مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 1194
حدیث نمبر: 1194
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ الْعَزِيزِ مُوسَى بْنَ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيَّ يُحَدَّثُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا قَالَ الرَّجُلُ لأَخِيهِ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا، فَقَدْ أَبْلَغَ فِي الثَّنَاءِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص اپنے بھائی سے یہ کہے: اللہ تعالیٰ تمہیں جزائے خیر دے، تو اس نے تعریف میں مبالغہ کر دیا۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 1194]
تخریج الحدیث: «إسناده فى علتان، موسى بن عبيدة الربذي ضعيف، وأخرجه عبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 1418، والبزار فى «مسنده» برقم: 9413، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3118، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 27049، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1184، 1185»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥محمد بن ثابت محمد بن ثابت ← أبو هريرة الدوسي | مجهول | |
👤←👥موسى بن عبيدة الربذي، أبو عبد العزيز موسى بن عبيدة الربذي ← محمد بن ثابت | منكر الحديث | |
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد سفيان بن عيينة الهلالي ← موسى بن عبيدة الربذي | ثقة حافظ حجة |
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 1194 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1194
فائدہ:
اس حدیث میں ”جزاک اللہ“ کہنے کی فضلیت بیان ہوئی ہے، زندگی میں ہر انسان کسی دوسرے کا محتاج ہے، تو جب بھی کوئی نیکی کرے تو جواب میں ”جزاک اللہ“ کہنا چاہیے، اس سے اس کی حوصلہ افزائی ہو جاتی ہے اور اس کلمے سے کسی کے سامنے نیکی کے امور پر مدح کرنا بھی ثابت ہوتا ہے۔ ہاں وہ تعریف جس میں مبالغہ ہو، مطلقاً حرام ہے، خواہ جس کی تعریف کی جا رہی ہے، وہ موجود ہو یا نہ موجود ہو

[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1192]
محمد بن ثابت ← أبو هريرة الدوسي