سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
124. باب التَّيَمُّمِ
باب: تیمم کا بیان۔
حدیث نمبر: 319
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ، وَعَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ، عَنْ ابْنِ وَهْبٍ، نَحْوَ هَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: قَامَ الْمُسْلِمُونَ فَضَرَبُوا بِأَكُفِّهِمُ التُّرَابَ وَلَمْ يَقْبِضُوا مِنَ التُّرَابِ شَيْئًا، فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْكُرِ الْمَنَاكِبَ وَالْآبَاطَ، قَالَ ابْنُ اللَّيْثِ: إِلَى مَا فَوْقَ الْمِرْفَقَيْنِ.
اس سند سے ابن وہب سے اسی جیسی حدیث مروی ہے، اس میں ہے کہ ”مسلمان کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپنی ہتھیلیوں کو مٹی پر مارا اور مٹی بالکل نہیں لی“، پھر راوی نے اسی جیسی حدیث ذکر کی، اس میں انہوں نے «المناكب والآباط» (کندھوں اور بغلوں) کا ذکر نہیں کیا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 319]
سلیمان بن داود مہری اور عبدالملک بن شعیب رحمہما اللہ نے ابن وہب رحمہ اللہ کے واسطہ سے مذکورہ حدیث کے مثل بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ”مسلمان اٹھے اور اپنے ہاتھ مٹی پر مارے لیکن مٹی سے کچھ نہ پکڑا۔“ انہوں نے مذکورہ حدیث کے قریب قریب ذکر کیا اور اس میں کندھوں اور بغلوں کا ذکر نہیں کیا۔ ابن لیث رحمہ اللہ نے کہا: ”کہنیوں سے اوپر تک (مسح کیا)۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 319]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبله، (تحفة الأشراف: 10363)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الطھارة 197 (314)، مسند احمد (4/263، 264) (صحیح)»
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
انظر الحديث الآتي (320)
انظر الحديث الآتي (320)
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن وهب القرشي، أبو محمد | ثقة حافظ | |
👤←👥عبد الملك بن شعيب الفهمي، أبو عبد الله عبد الملك بن شعيب الفهمي ← عبد الله بن وهب القرشي | ثقة | |
👤←👥سليمان بن داود المهري، أبو الربيع سليمان بن داود المهري ← عبد الملك بن شعيب الفهمي | ثقة |
Sunan Abi Dawud Hadith 319 in Urdu
عبد الملك بن شعيب الفهمي ← عبد الله بن وهب القرشي