صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
3. باب فضل بناء المساجد:
باب: مسجد بنانے کی فضیلت۔
ترقیم عبدالباقی: 533 ترقیم شاملہ: -- 7470
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ بُكَيْرًا حَدَّثَهُ، أَنَّ عَاصِمَ بْنَ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ اللَّهِ الْخَوْلَانِيَّ ، يَذْكُرُ أَنَّهُ سَمِعَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ عِنْدَ قَوْلِ النَّاسِ فِيهِ حِينَ بَنَى مَسْجِدَ الرَّسُولِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنَّكُمْ قَدْ أَكْثَرْتُمْ وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ بَنَى مَسْجِدًا، قَالَ بُكَيْرٌ: حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ: يَبْتَغِي بِهِ وَجْهَ اللَّهِ بَنَى اللَّهُ لَهُ مِثْلَهُ فِي الْجَنَّةِ "، وَفِي رِوَايَةِ هَارُونَ: بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ ".
ہارون بن سعید ایلی اور احمد بن عیسیٰ نے مجھے حدیث بیان کی، دونوں نے کہا: ہمیں (عبداللہ) ابن وہب نے حدیث بیان کی، کہا: مجھے عمرو بن حارث نے بتایا کہ بکیر نے انھیں حدیث بیان کی، انھیں عاصم بن عمر بن قتادہ نے حدیث بیان کی کہ انہوں نے عبید اللہ خولانی کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ انہوں نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد کی تعمیر (نو) کے وقت لوگوں نے ان کو باتیں کیں، سنا (وہ کہہ رہے تھے): تم لوگوں نے بہت باتیں کی ہیں، جبکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا تھا: ”جس نے مسجد کی تعمیر کی۔“ بکیر نے کہا: میرا خیال ہے کہ انہوں (عاصم) نے یہ جملہ بھی کہا: اس سے وہ اللہ کی رضا چاہتا ہے، تو اللہ اس کے لیے جنت میں اس جیسا (گھر) بنائے گا۔ اور ہارون کی روایت میں ہے: ”اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7470]
عبید اللہ خولانی رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں، جب حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجدنئے سرے سے تعمیر کی اورلوگوں نے اس کے انداز تعمیر پر نکتہ چینی کی،اس وقت ان سے میں نے سنا،تم بہت باتیں بناتے ہو اور میں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے،"جس نے مسجد تعمیر کی،بکیر کہتے ہیں،میرے خیال میں انہوں نے کہا،اللہ کی رضا مندی چاہتے ہوئے،اللہ اس کے لیے ویسا(مکان)جنت میں بنائےگا،"ہارون کی روایت میں ہے،"جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی،اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔" [صحيح مسلم/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 7470]
ترقیم فوادعبدالباقی: 533
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 7470 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7470
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
دنیا میں مسجد بنانے والا،
مسجد کی تعمیرمیں جس قدر اعلیٰ اور عمدہ سامان تعمیر استعمال کرے گا،
اللہ اس کے لیے جنت میں اعلیٰ اور عمدہ سامان تعمیر سے گھر بنائے گا،
اس لیے میں نے عمدہ اور اچھا سامان تعمیر استعمال کیا ہے،
لیکن دوسرے صحابہ کرام کا خیال تھا،
وہی سامان تعمیر استعمال کیا جائے،
جو آپ نے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے استعمال کیا تھا،
تفصیل گزرچکی ہے۔
فوائد ومسائل:
دنیا میں مسجد بنانے والا،
مسجد کی تعمیرمیں جس قدر اعلیٰ اور عمدہ سامان تعمیر استعمال کرے گا،
اللہ اس کے لیے جنت میں اعلیٰ اور عمدہ سامان تعمیر سے گھر بنائے گا،
اس لیے میں نے عمدہ اور اچھا سامان تعمیر استعمال کیا ہے،
لیکن دوسرے صحابہ کرام کا خیال تھا،
وہی سامان تعمیر استعمال کیا جائے،
جو آپ نے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے استعمال کیا تھا،
تفصیل گزرچکی ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 7470]
عبيد الله بن الأسود الخولاني ← عثمان بن عفان