علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
136. باب فيمن خبب مملوكا على مولاه
باب: غلام کو آقا کے خلاف ورغلانے کی مذمت کا بیان۔
حدیث نمبر: 5170
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُباب، عَنْ عَمَّارِ بْنِ رُزَيْقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ خَبَّبَ زَوْجَةَ امْرِئٍ أَوْ مَمْلُوكَهُ فَلَيْسَ مِنَّا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی کی بیوی یا غلام و لونڈی کو (اس کے شوہر یا مالک کے خلاف) ورغلائے تو وہ ہم میں سے نہیں“۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5170]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی کسی کی بیوی کو اس کے شوہر کے خلاف یا غلام (خادم) کو اس کے مالک کے خلاف بھڑکائے، وہ ہم میں سے نہیں۔“ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5170]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، وانظر حدیث رقم (2175)، (تحفة الأشراف: 14817) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
مشكوة المصابيح (3262)
انظر الحديث السابق (2175)
مشكوة المصابيح (3262)
انظر الحديث السابق (2175)
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
2175
| ليس منا من خبب امرأة على زوجها أو عبدا على سيده |
سنن أبي داود |
5170
| من خبب زوجة امرئ أو مملوكه فليس منا |
سنن ابوداود کی حدیث نمبر 5170 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 5170
فوائد ومسائل:
کسی کے گھر میں یا کسی ادارے کے رواں دواں نظام میں فتنہ فساد ڈال دینا انتہائی گناہ کا کام ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے فتنہ انگیز شخص سے لاتعلقی کا اظہار فرمایا ہے۔
کسی کے گھر میں یا کسی ادارے کے رواں دواں نظام میں فتنہ فساد ڈال دینا انتہائی گناہ کا کام ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے فتنہ انگیز شخص سے لاتعلقی کا اظہار فرمایا ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5170]
Sunan Abi Dawud Hadith 5170 in Urdu
يحيى بن يعمر القيسي ← أبو هريرة الدوسي