🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 833
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 833
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، قَالَ سُفْيَانُ لا أَدْرِي زِيدُ بْنُ خَالِدٍ أَمْ لا، قَالَ: سَبَّ رَجُلٌ دِيكًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تَسُبُّوا الدِّيكَ , فَإِنَّهُ يَدْعُو إِلَى الصَّلاةِ" .
عبیداللہ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: (یہاں سفیان نامی راوی کہتے ہیں: مجھے یہ نہیں پتہ کہ انہوں نے یہ روایت سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے بیان کی ہے یا کسی اور کے حوالے سے بیان کی ہے) وہ بیان کرتے ہیں۔ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مرغ کو برا کہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مرغ کو برا نہ کہو۔ کیونکہ وہ نماز کے لیے بلاتا ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 833]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5731، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10715، 10716، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5101، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 17308 برقم: 22088، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 999»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥زيد بن خالد الجهني، أبو عبد الرحمن، أبو زرعة، أبو طلحةصحابي
👤←👥عبيد الله بن عبد الله الهذلي، أبو عبد الله
Newعبيد الله بن عبد الله الهذلي ← زيد بن خالد الجهني
ثقة فقيه ثبت
👤←👥صالح بن كيسان الدوسي، أبو محمد، أبو الحارث
Newصالح بن كيسان الدوسي ← عبيد الله بن عبد الله الهذلي
ثقة ثبت
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← صالح بن كيسان الدوسي
ثقة حافظ حجة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
5101
لا تسبوا الديك فإنه يوقظ للصلاة
مسندالحميدي
833
لا تسبوا الديك، فإنه يدعو إلى الصلاة
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 833 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:833
فائدہ:
مرغ کو یہ عزت و تکریم اس لیے ملی کہ یہ نماز کے لیے جگانے کا سبب بنتا ہے۔ تو مساجد کے موذن، امام، علمائے دین کی تو اور زیادہ عزت و تکریم کرنی چاہیے کیونکہ یہ داعیان خیر اور وارث نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کے ناتے اس شرف کی بہت زیادہ حفاظت کریں۔
[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 833]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 5101
مرغ اور چوپایوں کا بیان۔
زید بن خالد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مرغ کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ وہ نماز فجر کے لیے جگاتا ہے۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5101]
فوائد ومسائل:
مرغ کو یہ کرامت اور عزت نماز کےلئے جگانے کے باعث ملی ہے۔
تو مساجد کے موذن امام اور علمائے دین کی عزت وتکریم اور زیادہ ہونی چاہیے۔
۔
۔
مگر ساتھ ہی ان حضرات پر بالاولیٰ واجب ہے کہ داعیان خیر اور وارث نبی ہونے کے ناتے اس شرف کی بہت زیادہ حفاظت کریں اور خلاف شرع امور سے اپنے آپ کو از حد بچایئں۔
وباللہ التوفیق۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5101]