🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
124. باب التيمم
باب: تیمم کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 318
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، حَدَّثَهُ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ،" أَنَّهُ كَانَ يُحَدِّثُ أَنَّهُمْ تَمَسَّحُوا وَهُمْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالصَّعِيدِ لِصَلَاةِ الْفَجْرِ، فَضَرَبُوا بِأَكُفِّهِمُ الصَّعِيدَ ثُمَّ مَسَحُوا وُجُوهَهُمْ مَسْحَةً وَاحِدَةً، ثُمَّ عَادُوا فَضَرَبُوا بِأَكُفِّهِمُ الصَّعِيدَ مَرَّةً أُخْرَى فَمَسَحُوا بِأَيْدِيهِمْ كُلِّهَا إِلَى الْمَنَاكِبِ وَالْآبَاطِ مِنْ بُطُونِ أَيْدِيهِمْ".
عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما بیان کرتے تھے کہ لوگوں نے فجر کی نماز کے لیے پاک مٹی سے تیمم کیا، یہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، تو انہوں نے مٹی پر اپنا ہاتھ مارا اور منہ پر ایک دفعہ پھیر لیا، پھر دوبارہ مٹی پر ہاتھ مارا اور اپنے پورے ہاتھوں پر پھیر لیا یعنی اپنی ہتھیلیوں سے لے کر کندھوں اور بغلوں تک ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 318]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابن ماجہ/الطھارة 90 (565)، 92 (571)، (تحفة الأشراف: 10363)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الطھارة 110 (144)، سنن النسائی/الطھارة 196 (313)، 199 (317)، 200 (318)، 201 (319)، 202 (320)، مسند احمد (4/263، 264) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: تیمم کا طریقہ آگے حدیث نمبر (۳۲۰) میں آ رہا ہے، جس میں ہاتھ کو صرف ایک بار مٹی پر مار کر منہ اور ہتھیلی پر مسح کرنے کا بیان ہے اس حدیث کے سلسلہ میں علامہ محمد اسحاق دہلوی فرماتے ہیں کہ ابتداء میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہما نے اپنی سمجھ اور قیاس سے ایسا کیا، لیکن جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیمم کا طریقہ بتایا تو وہ اس کو سیکھ گئے۔ امام بیہقی فرماتے ہیں کہ امام شافعی نے اپنی کتاب میں بیان کیا ہے کہ عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مونڈھے تک تیمم کیا، اور آپ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیمم کے لئے چہرہ اور دونوں ہتھیلی تک مسح کا حکم دیا، تو گویا زیر نظر واقعہ میں مذکور تیمم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے نہیں تھا (ملاحظہ ہو: عون المعبود ۱؍۳۵۰ و ۳۵۱)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (536)
انظر الحديث الآتي (320)

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عمار بن ياسر العنسي، أبو اليقظانصحابي
👤←👥عبيد الله بن عبد الله الهذلي، أبو عبد الله
Newعبيد الله بن عبد الله الهذلي ← عمار بن ياسر العنسي
ثقة فقيه ثبت
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← عبيد الله بن عبد الله الهذلي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥يونس بن يزيد الأيلي، أبو يزيد، أبو بكر
Newيونس بن يزيد الأيلي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة
👤←👥عبد الله بن وهب القرشي، أبو محمد
Newعبد الله بن وهب القرشي ← يونس بن يزيد الأيلي
ثقة حافظ
👤←👥أحمد بن صالح المصري، أبو جعفر
Newأحمد بن صالح المصري ← عبد الله بن وهب القرشي
ثقة ثبت
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن النسائى الصغرى
314
يجزيك من ذلك التيمم
سنن النسائى الصغرى
316
تيممنا مع رسول الله بالتراب فمسحنا بوجوهنا وأيدينا إلى المناكب
سنن أبي داود
318
ضربوا بأكفهم الصعيد ثم مسحوا وجوههم مسحة واحدة ثم عادوا فضربوا بأكفهم الصعيد مرة أخرى فمسحوا بأيديهم كلها إلى المناكب والآباط من بطون أيديهم
سنن ابن ماجه
571
حين تيمموا مع رسول الله فأمر المسلمين فضربوا بأكفهم التراب ولم يقبضوا من التراب شيئا فمسحوا بوجوههم مسحة واحدة ثم عادوا فضربوا بأكفهم الصعيد مرة أخرى فمسحوا بأيديهم
سنن ابن ماجه
566
تيممنا مع رسول الله إلى المناكب
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 318 کے فوائد و مسائل
حافظ نديم ظهير حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 318
فقہ الحدیث
➊ تیمم میں دو ضربوں والی روایات ضعیف ہیں، مذکورہ حدیث صحیح ہے لیکن منسوخ ہے۔
◈ امام احمد بن محمد المظفرالرازی (متوفی 631ھ) نے درج بالا روایت کو سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ ہی سے مروی حدیث [صحيح البخاري: 338، مشكوٰة: 528] کی وجہ سے منسوخ قرار دیا ہے۔ [ناسخ والمنسوخ فى الاحاديث ص 38]
نیز دیکھئے امام حازمی رحمہ اللہ (متوفی 584ھ) کی کتاب «الاعتبار فى الناسخ والمنسوخ فى الحديث» [271/1]
پس معلوم ہوا کہ تیمم کرنے کا راجح و غیر منسوخ طریقہ وہی ہے جو اضواء المصابیح حدیث [528] میں بیان ہو چکا ہے۔
[ماہنامہ الحدیث حضرو ، شمارہ 134، حدیث/صفحہ نمبر: 6]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث571
تیمم میں زمین پر ضرب (ہاتھ مارنا) دو بار۔
عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تیمم کیا، تو آپ نے مسلمانوں کو حکم دیا، تو انہوں نے اپنی ہتھیلیاں مٹی پر ماریں اور ہاتھ میں کچھ بھی مٹی نہ لی، پھر اپنے چہروں پر ایک بار مل لیا، پھر دوبارہ اپنی ہتھیلیوں کو مٹی پر مارا، اور اپنے ہاتھوں پر مل لیا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 571]
اردو حاشہ:
حضرت عمار رضی اللہ عنہ سے زیادہ روایات ایک دفعہ زمین پر ہاتھ مارنے کی ہیں۔
خود حضرت عمار رضی اللہ عنہ کا فتوی بھی ایک بار ہاتھ مار کر تیمم کرنے کا ہےجیسا کہ امام ترمذی ؒ نے جامع الترمذی میں بیان کیا ہے۔
امام ترمذی فرماتے ہیں:
حضرت عمار رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے اور وہ کئی اسناد سے حضرت عمار رضی اللہ عنہ سے مروی ہیں۔
اور یہی قول متعدد صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کا ہے، جن میں حضرت علی، حضرت عمار اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بھی شامل ہیں۔
اور متعدد تابعین کا بھی یہی قول ہےجن میں حضرت شعبی، عطاء اور مکحول ؒ بھی شامل ہیں، ان سب نے فرمایا:
تیمم میں چہرے اور ہاتھوں کے لیے ایک ہی ضرب ہے۔
امام احمد اور اسحاق رحمہ اللہ کا بھی یہی موقف ہے۔
اس کے بعد امام ترمذی نے دو ضربوں کے قائلین کے نام لیے ہیں۔
جن میں صحابہ بھی ہیں تابعین بھی اور ائمہ فقہ بھی، اس لیے دونوں طریقوں پر عمل کیا جا سکتا ہے لیکن ایک دفعہ ہاتھ مارنے والی روایت پر عمل کرنا بہتر ہے۔
واللہ اعلم۔
ديكھیے:
(جامع الترمذي، الطهارة، باب ماجاء في التيمم، حديث: 144)
امام شوکانی رحمه الله فرماتے ہیں کہ:
دو مرتبہ ہاتھ زمین پر مارنے والی تمام روایات میں مقال (گفتگو)
ہے (ضعف ہے)
اگر یہ روایات صحیح ہوتیں تو ان پر عمل کرنا متعین ہوتا کیونکہ اس میں ایک بات زیادہ ہے جسے قبول کرنا ضروری ہوتا ہے۔
اس لیے حق بات یہ ہے کہ صحیحین کی اس روایت عمار کو ہی کافی سمجھا جائے جس میں ایک مرتبہ ہاتھ زمین پر مارنے کا ذکر ہےجب تک کہ دو مرتبہ والی روایت صحیح ثابت نہ ہوجائے۔ (نیل الاوطار: 1؍264)
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 571]