الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
66. باب التَّعْجِيلِ مِنْ جَمْعٍ
باب: مزدلفہ سے منیٰ جلدی واپس لوٹ جانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1943
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، أَخْبَرَنِي مُخْبِرٌ، عَنْ أَسْمَاءَ،" أَنَّهَا رَمَتِ الْجَمْرَةَ، قُلْتُ: إِنَّا رَمَيْنَا الْجَمْرَةَ بِلَيْلٍ، قَالَتْ: إِنَّا كُنَّا نَصْنَعُ هَذَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے جمرہ کو کنکریاں ماریں، مخبر (راوی حدیث) کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: ہم نے رات ہی کو جمرے کو کنکریاں مار لیں، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ایسا ہی کیا کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1943]
ایک خبر دینے والے نے بیان کیا کہ سیدہ اسماء (بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا) نے جمرہ کی رمی کی تو میں نے کہا: ”ہم نے تو رات میں رمی کی ہے۔ (کنکریاں ماری ہیں)“ انہوں نے جواب دیا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہم یہی کیا کرتے تھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1943]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الحج 214 (3053)، (تحفة الأشراف: 15737)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحج 98 (1679)، صحیح مسلم/الحج 49 (1291)، موطا امام مالک/الحج 56 (172)، مسند احمد (6/347، 351) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
المخبر ومولي أسماء: عبد الله بن كيسان التيمي
المخبر ومولي أسماء: عبد الله بن كيسان التيمي
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أسماء بنت أبي بكر | من كبار الصحابة | |
👤←👥[راو موضع إبهام] [راو موضع إبهام] ← أسماء بنت أبي بكر | ||
👤←👥عطاء بن أبي رباح عطاء بن أبي رباح ← [راو موضع إبهام] | ثقة فقيه ، فاضل لكنه كثير الإرسال ، وقيل : إنه تغير بآخره ، ولم يكثر ذلك منه | |
👤←👥ابن جريج ابن جريج ← عطاء بن أبي رباح | ثقة فقيه فاضل ، وكان يدلس ويرسل | |
👤←👥يحيى القطان يحيى القطان ← ابن جريج | ثقة متقن حافظ ، إمام قدوة | |
👤←👥محمد بن خلاد الباهلي محمد بن خلاد الباهلي ← يحيى القطان | ثقة |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
1943
| رمينا الجمرة بليل قالت إنا كنا نصنع هذا على عهد رسول الله |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 1943 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1943
1943. اردو حاشیہ: مذکورہ دونوں روایتوں میں سورج طلوع ہونے سے قبل کنکریاں مارنے کا ذکر ہے۔اس کی بابت صاحب عون لکھتے ہیں کہ یہ صرف عورتوں بچوں اور ان کے غلاموں کے لیے ہے جو ان کی خدمت کے لیے ہوں۔ ان کے علاوہ دس ذوالحجہ کو کسی کے لیے جائز نہیں کہ وہ طلوع فجر سے پہلے کنکریاں مارے جیسا کہ صحیح احادیث سے ثابت ہے۔واللہ اعلم .
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1943]
Sunan Abi Dawud Hadith 1943 in Urdu
[راو موضع إبهام] ← أسماء بنت أبي بكر