🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. باب ما جاء في الخز
باب: خز (اون اور ریشم سے بنے لباس) پہننے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4039
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَطِيَّةُ بْنُ قَيْسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ غَنْمٍ الْأَشْعَرِيَّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَامِرٍ أَوْ أَبُو مَالِكٍ وَاللَّهِ يَمِينٌ أُخْرَى مَا كَذَّبَنِي أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:"لَيَكُونَنَّ مِنْ أُمَّتِي أَقْوَامٌ يَسْتَحِلُّونَ الْخَزَّ وَالْحَرِيرَ، وَذَكَرَ كَلَامًا، قَالَ: يُمْسَخُ مِنْهُمْ آخَرُونَ قِرَدَةً وَخَنَازِيرَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: وَعِشْرُونَ نَفْسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ أَكْثَرُ لَبِسُوا الْخَزَّ مِنْهُمْ أَنَسٌ، وَالْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ.
عبدالرحمٰن بن غنم اشعری کہتے ہیں مجھ سے ابوعامر یا ابو مالک نے بیان کیا اور اللہ کی قسم انہوں نے جھوٹ نہیں کہا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ میری امت میں کچھ لوگ ہوں گے جو خز اور حریر (ریشم) کو حلال کر لیں گے پھر کچھ اور ذکر کیا، فرمایا: ان میں سے کچھ قیامت تک کے لیے بندر بنا دیئے جائیں گے اور کچھ سور۔ ابوداؤد کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے بیس یا اس سے زیادہ لوگوں نے خز پہنا ہے ان میں سے انس اور براء بن عازب رضی اللہ عنہما بھی ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4039]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، خ تعلیقًا/ الأشربة 6 (5590)، (تحفة الأشراف: 12161) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح، صحيح بخاري (5590)

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥الحارث الأشعري، أبو مالكصحابي
👤←👥عبيد الله بن وهب الأشعري، أبو عامر
Newعبيد الله بن وهب الأشعري ← الحارث الأشعري
صحابي
👤←👥عبد الرحمن بن غنم الأشعري
Newعبد الرحمن بن غنم الأشعري ← عبيد الله بن وهب الأشعري
مختلف في صحبته
👤←👥عطية بن قيس الكلابي، أبو يحيى
Newعطية بن قيس الكلابي ← عبد الرحمن بن غنم الأشعري
ثقة
👤←👥عبد الرحمن بن يزيد الأزدي، أبو عتبة
Newعبد الرحمن بن يزيد الأزدي ← عطية بن قيس الكلابي
ثقة
👤←👥بشر بن بكر البجلي، أبو عبد الله
Newبشر بن بكر البجلي ← عبد الرحمن بن يزيد الأزدي
ثقة
👤←👥عبد الوهاب بن نجدة الحوطي، أبو محمد
Newعبد الوهاب بن نجدة الحوطي ← بشر بن بكر البجلي
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
4039
ليكونن من أمتي أقوام يستحلون الخز والحرير وذكر كلاما قال يمسخ منهم آخرون قردة وخنازير إلى يوم القيامة
بلوغ المرام
415
ليكونن من أمتي أقوام يستحلون الخز والحرير
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 4039 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4039
فوائد ومسائل:
1: اس حدیث میں مروی ہے لفظ الخز (خا اور زا دونوں منقوط کے) تین معانی ہیں جو اوپر مذکور ہوئے ہیں۔
خالص ریشم مردوں کے لئے بالاجماع حرام ہے۔
الخزوالحریر کے مابین عطف تفسیر یا نوعیت کے معنی میں ہیں۔
مخلوط یا کسی دوسری نوعیت کا ہوتو اس سے احترازافضل ہے، تاکہ غیر مسلوں اور مرفہ الحال لوگوں سے مشابہت ہو۔

2: اس لفظ الخز کی ایک روایت الحر بھی ہے، یعنی حا مکسور اور را دونوں بلانقطہ۔
اس کے معنی ہیں: فرج یعنی عورت کے لئے شرم گاہ، مفہوم یہ ہوا کہ وہ لوگ زنا کاری اور ریشم کے لباس کو حلال جانیں گے۔

3: ایسے لوگوں کو مسخ کیا جانا یعنی ان کی شکلوں کا بدل جانا اگر حقیقتا ہو تو اللہ عزوجل کے لئے کوئی مشکل نہیں اور اگر معنا مراد ہو تو موجودہ حالات میں اباحیت پسند لوگوں میں بندروں اور سؤروں کی خصوصیات مشاہدہ کی جا سکتی ہیں کہ لوگ غیر مسلموں کی نقالی میں بے باک اور بے عزتی اور دیوثیت مین بھی کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4039]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 415
لباس کا بیان
سیدنا ابوعامر اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت میں لازماً کچھ ایسی قومیں ہوں گی جو (زنا) اور ریشم کو حلال سمجھیں گی۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور اس کی اصل بخاری میں ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 415»
تخریج:
«أخرجه أبوداود، اللباس، باب ما جاء في الخز، حديث:4039، وأصله في البخاري، الأشربة، باب ما جاء فيمن يسحل الخمر ويسميه بغير اسمه، حديث:5590.»
تشریح:
اس حدیث میں دو چیزیں حرام کی گئی ہیں: ایک ریشم کا پہننا‘ دوسرا زنا و بدکاری کرنا۔
ریشم کا لباس زیب تن کرنا آدمی کے اندر رعونت اور کبر و نخوت پیدا کرتا ہے۔
اور یہ متکبرین کا لباس ہے‘ اسی لیے اسے امت کے مردوں پر حرام قرار دیا گیا ہے‘ نیز یہ زینت اور لطافت کا لباس ہے جو مردوں کے برعکس عورتوں کا لباس شمار ہوتا ہے اور مردوں کے لیے عورتوں کی مشابہت اختیار کرنا حرام ہے۔
راویٔ حدیث:
«حضرت ابوعامر اشعری رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ ان کا نام عبداللہ بن ہانی یا عبید بن وہب رضی اللہ عنہ ہے۔
شرف صحابیت سے مشرف ہیں۔
شام میں سکونت اختیار کی۔
اموی خلیفہ عبدالملک بن مروان کے دور خلافت میں وفات پائی۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 415]