صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
779. (546) باب صلاة الضحى فى الجماعة
نمازِ چاشت با جماعت ادا کرنے کا بیان،
حدیث نمبر: Q1231
وَفِيهِ بَيَانُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ صَلَّى الضُّحَى فِي غَيْرِ الْيَوْمِ الَّذِي كَانَ يَقْدَمُ فِيهِ مِنَ الْغَيْبَةِ
اور اس میں اس بات کا بیان موجود ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر سے واپسی کے دن کے علاوہ دنوں میں بھی نمازِ چاشت ادا کی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الضحى/حدیث: Q1231]
حدیث نمبر: 1231
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالا: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " صَلَّى فِي بَيْتِهِ سُبْحَةَ الضُّحَى، فَقَامُوا وَرَاءَهُ فَصَلَّوْا فِي بَيْتِهِ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِي بَيْتِهِ يَعْنِي بَيْتَ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ
سیدنا عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے گھر میں نماز چاشت پڑھی تو صحابہ کرام بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے، سب نے اُن کے گھر میں نماز چاشت ادا کی۔ اما م ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اُن کے گھر سے مراد سیدنا عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کا گھر ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الضحى/حدیث: 1231]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1231، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1853، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24296»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 1231 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 1231
فوائد:
➊ نماز چاشت با جماعت ادا کرنا بھی مسنون ہے۔
➋ نماز چاشت کے بعد خاص دعا کرنا اور اس نماز کو دعا کی قبولیت کا وسیلہ بنانا جائز ہے۔
➊ نماز چاشت با جماعت ادا کرنا بھی مسنون ہے۔
➋ نماز چاشت کے بعد خاص دعا کرنا اور اس نماز کو دعا کی قبولیت کا وسیلہ بنانا جائز ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 1231]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 1231 in Urdu
محمود بن الربيع الخزرجي ← عتبان بن مالك الأنصاري