صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
23. باب تَسْبِيحِ الرَّجُلِ وَتَصْفِيقِ الْمَرْأَةِ إِذَا نَابَهُمَا شيء فِي الصَّلاَةِ:
باب: جب نماز میں کچھ پیش آ جائے (تو امام کو متنبہ کرنے کے لیے) مرد سبحان اللہ کہیں، اور عورت ہاتھ پر ہاتھ ماریں۔
ترقیم عبدالباقی: 422 ترقیم شاملہ: -- 956
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِهِ، وَزَادَ: فِي الصَّلَاةِ.
ہمام نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی (مذکورہ بالا حدیث) کے مانند روایت بیان کی اور اس میں اضافہ کیا: ”نماز میں (متنبہ کرنے کے لیے)۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 956]
ہمام رحمہ اللہ سے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مذکورہ بالا روایت بیان کی ہے اور اس میں «فِي الصَّلَاةِ» ”نماز میں“ کا اضافہ کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 956]
ترقیم فوادعبدالباقی: 422
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 956 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 956
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اگر نماز میں امام سے کہیں بھول چوک ہو جائے تو اس کو آگاہ کرنے کے لیے مرد سبحان اللہ کہیں گے اوراگرعورت کو یہ کام کرنا پڑے تو آواز بلند نہیں کر سکتی،
اس لیے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی کو بائیں ہاتھ کی پشت پر مار کر اشارہ کرے گی۔
فوائد ومسائل:
اگر نماز میں امام سے کہیں بھول چوک ہو جائے تو اس کو آگاہ کرنے کے لیے مرد سبحان اللہ کہیں گے اوراگرعورت کو یہ کام کرنا پڑے تو آواز بلند نہیں کر سکتی،
اس لیے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی کو بائیں ہاتھ کی پشت پر مار کر اشارہ کرے گی۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 956]
Sahih Muslim Hadith 956 in Urdu
همام بن منبه اليماني ← أبو هريرة الدوسي