الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. ما ذكر في عثمان ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے تذکرہ کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 40488
٤٠٤٨٨ - قال: وفي حديث ابي سعيد: فدخل عليه رجل فقال: بيني وبينك كتاب الله، فخرج وتركه، ودخل عليه رجل يقال له: الموت الاسود، فخنقه وخنقه ثم خرج، قال: والله ما رايت شيئا قط هو الين من (حلقه) (١) ، والله لقد خنقته حتى رايت نفسه مثل نفس الجان تردد في جسده. ثم دخل عليه آخر، فقال: بيني وبينك كتاب الله والمصحف بين يديه، فاهوى إليه بالسيف (فاتقاه) (٢) بيده فقطعها فلا ادري ابانها، او قطعها فلم يبنها، ⦗٤٢٩⦘ فقال: اما والله إنها لاول كف (٣) (خطت) (٤) الفصل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (خلقه).
(٢) في [أ، ب]: (فاتقا).
(٣) في [أ، ب]: زيادة (قطع).
(٤) في [أ، ب]: (خطبت).
ابو سعید کی روایت میں ہے کہ پھر ایک آدمی ان کے پاس داخل ہوا اور کہا میرے اور آپ کے درمیان اللہ کی کتاب ہے۔ پھر وہ نکل گیا اور ان کو چھوڑ دیا۔ پھر ایک آدمی ان کے پاس داخل ہوا جسے الموت الاسود کہا جاتا تھا، اس نے ان کا گلا بار بار دبایا پھر نکل گیا۔ اس نے کہا اللہ کی قسم میں نے ان کے حلق سے زیادہ نرم کوئی چیز نہیں دیکھی، اللہ کی قسم میں نے ان کا گلا دبایا یہاں تک کہ میں نے ان کی سانس کو چھوٹے سانپ کی سانس کی طرح ان کے جسم میں آتے جاتے دیکھا۔ پھر ایک اور آدمی ان کے پاس داخل ہوا اور کہا میرے اور آپ کے درمیان اللہ کی کتاب ہے، اور مصحف ان کے سامنے تھا۔ اس نے تلوار سے ان پر وار کیا، انہوں نے اپنے ہاتھ سے اسے روکا تو اس نے ہاتھ کاٹ دیا۔ مجھے معلوم نہیں کہ اسے الگ کردیا یا کاٹا مگر الگ نہ کیا۔ حضرت عثمان نے فرمایا اللہ کی قسم یہ پہلا ہاتھ ہے جس نے مفصل کو لکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40488]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40488، ترقيم محمد عوامة ---)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 40488 in Urdu