🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
174. باب التأمين وراء الإمام
باب: امام کے پیچھے آمین کہنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 938
حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ عُتْبَةَ الدِّمَشْقِيُّ، وَمَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ، عَنْ صُبَيْحِ بْنِ مُحْرِزٍ الْحِمْصِيِّ، حَدَّثَنِي أَبُو مُصَبِّحٍ الْمَقْرَائِيُّ، قَالَ: كُنَّا نَجْلِسُ إِلَى أَبِي زُهَيْرٍ النُّمَيْرِيِّ، وَكَانَ مِنَ الصَّحَابَةِ، فَيَتَحَدَّثُ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ، فَإِذَا دَعَا الرَّجُلُ مِنَّا بِدُعَاءٍ، قَالَ: اخْتِمْهُ بِآمِينَ، فَإِنَّ آمِينَ مِثْلُ الطَّابَعِ عَلَى الصَّحِيفَةِ. قَالَ أَبُو زُهَيْرٍ: أُخْبِرُكُمْ عَنْ ذَلِكَ، خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، فَأَتَيْنَا عَلَى رَجُلٍ قَدْ أَلَحَّ فِي الْمَسْأَلَةِ، فَوَقَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَمِعُ مِنْهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوْجَبَ إِنْ خَتَمَ"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: بِأَيِّ شَيْءٍ يَخْتِمُ؟ قَالَ:"بِآمِينَ، فَإِنَّهُ إِنْ خَتَمَ بِآمِينَ فَقَدْ أَوْجَبَ"، فَانْصَرَفَ الرَّجُلُ الَّذِي سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَى الرَّجُلَ، فَقَالَ: اخْتِمْ يَا فُلَانُ بِآمِينَ وَأَبْشِرْ. وَهَذَا لَفْظٌ مَحْمُودٌ. قَالَ أَبُو دَاوُد: الْمَقْرَاءُ: قَبِيلٌ مِنْ حِمْيَرَ.
ابومصبح مقرائی کہتے ہیں کہ ہم ابوزہیر نمیری رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا کرتے تھے، وہ صحابی رسول تھے، وہ (ہم سے) ا چھی اچھی حدیثیں بیان کرتے تھے، جب ہم میں سے کوئی دعا کرتا تو وہ کہتے: اسے آمین پر ختم کرو، کیونکہ آمین کتاب پر لگی ہوئی مہر کی طرح ہے۔ ابوزہیر نے کہا: میں تمہیں اس کے بارے میں بتاؤں؟ ایک رات ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے، ہم لوگ ایک شخص کے پاس پہنچے جو نہایت عاجزی کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا کر رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر سننے لگے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اس نے (اپنی دعا پر) مہر لگا لی تو اس کی دعا قبول ہو گئی، اس پر ایک شخص نے پوچھا: کس چیز سے وہ مہر لگائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آمین سے، اگر اس نے آمین سے ختم کیا تو اس کی دعا قبول ہو گئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد سن کر وہ شخص (جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا) اس آدمی کے پاس آیا جو دعا کر رہا تھا اور اس سے کہا: اے فلاں! تم اپنی دعا پر آمین کی مہر لگا لو اور خوش ہو جاؤ۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 938]
ابو مصبح مقرئی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا ابوزہیر نمیری رضی اللہ عنہ کی مجلس میں بیٹھا کرتے تھے اور یہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے تھے اور بڑی اچھی اچھی احادیث بیان کرتے تھے، تو ہم میں سے جب کوئی دعا کرتا تو وہ فرمایا کرتے کہ اسے «آمِينَ» کی مہر لگاؤ، «آمِينَ» مہر کی مانند ہے جو کسی خط پر لگا دی جاتی ہے۔ سیدنا ابوزہیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں اس کے متعلق بتاتا ہوں، ہم ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے اور ایک شخص کے پاس پہنچے جب کہ وہ بہت الحاح اور مبالغے سے دعا کر رہا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رک گئے اور اس کی دعا سنتے رہے۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی دعا قبول ہو گئی بشرطیکہ مہر کر دے۔ ساتھیوں میں سے ایک نے پوچھا: کس چیز سے مہر کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «آمِينَ» سے، بلاشبہ اگر اس نے اپنی دعا «آمِينَ» سے ختم کی (یا مہر لگائی) تو قبول ہو گئی۔ چنانچہ وہ شخص جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ پوچھا تھا، اس دعا کرنے والے کے پاس گیا اور اسے کہا: اے فلاں! اپنی دعا کو «آمِينَ» سے مہر کر دو اور خوشخبری قبول کرو۔ یہ الفاظ محمود کے ہیں۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مقرائی حمیر کا ایک ذیلی قبیلہ ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 938]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12042) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کے راوی صبیح بن محرز لین الحدیث ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
صبيح بن محرز مجهول الحال،لم يوثقه غير ابن حبان
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 46


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥يحيى بن نغير النميري، أبو زهير، أبو الأزهرصحابي
👤←👥أبو المصبح الأوزاعي، أبو مصبح
Newأبو المصبح الأوزاعي ← يحيى بن نغير النميري
ثقة
👤←👥صبيح بن محرز المقرائي
Newصبيح بن محرز المقرائي ← أبو المصبح الأوزاعي
مقبول
👤←👥محمد بن يوسف الفريابي، أبو عبد الله
Newمحمد بن يوسف الفريابي ← صبيح بن محرز المقرائي
ثقة
👤←👥محمود بن خالد السلمي، أبو علي
Newمحمود بن خالد السلمي ← محمد بن يوسف الفريابي
ثقة
👤←👥الوليد بن عتبة الأشجعي، أبو العباس
Newالوليد بن عتبة الأشجعي ← محمود بن خالد السلمي
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
938
أوجب إن ختم فقال له رجل من القوم بأي شيء يختم يا رسول الله قال بآمين فإنه من ختم بآمين فقد أوجب
Sunan Abi Dawud Hadith 938 in Urdu