🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. باب في صيد قطع منه قطعة
باب: زندہ شکار (جانور) کے جسم سے کوئی حصہ کاٹ لیا جائے اس کے حکم کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2858
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ،عَنْ أَبِي وَاقِدٍ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا قُطِعَ مِنَ الْبَهِيمَةِ وَهِيَ حَيَّةٌ فَهِيَ مَيْتَةٌ".
ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زندہ جانور کے بدن سے جو چیز کاٹی جائے وہ مردار ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيد /حدیث: 2858]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الصید 4 (1480) أتم منہ، (تحفة الأشراف: 15515)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/218)، سنن الدارمی/الصید 9 (2061) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (4095)
أخرجه الترمذي (1480 وسنده حسن) وللحديث شاھد عند الحاكم (2/239)

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥حارث بن عوف الليثي، أبو واقدصحابي
👤←👥عطاء بن يسار الهلالي، أبو محمد
Newعطاء بن يسار الهلالي ← حارث بن عوف الليثي
ثقة
👤←👥زيد بن أسلم القرشي، أبو خالد، أبو أسامة، أبو عبد الله
Newزيد بن أسلم القرشي ← عطاء بن يسار الهلالي
ثقة
👤←👥عبد الرحمن بن عبد الله العدوي
Newعبد الرحمن بن عبد الله العدوي ← زيد بن أسلم القرشي
صدوق يخطئ
👤←👥هاشم بن القاسم الليثي، أبو النضر
Newهاشم بن القاسم الليثي ← عبد الرحمن بن عبد الله العدوي
ثقة ثبت
👤←👥عثمان بن أبي شيبة العبسي، أبو الحسن
Newعثمان بن أبي شيبة العبسي ← هاشم بن القاسم الليثي
وله أوهام، ثقة حافظ شهير
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
1480
ما قطع من البهيمة وهي حية فهي ميتة
سنن أبي داود
2858
ما قطع من البهيمة وهي حية فهي ميتة
بلوغ المرام
13
ما قطع من البهيمة،‏‏‏‏ وهي حية،‏‏‏‏ فهو ميت
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 2858 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2858
فوائد ومسائل:
یعنی عرب کے متعلق آتا ہے۔
کہ وہ دنبے کی چکتی کاٹ لیتے۔
اور زخم پر دوا لگا دیتے۔
اس طرح جانور بھی زندہ رہتا اورگوشت بھی کھا لیتے۔
تو شریعت نے اس کو مردار فرمایا ہے۔
یعنی حرام ہے۔
اور کتاب الصید میں اس حدیث کا تعلق یوں ہے۔
کہ اگر شکاری کتے نے یا تیر اور گولی وغیرہ نے جانور کا کوئی حصہ علیحدہ کر دیا گیا ہو اگر اسی حالت میں جان نکل گئی ہو تو دونوں ٹکڑے حلال ہیں۔
لیکن اگر روح نہیں نکلی اور کوئی حصہ الگ ہوچکا ہو۔
اور پھر اسے ذبح کی جا رہا ہو تو ذبح سے پہلے علیحدہ ہوجانے والا حصہ کھانے میں احتیاط کرنی چاہیے۔
ورنہ نشانہ مارتے ہوئے بسم اللہ تو پڑھی جا چکی ہے۔
اسے بھی کھایا جا سکتا ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2858]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 13
زندہ جانوروں سے کچھ گوشت کاٹنا
«. . . قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: ‏‏‏‏ما قطع من البهيمة،‏‏‏‏ وهي حية،‏‏‏‏ فهو ميت . . .»
. . . رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا زندہ جانور میں سے جو کچھ کاٹ لیا جائے وہ مردار ہے . . . [بلوغ المرام/كتاب الطهارة: 13]
لغوی تشریح:
«مَا قُطِعَ» یہاں «مَا» موصولہ ہے اور «قُطِعَ» فعل ماضی مجہول ہے، یعنی جو کچھ زندہ جانور کے جسم سے کاٹ لیا گیا۔
«الْبَهِيمَةِ» ہر چار پاؤں والا جانور، مگر چیر پھاڑ کرنے والا نہ ہو۔
«وَهِيَ حَيَّةٌ» اس میںواؤ حالیہ ہے، یعنی اس حال میں کہ اسے ذبح نہ کیا گیا ہو بلکہ زندہ ہو۔
«فَهُوَ» سے مراد وہ ٹکڑا ہے جو زندہ جانور سے کاٹ کر الگ کر لیا گیا ہو۔
«مَيِّتٌ» وہ مردہ کے حکم میں ہے، اس کا کھانا حرام ہے اور وہ نجس ہے۔ اور پانی وغیرہ کو نجس کر دینے والے باقی نجاسات کے حکم میں یہ بھی شامل ہے۔

فائدہ:
اہل جاہلیت زندہ جانوروں سے کچھ گوشت کاٹ کر کھایا کرتے تھے۔ اس حدیث میں ان کے اس فعل شنیع کا رد ہے اور یہ کہ ایسا کاٹا ہوا گوشت مردار اور پلید ہے، لہٰذا اس کا کھانا حرام ہے۔

راوئ حدیث:
سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ: ابوواقد کنیت ہے، اصل نام حارث بن عوف ہے۔ بنو عامر بن لیث کی طرف منسوب ہیں، اس لئے لیثی کہلائے۔ قدیم الاسلام ہیں۔ ان کا شمار اہل مدینہ میں ہوتا ہے۔ ایک قول کے مطابق یہ غزوہ بدر میں شریک تھے۔ مکہ کے پڑوس میں رہائش اختیار کرلی۔ 65 یا 68 ہجری میں وفات پائی۔ ان کی عمر 75 یا 85 برس تھی۔ فخ مقام میں مقبرہ مہاجرین میں دفن کیے گئے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 13]

الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1480
زندہ جانور سے کاٹا ہوا گوشت مردار کے حکم میں ہے۔
ابوواقد حارث بن عوف لیثی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے، وہاں کے لوگ (زندہ) اونٹوں کے کوہان اور (زندہ) بکریوں کی پٹھ کاٹتے تھے، آپ نے فرمایا: زندہ جانور کا کاٹا ہوا گوشت مردار ہے ۱؎۔ اس سند سے بھی اسی جیسی حدیث مروی ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 1480]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی ذبح کیے بغیر زندہ جانور کا وہ حصہ جو کاٹا گیا ہے اسی طرح حرام اور ناجائز ہے جس طرح دوسرے مردہ جانور حرام ہیں،
اس لیے اس کاٹے گئے حصہ کا کھانا جائز نہیں،
یہ طریقہ زمانہ جاہلیت کا تھا،
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرما دیا۔
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1480]