🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب الإحسان إلى الارملة والمسكين واليتيم:
باب: بیوہ اور یتیم اور مسکین سے سلوک کرنے کی فضیلت۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2983 ترقیم شاملہ: -- 7469
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ الدِّيلِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْغَيْثِ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَافِلُ الْيَتِيمِ لَهُ أَوْ لِغَيْرِهِ أَنَا وَهُوَ كَهَاتَيْنِ فِي الْجَنَّةِ "، وَأَشَارَ مَالِكٌ بِالسَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى.
اسحٰق بن عیسیٰ نے کہا: ہمیں امام مالک نے ثور بن یزید سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے ابوغیث کو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یتیم کی پرورش کرنے والا، اس کا اپنا (رشتہ دار) ہو یا غیر ہو، میں اور وہ جنت میں اس طرح ہوں گے۔ پھر امام مالک نے انگشت شہادت اور درمیانی انگلی (کو ملا کر اس) کے ساتھ اشارہ کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7469]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتےہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"اپنے یا دوسرے کے یتیم کی کفالت کرنے والا اور میں جنت میں ان دو انگلیوں کی طرح ہوں گے۔"مالک نے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی سے اشارہ کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7469]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2983
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥سالم العدوي، أبو الغيث
Newسالم العدوي ← أبو هريرة الدوسي
ثقة
👤←👥ثور بن زيد الديلي
Newثور بن زيد الديلي ← سالم العدوي
ثقة
👤←👥مالك بن أنس الأصبحي، أبو عبد الله
Newمالك بن أنس الأصبحي ← ثور بن زيد الديلي
رأس المتقنين وكبير المتثبتين
👤←👥إسحاق بن عيسى البغدادي، أبو يعقوب
Newإسحاق بن عيسى البغدادي ← مالك بن أنس الأصبحي
صدوق حسن الحديث
👤←👥زهير بن حرب الحرشي، أبو خيثمة
Newزهير بن حرب الحرشي ← إسحاق بن عيسى البغدادي
ثقة ثبت
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 7469 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7469
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جس طرح درمیانی انگلی،
شہادت کی انگلی کے قریب ہے،
ان کے درمیان زیادہ فاصلہ نہیں ہے،
اس طرح اپنے عزیزو رشتہ دار یتیم یا اجنبی یتیم کی پرورش اور کفالت کرنے والا جنت میں آپ کا رفیق ہوگا،
اس کو آپ کے قریب رکھا جائے گا،
كفیٰ به شَرَفا
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7469]