🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. باب ذكر التكبير ورفع اليدين عند الافتتاح والركوع والرفع منه وقدر ذلك واختلاف الروايات
باب: تکبیر تحریمہ، نماز کے آغاز میں، رکوع میں جاتے ہوئے، رکوع سے اٹھتے ہوئے، رفع یدین کرنا، اس کی مقدار اور اس بارے میں روایات کا اختلاف
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1117 ترقیم الرسالہ : -- 1132
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الآدَمِيُّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ الْمُخَرِّمِيُّ ، نا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قَامَ إِلَى الصَّلاةِ فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى سَاوَى بِهِمَا أُذُنَيْهِ ثُمَّ لَمْ يَعُدْ" . قَالَ عَلِيٌّ: فَلَمَّا قَدِمْتُ الْكُوفَةَ قِيلَ لِي: إِنَّ يَزِيدَ حَيٌّ، فَأَتَيْتُهُ فَحَدَّثَنِي بِهَذَا الْحَدِيثِ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قَامَ إِلَى الصَّلاةِ فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى سَاوَى بِهِمَا أُذُنَيْهِ"، فَقُلْتُ لَهُ: أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي لَيْلَى أَنَّكَ قُلْتَ: ثُمَّ لَمْ يَعُدْ؟ قَالَ: لا أَحْفَظُ هَذَا فَعَاوَدْتُهُ، فَقَالَ: مَا أَحْفَظُهُ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہتے ہوئے دونوں ہاتھوں کو کانوں تک بلند کیا، اس کے بعد آپ نے دوبارہ (نماز میں رفع یدین نہیں کیا)۔ علی بن عاصم راوی بیان کرتے ہیں: جب میں کوفہ آیا تو مجھے بتایا گیا یزید نامی راوی حیات ہیں، میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے مجھے یہ حدیث سنائی انہوں نے بتایا: عبدالرحمن بن ابولیلی نے سیدنا براء کا یہ بیان نقل کیا ہے وہ فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب آپ نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہتے ہوئے دونوں ہاتھوں کو کانوں تک بلند کیا۔ میں نے انہیں کہا: مجھے ابن ابولیلی نے یہ روایت سنائی ہے، آپ نے یہ الفاظ بھی نقل کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر بعد میں رفع یدین نہیں کیا۔ تو انہوں نے یہ جواب دیا: مجھے یہ الفاظ یاد نہیں ہیں۔ میں نے اپنی بات دوبارہ ان کے سامنے دہرائی انہوں نے یہی کہا: مجھے یاد نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1132]
ترقیم العلمیہ: 1117
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 749، 752، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2346، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1126، 1127، 1129، 1130، 1131، 1132، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 741، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18779»
«‏‏‏‏قال الحميدي: ضعفه، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 400)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥البراء بن عازب الأنصاري، أبو عمارة، أبو الطفيل، أبو عمروصحابي
👤←👥عبد الرحمن بن أبي ليلى الأنصاري، أبو عيسى
Newعبد الرحمن بن أبي ليلى الأنصاري ← البراء بن عازب الأنصاري
ثقة
👤←👥يزيد بن أبي زياد الهاشمي، أبو عبد الله
Newيزيد بن أبي زياد الهاشمي ← عبد الرحمن بن أبي ليلى الأنصاري
ضعيف الحديث
👤←👥محمد بن عبد الرحمن الأنصاري، أبو عبد الرحمن
Newمحمد بن عبد الرحمن الأنصاري ← يزيد بن أبي زياد الهاشمي
ضعيف الحديث
👤←👥علي بن عاصم التميمي، أبو الحسن
Newعلي بن عاصم التميمي ← محمد بن عبد الرحمن الأنصاري
متروك الحديث
👤←👥عبد الله بن أيوب المخرمي، أبو محمد
Newعبد الله بن أيوب المخرمي ← علي بن عاصم التميمي
صدوق حسن الحديث
👤←👥أحمد بن محمد المقرئ، أبو بكر
Newأحمد بن محمد المقرئ ← عبد الله بن أيوب المخرمي
ثقة
Sunan al-Daraqutni Hadith 1132 in Urdu