الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
415. في التفريق بين الوالد وولده
والد اور بیٹے میں تفریق کرنا
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 24291
٢٤٢٩١ - (حدثنا ابو محمد عبد الله بن يونس قال: حدثنا ابو عبد الرحمن بقي ابن مخلد قال: حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة قال) (١) : حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد الله بن الحسن عن امه فاطمة ابنة حسين ان زيد بن حارثة قدم يعني من ايلة، فاحتاج إلى ظهر فباع بعضهم، فلما قدم على النبي ﷺ راى امراة منهم تبكي، قال: ما شان هذه؟ فاخبر ان زيدا باع ولدها، فقال [له] (٢) النبي ﷺ:"اردده او اشتره" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [أ، جـ، ح، ز، ط].
(٣) مرسل؛ فاطمة بنت الحسين تابعية، أخرجه عبد الرزاق (١٥٣١٦).
حضرت فاطمہ بنت حسین سے مروی ہے کہ حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ ایلہ سے تشریف لائے، انہیں سواریوں کی ضرورت پڑی تو انہوں نے ان میں سے بعض کو فروخت کر دیا، جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے ان میں سے ایک عورت کو روتے ہوئے دیکھا، دریافت فرمایا: اس کا کیا معاملہ ہے؟ آپ کو بتایا گیا کہ حضرت زید نے اس کا بچہ فروخت کر دیا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اس کو واپس لاؤ یا اس کو خرید لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24291]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24291، ترقيم محمد عوامة ---)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 24291 in Urdu