جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت کی اور وہ لعنت کے لائق نہ تھا تو اس پر رحمت ہو گی۔
ترقیم عبدالباقی: 2601 ترقیم شاملہ: -- 6619
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِزَامِيَّ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " اللَّهُمَّ إِنِّي أَتَّخِذُ عِنْدَكَ عَهْدًا لَنْ تُخْلِفَنِيهِ، فَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ فَأَيُّ الْمُؤْمِنِينَ آذَيْتُهُ شَتَمْتُهُ لَعَنْتُهُ جَلَدْتُهُ، فَاجْعَلْهَا لَهُ صَلَاةً وَزَكَاةً، وَقُرْبَةً تُقَرِّبُهُ بِهَا إِلَيْكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ".
مغیرہ بن عبدالرحمان حزامی نے ہمیں ابوزناد سے حدیث بیان کی، انہوں نے اعرج سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (دعا کرتے ہوئے) فرمایا: ”اے اللہ! میں تجھ سے عہد لیتا ہوں جس میں تو میرے ساتھ ہرگز خلاف ورزی نہیں فرمائے گا کہ میں ایک بشر ہی ہوں، میں جس کسی مومن کو تکلیف پہنچاؤں، اسے برا بھلا کہوں، اس پر لعنت کروں، اسے کوڑے ماروں تو ان تمام باتوں کو قیامت کے دن اس کے لیے رحمت، پاکیزگی اور ایسی قربت بنا دے جس کے ذریعے سے تو اسے اپنا قرب عطا فرمائے۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6619]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اے اللہ! میں تجھے سے یہ عہد لیتا ہوں تو میرے ساتھ اس کے خلاف نہیں کرے گا میں ایک بشر ہی تو ہوں، اس لیے جس مومن کو میں نے اذیت دی ہے، اس کو سخت سست کہا ہے اس پر لعنت بھیجی ہے، اس کو سزا دی ہے تو اس کو اس کے لیے رحمت پاکیزگی اور ایسی قربت بنا دے جس کے ذریعہ تو اس قیامت کے روز تقرب بخشے۔" [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6619]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2601
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
6361
| أيما مؤمن سببته فاجعل ذلك له قربة إليك يوم القيامة |
صحيح مسلم |
6623
| أيما عبد مؤمن سببته فاجعل ذلك له قربة إليك يوم القيامة |
صحيح مسلم |
6624
| أيما مؤمن سببته أو جلدته فاجعل ذلك كفارة له يوم القيامة |
صحيح مسلم |
6622
| أيما مؤمن آذيته أو سببته أو جلدته فاجعلها له كفارة قربة تقربه بها إليك يوم القيامة |
صحيح مسلم |
6619
| أي المؤمنين آذيته شتمته لعنته جلدته فاجعلها له صلاة زكاة قربة تقربه بها إليك يوم القيامة |
صحيفة همام بن منبه |
87
| أي المؤمنين آذيته أو شتمته أو جلدته أو لعنته فاجعلها صلاة زكاة قربة تقربه بها يوم القيامة |
مسندالحميدي |
1071
| اللهم إني متخذ عندك عهدا لن تخفره، أيما رجل من المسلمين آذيته، جلده أو لعنته فاجعلها له صلاة وزكاة، دعاء له |
Sahih Muslim Hadith 6619 in Urdu
عبد الرحمن بن هرمز الأعرج ← أبو هريرة الدوسي