🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. باب الصَّائِمِ يَسْتَقِيءُ عَامِدًا
باب: روزہ دار قصداً قے کرے اس کے حکم کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2381
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ، عَنْ يَحْيَى، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَعِيشَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ هِشَامٍ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ، حَدَّثَنِي مَعْدَانُ بْنُ طَلْحَةَ، أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ. حدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَاءَ فَأَفْطَرَ"، فَلَقِيتُ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسْجِدِ دِمَشْقَ، فَقُلْتُ: إِنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ. حدَّثَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاءَ فَأَفْطَرَ. قَالَ: صَدَقَ، وَأَنَا صَبَبْتُ لَهُ وَضُوءَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
معدان بن طلحہ کا بیان ہے کہ ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے ان سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قے ہوئی تو آپ نے روزہ توڑ ڈالا، اس کے بعد دمشق کی مسجد میں میری ملاقات ثوبان رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو میں نے کہا کہ ابوالدرداء نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قے ہو گئی تو آپ نے روزہ توڑ دیا اس پر ثوبان نے کہا: ابوالدرداء نے سچ کہا اور میں نے ہی (اس وقت) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی ڈالا تھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2381]
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قے کی اور روزہ توڑ ڈالا۔“ (معدان کہتے ہیں کہ) پھر سیدنا ثوبان مولیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دمشق کی مسجد میں میری ملاقات ہوئی تو میں نے ان سے کہا: ”سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قے کی اور روزہ توڑ ڈالا تھا۔“ انہوں نے کہا: ”انہوں نے صحیح کہا ہے اور میں نے ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی انڈیلا تھا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2381]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الطھارة 64 (87)، سنن النسائی/ الکبری/ الصوم (3120)، (تحفة الأشراف: 10964)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/443، 449)، سنن الدارمی/الصوم 24 (1769) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (2008)
أخرجه الترمذي (87 وسنده حسن)

تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
1671 4584

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو الدرداءصحابي جليل
👤←👥معدان بن أبى طلحة اليعمري
Newمعدان بن أبى طلحة اليعمري ← أبو الدرداء
ثقة
👤←👥الوليد بن هشام بن معاوية المعيطي
Newالوليد بن هشام بن معاوية المعيطي ← معدان بن أبى طلحة اليعمري
ثقة
👤←👥يعيش بن الوليد بن هشام القرشي
Newيعيش بن الوليد بن هشام القرشي ← الوليد بن هشام بن معاوية المعيطي
ثقة
👤←👥أبو عمرو الأوزاعي
Newأبو عمرو الأوزاعي ← يعيش بن الوليد بن هشام القرشي
ثقة جليل
👤←👥يحيى بن أبي كثير
Newيحيى بن أبي كثير ← أبو عمرو الأوزاعي
ثقة ثبت ، لكنه يدلس ويرسل
👤←👥حسين المعلم
Newحسين المعلم ← يحيى بن أبي كثير
ثقة ، ربما وهم
👤←👥عبد الوارث بن سعيد بن ذكوان
Newعبد الوارث بن سعيد بن ذكوان ← حسين المعلم
ثقة ثبت , رمي بالقدر ولم يثبت عنه
👤←👥عبد الله بن عمرو المقعد
Newعبد الله بن عمرو المقعد ← عبد الوارث بن سعيد بن ذكوان
ثقة ثبت رمي بالقدر
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
87
قاء فأفطر فتوضأ
سنن أبي داود
2381
قاء فأفطر فلقيت ثوبان مولى رسول الله في مسجد دمشق فقلت إن أبا الدرداء حدثني أن رسول الله قاء فأفطر قال صدق وأنا صببت له وضوءه
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 2381 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2381
فوائد ومسائل:
عمدا قے کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور قضا لازم آتی ہے، بخلاف اس کے کہ ازخود قے آئے۔
خود بخود قے آنے سے نہ روزہ ٹوٹتا ہے، اور نہ قضا لازم آتی ہے۔

[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2381]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 87
قے اور نکسیر سے وضو کا بیان۔
ابو الدرداء رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے قے کی تو روزہ توڑ دیا اور وضو کیا (معدان کہتے ہیں کہ) پھر میں نے ثوبان رضی الله عنہ سے دمشق کی مسجد میں ملاقات کی اور میں نے ان سے اس بات کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا کہ ابو الدرداء نے سچ کہا، میں نے ہی آپ صلی الله علیہ وسلم پر پانی ڈالا تھا۔ [سنن ترمذي/كتاب الطهارة/حدیث: 87]
اردو حاشہ:
۔

1؎:
ان لوگوں کی دلیل باب کی یہی حدیث ہے،
لیکن اس حدیث سے استدلال دو باتوں پر موقوف ہے:
ایک یہ کہ:
حدیث میں لفظ یوں ہو ((قَاءَ فَتَوَضَّأَ)) ”قیٔ کی تو وضو کیا“ جب کہ یہ لفظ محفوظ نہیں ہے،
زیادہ تر مصادر حدیث میں زیادہ رواۃ کی روایتوں میں ((قَاءَ فَأَفطَرَ)) ”قیٔ کی تو روزہ توڑ لیا“ ہے ((فَأَفطَرَ)) کے بعد بھی ((فَتَوَضَّأَ)) کا لفظ نہیں ہے،
یا اسی طرح ہے جس طرح اس روایت میں ہے،
یعنی ((قَاءَ فَأَفطَرَ فَتَوَضَّأَ)) ”یعنی قیٔ کی تو روزہ توڑ لیا،
اور اس کے بعد وضو کیا“ اور اس لفظ سے وضو کا وجوب ثابت نہیں ہوتا،
کیوں کہ ایسا ہوتا ہے کہ قیٔ کے بعد آدمی کمزور ہوجاتا ہے اس لیے روزہ توڑ لیتا ہے،
اور نظافت کے طور پر وضو کرلیتا ہے،
اور رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو اور زیادہ نظافت پسند تھے،
نیز یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا صرف فعل تھا جس کے ساتھ آپ کا کوئی حکم بھی نہیں ہے۔
دوسرے یہ کہ اگر ((قَاءَ فَتَوَضَّأَ)) کا لفظ ہی محفوظ ہوتو ((فَتَوَضَّأَ)) کی فاء سبب کے لیے ہو،
یعنی یہ ہوا کہ ”قیٔ کی اس لیے وضو کیا“ اور یہ بات متعین نہیں ہے،
بلکہ یہ فاء تعقیب کے لیے بھی ہوسکتی ہے،
یعنی یہ ہوا کہ ”قیٔ کی اور اس کے بعد وضو کیا“۔

2؎:
ان لوگوں کی دلیل جابر رضی اللہ عنہ کی وہ روایت ہے جسے امام بخاری نے تعلیقاً ذکر کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ ذات الرقاع میں تھے کہ ایک شخص کو ایک تیر آکر لگا اور خون بہنے لگا لیکن اس نے اپنی نماز جاری رکھی اور اسی حال میں رکوع اور سجدہ کرتا رہا ظاہر ہے اس کی اس نماز کا علم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یقینا رہا ہوگا کیونکہ اس کی یہ نماز بحالت پہرہ داری تھی جس کا حکم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیا تھا،
اس کے باوجود آپ نے اسے وضو کرنے اور نماز کے لوٹانے کا حکم نہیں دیا۔
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 87]

Sunan Abi Dawud Hadith 2381 in Urdu